کوئٹہ (پی پی آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اس مرتبہ الیکشن کی تاریخ قریب آنے کے باوجود پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔صوبے میں متحرک سیاسی قوم پرست اور مذہبی جماعتیں مختلف مسائل پر احتجاج، مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد تو کر رہی ہیں لیکن کسی جماعت نے ہنوز انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا اور نہ ہی حالیہ دنوں میں کوئی بڑا جلسہ ہوا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ ’پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی نظر نہیں آرہی۔‘تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’ان کی جماعت نیشنل پارٹی روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں کر رہی ہے اور عوام کو متحرک کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی گہما گہمی میں کمی کی وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے لیے واضح تاریخ اور شیڈول کا اعلان نہ ہونا بھی ہے۔ ’انتخابات کا جنوری میں انعقاد بھی یقینی نہیں ہے، اس لیے سیاسی جماعتیں قبل از وقت اپنی توانائیاں اور وسائل خرچ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
انڈین ویلز ٹینس: فیڈرر ، اینڈی مرے اور نڈال تیسرے راﺅنڈ میں
ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
ورلڈ کپ فٹ بال:فٹ بال اسٹیڈیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 27رنز سے شکست دے دی
ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ : پاکستان نے جیت لیا
ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کوکم کیا جا سکتاہے: مراد علی شاہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب میں سرکاری افسروں کے ٹریولنگ اور ڈیلی الاونس میں اضافہ
لاہور(پی پی آئی)محکمہ خزانہ پنجاب نے افسروں کے ٹریولنگ اور ڈیلی الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کا ڈیلی الاونس اسپیشل 4800سے بڑھاکر 7200کردیا گیا،گریڈ 21کے ڈیلی الاونس اسپیشل میں 2ہزار روپے اضافہ ہواجس کے بعد افسروں کاا سیپشل ڈیلی الاؤنس چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دیا گیاجبکہ گریڈ19اور 20کا ڈیلی الاونس 3280سے بڑھ کر 4920روپے ہو گیا۔گاڑی پر ٹی اے 5روپے فی کلومیٹر سے بڑھاکر 7روپے فی کلومیٹرکردیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا ڈیلی الاؤنس ا سپیشل 2560 سے بڑھا کر 3840 روپے کر دیا گیا،گریڈ 12 سے 16 کا ڈیلی الاؤنس ا سپیشل 1440 سے بڑھا کر 2160 کر دیا گیاہے۔
مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں میر واعظ عمر فاروق کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں
رینگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔پلوامہ،جموں اورسرینگرسمیت دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے کے لوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اس دن مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ 27اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے کیونکہ1947میں اسی دن بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے برعکس اورتقسیم برصغیر کے منصوبے کے برخلاف سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی تصاویر والے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ غیر قانونی طور پر نظربند حریت قیادت حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کو ہر قیمت پر مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
تمام سیاسی جماعتیں اختلاف رائے کے باوجود ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، مولانافضل الرحمان
اسلام آباد (پی پی آئی(جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں۔پی پی آئی کے مطابقاسلام آباد میں ملک کی موجودہ صورتحال پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیئے، تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں, آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہوں گے، سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ موقف رکھ سکتا ہے، مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے، جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کیساتھ جڑا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، لیکن اب سنبھلنا ہوگا، سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی گنجائش کے فارمولے کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کیساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شرکت کرتے ہیں، سیاست دانوں میں اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش لازمی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی منشور، سیاسی موقف دینا سب کا حق مگر اولین ترجیحی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

انڈین ویلز ٹینس: فیڈرر ، اینڈی مرے اور نڈال تیسرے راﺅنڈ میں
کیلیفورنیا: انڈین ویلز ٹینس ٹور نامنٹ میںسوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر،برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال نے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔کیلیفورنیا میں جاری انڈین ویلز ٹینس ایونٹ کے مینز سنگلزمقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف پال ہینری کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ان کی فتح کا اسکور چھ دو اور سات چھ رہا۔ دوسرے سنگلزمیچ میں برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے لیوکس رسول کو شکست دی۔ اینڈی مرے کو ایک گھنٹہ پینتا لیس منٹ کے مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی۔دوسری جانب ٹور نا منٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے چیک ری پبلک کے راڈک اسٹپنک کو شکست دی نڈال کی فتح کا اسکور دو چھ، چھ چار،اور سات پانچ رہا۔دوسرے راﺅنڈ میں اسٹانسلاس واورنکا نے کروشیا کے ٹینس کھلاڑی کو شکست دیکر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آ فیشلز کا اعلان کر دیا ، آفیشلز میں پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں۔پیر کو آئی سی سی نے بنگلہ دیش میں ہو نے والے ٹی ٹو ئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا باقاعدہ اعلا ن کیا جس میں پاکستان کے علیم ڈار سمت گیا رہ ایمپا ئروں اور چار ریفریوں کا اعلان کر دیا ۔ آفیشلز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے ، روشن ماہناما اور انڈیا کے سری ناتھ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ایمپائرنگ کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل تما م گیارہ ایمپائروں کو منتخب کر دیا گیا ہے ۔

ورلڈ کپ فٹ بال:فٹ بال اسٹیڈیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح
مناﺅس: برازیل کے شہر منا ﺅس میں زیر تعمیر فٹ بال اسٹیدیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح کر دیا گیا۔ورلڈ کپ فٹ بال2014کے لیے زیر تعمیر اسٹیڈیم ارینا دا آمیزو نیا کاباقا عدہ افتتا ح کر دیا گیاجہاں اتوار کو برازیل کی مقا می فٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے بیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں جس میں سات ہزار ٹکٹیںاسٹیڈیم کے ملازمین کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔ 285ملین کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران تین افراد اپنی جا ن سے گئے۔ اسٹیڈیم میں 45ہزار تما شائیوں کی گنجائش مو جو د ہے۔ جبکہ اس اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ فٹ بال2014 کا پہلا میچ 14جون کو انگلیند اور اٹلی کے درمیان ہوگا ۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 27رنز سے شکست دے دی
برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کرسیریز میںبرتری حاصل کر لی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر ڈیوائن سمتھ اور کرس گیل نے57 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ ویسٹ اندیز کی جانب سے کرس گیل نے 43 ،مارون سیمول نے شاندار 69 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ سیمن 3 اور اینڈرے رسل نے 24 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے بوپارا نے 2 جبکہ ٹریڈول نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 170 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 143 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے ، انگلینڈ کی طرف سے برسنن نے 47 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ بوپارا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طر ف سے بدری ناتھ نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مارون سیمیول نے 2، سنیل نارئن اور براﺅو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا مارون سیمویل کو شاندار آل راﺅنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ : پاکستان نے جیت لیا
لاہور: دسویں ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ پاکستان نے 49پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ۔ الحمرا ہال لاہور میں یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام مسٹر ایشیا اور جونیئر مسٹر ساﺅتھ ایشیا کے مقابلے ہوئے ، دونوں مقابلے میزبا ن پاکستان نے جیت لیے ۔ مقابلوں میں پاکستان ، افغا نستان اور نیپال کے 40تن سازوں نے سینیئرز کی 9اور جونیئر ز کی 2کیٹگریوں میں حصہ لیا ، پاکستان نے مجمو عی طور پر 49افغانستان 31اور نیپا ل نے10پوائنٹ حاصل کیے ۔چمپیئن شپ کے اختتامی تقریب میں فاتح تن سازوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔ مہمان کھلاڑیوں نے پاکستانیوں کے اچھے برتاﺅ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دہشت گردی کا پرو پیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کوکم کیا جا سکتاہے: مراد علی شاہ
حیدرآباد: صوبائی مشیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات کی شرح اموات کم کرسکتے ہیں ،دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں سے 4 فیصد سے زیادہ افراد سالانہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیںجو کہ باعث تشویش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج مہران انجینیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے مین آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے موضو ع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ذوالفقار علی چیمہ ، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید ، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ثنا اللہ عباسی ، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ ، وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم عقیلی ، ڈپٹی کمشنر جامشورو سہیل ادیب بچانی ، ایس ایس پی جامشورو سید وصی حیدر کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ اس حسا س موضوع کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ روڈ حادثات میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو کہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔ انھوںنے کہا کہ حادثات میں کمی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ایسے آگاہی سیمینار ، واک اور دیگر پروگراموں کے ذریعے عوام کو ٹریفک کے قوانین سے آگاہ کرنا ہو گا اور ٹریفک پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید نے کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہوتے ہیں جوکہ انتہائی تشویش کی بات ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی موثر حکمت عملی کے ذریعے ایسے حادثات پر قابو پاسکتے ہیں جس کے لیے ہماری سڑکیں معیار ہونی چاہیے اور عوام کو ٹریفک کے قوانین ضوابط سے متعلق معلومات ہونا چاہیے جب کہ 80 فیصد حادثات ڈرائیورز کی غفلت کے باعث ہوتے ہیں ۔اس موقع پر آئی جی نیشنل ہائی وےز اینڈ موثر وے پولیس ذوالفقار علی چیمہ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی ، وائیس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم عقیلی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باعث قوم ہم ٹریفک قوانین سے واقف نہیں ہیں جب کہ میڈیا نے بھی اس حساس معاملے کو فراموش کیا ہوا ہے ۔ جس طرح میڈیا دیگر امور پروگرام نشر کرتا ہے اسی طرح ٹریفک قوانین سے متعلق عوام میں آگاہی بیدار کرنے میں پروگرامز نشر کرے ۔