لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کے درج 2 مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاکو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔
نرگس فخری انڈیا ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی
کرس گیل نے انجری میں قابو پالیا ،کرکٹ کے میدانوں میں واپسی
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی زمبابوے کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش
غیرملکی کوچز نے ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی: ذکاءاشرف
بھارتی ہاکی ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی
ٹور آ ف آسٹریلیا : میزبان ملک کے کیڈل ایونز نے تیسرا مرحلہ جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ
اسلام آباد (پی پی آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، معاشی استحکام لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔
جدہ میں پی آئی اے پرواز میں آتشزدگی کے بعد ہوٹل منتقل گوجرانوالہ کا ذکی احمد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
گوجرانوالہ/جدہ (پی پی آئی)جدہ میں قومی ائیر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی کے بعد ہوٹل منتقل کیا گیاگوجرانوالہ کا 31 سالہ ذکی احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کو روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آگیا تھا جس کے بعد پرواز منسوخ کرتے ہوئے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق گوجرانوالہ کا ذکی احمد بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا جوجان لیوا ثابت ہوا۔ساتھی مسافروں کے مطابق پولیس نے عازم عمرہ نوجوان کی میت کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے نوجوان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت جدہ کے مقامی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد میت پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق ممکنہ طور پر 2ے 3 روز میں ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر نوجوان کی میت وطن واپس روانہ کی جائے گی۔
بینک اورمالیاتی ادارے 3روز ہ تعطیلات کے بعد کل دوبارہ کھلیں گے
کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کے بینک اور مالیاتی ادارے جمعہ سے تین روز کی بندش کے بعد کل پیر کو دوبارہ کھلیں گے، پی پی آئی کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جمعہ 12ربیع الاول/ 29ستمبر کو عام تعطیل تھی جبکہ 30ستمبر ہفتہ اور یکم اکتوبر اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینک اور مالیاتی ادارے بند رہے اور تین روز کی تعطیلات کے بعدپیر 2اکتوبر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

نرگس فخری انڈیا ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی
(January 24, 2014)
نئی دہلی: انڈیا ہاکی لیگ کے دوسرے سیزن کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گی ۔ ایچ آئی ایل کے صدر نریندر بٹرا نے کہا کہ موہالی میں شیڈول افتتاحی تقریب میں شائقین لائٹ اینڈ ساﺅنڈ شو کے علاوہ لیزر شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے اور نرگس فخری بھی پرفارم کریں گی ۔

کرس گیل نے انجری میں قابو پالیا ،کرکٹ کے میدانوں میں واپسی
(January 24, 2014)
کنگسٹن: جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں قدم رکھ دیا ۔ گیل نے آئندہ ہفتے شیڈول سپر ففٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے جمیکن ٹیم کی طرف سے دو وارم اپ میچوں میں حصہ لیا ۔ وہ علاج کے بعد گزشتہ ہفتے آسٹریلیا سے واپس وطن پہنچے تھے ۔ گیل گزشتہ سال نومبر میں دورئہ بھارت کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے تھے ۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی زمبابوے کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش
(January 24, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی میزبانی سے قبل زمبابوے کی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی ۔ آسٹریلوی ٹیم دورئہ جنوبی افریقا کے دوران ٹیسٹ اور ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12فروری کو ہوگا ۔زمبابوین بورڈ نے اس پیشکش کا اب تک جواب نہیں دیا ہے کیوں کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان تنخواہوں کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے ۔

غیرملکی کوچز نے ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی: ذکاءاشرف
(January 24, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ کوچ ڈیو واٹمور نے پاکستان کرکٹ کے لیئے بہترین کام کیا۔ جب کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیئے بھارتی بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف نے غیر ملکی کوچ ڈیوواٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین سے ملاقات کی اور انکی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحائف دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ دونوں غیرملکی کوچز نے قومی ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی۔ ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ28 جنوری کو دبئی میں شروع ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ سربراہ سری نواسن سے ملاقات بھی ہو گی جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی میں پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔ آخری بار2013 میں پاکستان نے بھارت کا دور کیا تھا اور اب روایتی حریف کی پاکستان آنے کی باری ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی
(January 24, 2014)
لاہور: بھارتی ہاکی فیڈریشن (بی ایچ ایف) نے مارچ میں پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی۔ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے جمعہ کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا پترا سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے گفتگو کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کی حامی بھری ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم حکومت کی اجازت کے بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ سیریز کے تمام میچ ایک ہی شہر میں ہوں گے تاہم تاریخ اور وقت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ٹور آ ف آسٹریلیا : میزبان ملک کے کیڈل ایونز نے تیسرا مرحلہ جیت لیا
(January 24, 2014)
لاہور: آسٹریلیا کے کیڈل ایونز نے ٹور ڈاﺅن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا ۔ آسٹریلیا کے مضافات میں ہونے والی ریس کا تیسرا مرحہ 145کلو میٹر طویل تھا ۔ میزبا ن رائیڈر ایونز نے ابتدا ءسے ہی حریفوں پر اپنی برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ 3گھنٹے 34منٹ ، 5سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا ۔ ایونز کے ہم وطن نیتھن ہاس 15سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹس 148.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔