انگلینڈ بورڑ کومیچ فکسنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: ای ین بیل

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین ای ین بیل نے کھلاڑیوں کے بک میکر سے براہ راست رابطوں کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کو میچ فکسنگ کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لوونسنٹ نے انکشاف کیا تھا کہ دنیاکے پانچ بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ جس میں انھوں نے شرکت کی ان میں بڑے پیمانے پر فکسنگ ہوتی ہے جبکہ کاﺅنٹی کرکٹ کو سب سے ذیادہ فکسنگ کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے ۔بیل نے کہا کہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر فکسنگ کے کینسر کے خلاف کئے جانے والے اقدامات میں بڑا خلاہے جس کے خاتمے کے لیے دونوں سطحوں پرہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کاﺅنٹی سطح پر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ میچ سے ایک دن قبل موبائل فون انتظامیہ کے حوالے کر دیں۔ تاہم ای سی بی نے اپناموقف واضح کیا کہ ہم فکسنگ کے خلاف سرگرم ہیںاور موبائل فون اورلیپ ٹاپ سے کھلاڑیوں کو باز رکھنے فکسنگ پر کوئی اثر پڑے گا۔

Latest from Blog