لاہور(پی پی آئی) جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب حکومت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملزمان کا ٹرائل سنٹرل جیل لاہور میں ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا، تھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔اس حوالے سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہو گا، انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزمان کا ٹرائل کریں گے، جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں، اے ٹی سی کے رولز کے تحت جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہوئے تو انہیں بذریعہ ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔
شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس
ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام پہنچ گئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انشااللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا:معروف اداکارہ صبا قمر
کراچی (پی پی آئی)حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اْٹھا د ی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سْپر سٹار صبا قمر نے فلسطینیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ انشااللہ! دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابققبل ازیں اداکارہ ارمینہ خان نے بھی اپنے پیغام میں لکھا کہ فلسطینی دنیا میں سب سے بہادر لوگ ہیں، انہیں کسی کی سپورٹ نہیں ہے اور دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا! میں ان چھوٹے بچوں کیلئے خوفزدہ ہوں جو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
جھنگ میں سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ،ملزمان فرار،سابق وزیرمحفوظ
جھنگ(پی پی آئی) پنجاب کے شہر جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق موڑ منڈی کیقریب موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، اس دوران سابق وزیرمحفوظ رہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی جالیوں سے مختصر ملاقات
اسلام آباد (پی پی آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں ملاقات کیلئے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے قانونی ٹیم کی جالیوں سے مختصر ملاقات کروائی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
جوہانسبرگ: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔شین واٹسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہوچکے ہیں جس کے سبب خدشہ ہے کہ وہ دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوجائیں گے ۔ اس سے قبل کینگروز کے آل راﺅنڈر جیمز فالکنز بھی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوچکے ہیں ۔

فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم وطن واپس
اسلام آباد: دورکنی قومی ٹینس ٹیم فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن وواپس پہنچ گئی ۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق فیوچر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑی احمد چوہدری اپنے کوچ کامران خلیل کے ہمراہ گزشتہ ماہ مصر گئے تھے اور وہ ایونٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی مصروفیا ت کے باعث پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی
اسلام آباد: پی ٹی ایف ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کے وجہ سے پروفیشنل ٹینس لیگ ملتوی کردی گئی ۔اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر فضل سبحان کے مطابق پرفیشنل ٹینس لیگ کے مقابلے ہر ہفتے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں منعقد ہوتے ہیں جس میں ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں تاہم پی ٹی ایم ٹینس چیمپئن شپ اور ڈیوس کپ تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسے گزشتہ ہفتے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے مقابلے معمول کے مطابق ہوں گے ۔

53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپریل میں منعقد ہوگی
اسلام آباد: پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 53ویں نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ رواں برس اپریل میں منعقد کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر سے 14ٹیمیں حصہ لیں گی ،جن میں پاکستان آرمی ،پولیس ،ایچ ای سی ،نیوی ،ائیر فورس ،ریلوے ،واپڈ ،پی او ایف ،اسلام آباد ،فاٹا اور دیگر چاروں صوبے شامل ہیں ۔

ٹائیگر ووڈز کی بھتیجی نے آسٹریلین گالف ماسٹر ز کا فائنل جیت لیا
سڈنی: امریکا کے شہرہ آفاق گالفر ٹائیگر ووڈز کی 23سالہ بھتیجی شینی ووڈز نے آسٹریلین ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔شینی کے گالف کیریئر کا یہ پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔ شینی نے فائنل راﺅنڈ میں فور انڈپار 69اسکور کے ساتھ ٹرافی کا حصول یقینی بنایا ۔ مقامی گالفر مین جی لی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے 4رکنی قومی ٹیم ویتنام پہنچ گئی
ہنوئی: چار رکنی قومی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے ویتنام پہنچ گئی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر عارف قریشی کے مطابق ویتنام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لئے چاروں کھلاڑی عقیل خان ،یاسر خان،عثمان اعجاز اور محمد عابد ویتنام پہنچے جبکہ محمد خالد بطور کوچ اور نان پلیئنگ کیپٹن ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ایونٹ 14سے 16فروری تک ویتنام میں کھیلا جائے گا۔
