کراچی(ی پی آ ئی )خواتین کے حقوق کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی نے نوبیل کا امن انعام اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والی ہیومن راءٹس ایکٹیوسٹ قیدی نرگس محمدی امن کے نوبل انعام برائے سال 2023 کی حقدار ٹھہریں جنھوں نے خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اب بھی جیل میں سزا بھگت رہی ہیں ۔ نرگس محمدی کو ایران میں خواتین پر ظلم کے خلاف جدوجہد پر نوبیل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا،سربراہ نوبیل کمیٹی بیرٹ ریس اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور آزادی کے لیے نرگس محمدی کی جدوجہد کا اعتراف ہے ۔ امن کمیٹی کے مطابق نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور آزادی کی بہت بھاری قیمت چکائی، انہیں 13 مرتبہ گرفتار کیا گیا، 5 مرتبہ مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں مجموعی طور پر 31 برس قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی انسانی حقوق کی علمبردار نرگس محمد تہران کی ایون جیل میں اسیر ہیں اور متعدد مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ نرگس محمدی ایرانی حکومت کے خلاف پراپیگنڈا پھیلانے کے مقدمات کا سامنا بھی کر رہی ہیں ۔
انٹرنیشنل اسپورٹس کمپنی ’کوکا بُورا‘ کا ہاکی کپتان محمد عمران سے معاہدہ
کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک میں ایل پی جی کے نام زہریلی گیس فروخت،چیئر مین ایل پی جی
کراچی(ی پی آ ئی )ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کے نام زہریلی گیس فروخت کی جا رہی ہے جو جان لیوا حادثات کا باعث بن سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن عرفان کھو کھر نے کہا کہ زہریلی ایل پی جی فروخت کرنے والے سستی گیس مہنگی بیچ کر ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہیں جبکہ ایل پی جی میں ملاوٹ کرنےوالی غیر معیاری زہریلی گیس 15 روپے کلو میں امپورٹ کی جارہی ہے ۔ چئیرمین ایل پی جی انڈسٹریز نے کہا کہ سستی گیس امپورٹ کرنے کے بعدزہریلی ایل پی جی 250 سے 280 روپے کلو میں عوام کو فروخت ہورہی ہے،غیر معیاری اور مضر صحت،خطرناک ایل پی جی منگوا کر پیشر مکس کیا جاتا ہے جبکہ مکس کرنے سے اس کا پریشر بہت بڑھ جاتا ہے ۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ سی او ٹو مکس کرنے سے سلینڈر بلاسٹ کے جان لیوا حادثات ہورہے ہیں ،ایران میں پانچ ریفائنریاں جہاں پر یہ زہریلا مواد ضائع کرنے کے بجائے وہ جعلی جی ڈی پر پاکستان آرہا ہے جبکہ پڑوسی ملک سے پانچ ریفائنریوں سے زہریلی گیس کی ملاوٹ والی ایل پی جی پاکستان امپورٹ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منافع خوروں نے غیر معیاری گیس کی امپورٹ میں اضافہ کردیا ہے،غیر میعاری ایل پی جی ملک میں امپورٹ ہونے سے معیاری ایل پی جی کے امپورٹرز کا کام شدید متاثر ہوا ہے،موسم سرما میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے،جبکہ نومبر،دسمبر اور جنوری میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ ڈیڑھ لاکھ ٹن ہو جائے گی،حکومت اور انتظامیہ غیر معیاری زہریلی گیس کی امپورٹ پر فوری پابندی لگائے ۔
پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
لاہور)پی پی آ ئی )پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ایمرجنگ کیمپ 7 سے 17 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں ہوگا،سیریز اور ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی کیمپ کے اختتام پر 15 رکنی کمیٹی ٹیم کا اعلان کرے گی ۔ کیمپ کے لیے اعلان کردہ 28 کھلاڑیوں میں پانچ کھلاڑیوں میں گل فیروزہ, رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ اور طوبٰی حسن جو پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں ۔ سلیکٹرز نے کیمپ میں 12 بیٹرز،8 اسپنرز، 6 فاسٹ بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو شامل کیا ہے ۔ کھلاڑیوں میں کائنات، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، فرزانہ فاروق، وکٹ کیپر، فاطمہ خان، فاطمہ شاہد بٹ،فاطمہ زہرا، گل فیروزہ، گل رخ، حمنہ بلال، خدیجہ چشتی، لبنی بہرام، ماہم منظور،ماہ نور قیوم، معصومہ زہرا، نجیہہ علوی،وکٹ کیپر،نورین یعقوب، رامین شمیم، صائمہ ملک، صائقہ ریاض،شوال ذوالفقار،سیدہ عروب شاہ،تسمیہ رباب، طوبی حسن، وجیہہ منیر، وردا یوسف، یسری عامر اور زونیش عبدالستارشامل ہیں ۔
معذور طالب علم کی میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن
لاہور) پی پی آ ئی ) معذوری بھی علم کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی، معذور طالب علم نعمان بشیر نے سپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور طالب علم نعمان بشیر 8 سال سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے ۔ نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پرصوبائی سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن پنجاب صائمہ سعید اور یونیسف کے نمائندے نے نعمان بشیر اور ٹیچر عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور میڈل سے نوازا ۔ اس موقع پر نعمان بشیر نے بتایا کہ وہ سکول سے واپس آکر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے ۔ ہونہار طالبعلم کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہشمند ہے اور اس کی خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام بلند کر ے ۔
تلاش کریں
خبریں

انٹرنیشنل اسپورٹس کمپنی ’کوکا بُورا‘ کا ہاکی کپتان محمد عمران سے معاہدہ
لاہور: انٹرنیشنل اسپورٹس کمپنی کوکابُورا نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدہ کرلیا ۔ معاہدے کے تحت کمپنی محمد عمران کو ہاکی کا مکمل سامان بالکل مفت فراہم کرے گی ۔ کوکابُوراکے پاکستان میںنمائندے خرم خواجہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات طے کیں ۔اس موقع پر خرم خواجہ کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کمپنی نے باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عمران کے علاوہ ہم نے گول کیپر عمران شاہ کے ساتھ بھی معاہدہ کرلیا ہے اور ہم مزید کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کریں گے ۔

کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
کراچی: شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث اور ویمنز کھلاڑیوں کے والدین کے اصرار پر نور یوتھ ویمنز فٹ بال چیمپئن ملتوی کردی گئی ۔ ویمنز فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹورنامنت کی تمام تیاریاں مکمل تھیں تاہم اب حالات سازگار ہونے پر چیمپئن شپ کرائی جائے گی۔

عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تو وہ تب بھی غور نہیںکریں گے ۔ واضح رہے کہ عاقب جاوید یواے ای کو کوچ ہیں اور ان کی نگرانی میں خلیجی ٹیم نے ٹی 20اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد یواے ای کی ٹیم سے منسلک ہوئے تھے ۔

ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
کراچی: پاکستان کی ٹاپ اسکواش پلیئر ماریہ طور ونٹر کلب اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ کینیڈا کے شہر وینی پیگ جاری ایونٹ میں ماریہ طور پہلی ہی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ ذکاءاشرف کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرارہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت قانون کے مطابق کسی بھی عہدے دار کو ہٹانا چاہتی ہے تو ہٹا سکتی ہے۔ حکومت موجودہ قوانین میں ترامیم کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت وزارت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ذکاءاشرف کے وکیل عفنان کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ وزارت اپنے اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترمیم کر کے پیٹرن کا رول ختم کر دیا گیا جبکہ آئی سی سی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایس آر او جاری کیا گیا اور وہ نوٹس میں نہیں لایا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں سب ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں وزارت سے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ ہو جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ذکاءاشرف کو رواں برس ریٹائر ہونا تھا۔ گزشتہ سال قوانین میں ترمیم کے ذریعے چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت چار سال کر دی گئی۔عاصمہ جہانگیر نے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد کیس نمٹا دیا گیا۔

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔
