نیویارک(پی پی آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے صدر اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔پی پی آئی کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات میں انسداد پولیو مہم پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے بچوں کی نشونما اور صنفی برابری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہیہیں، بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی
لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان
رائل سی سی کی جانب سے آل کراچی ٹی 20کرکٹ لیگ کا اعلان
پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز اگلے برس یواے ای میں ہوگی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیوں میں حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی) اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ہیں۔حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔
پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ملتوی
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے،سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سنگل بنچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،وکیل پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے،عدالت نے درخواست پر سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔
پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا،پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کیا گیا.چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، رخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی، چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا،آپ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔
تلاش کریں
خبریں

ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی
(November 29, 2013)
ایمسٹرڈیم: ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی،شرکاءسمیت ڈچ سائیکلسٹوں نے تقریب میں پہنچنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا۔ہالینڈ میں ٹور دی فرانس کے شروع ہونے کی وجہ سے خوشی کا سماں تھا۔ٹور دی فرانس کے جنرل ڈائریکٹر سمیت سابق اور موجودہ ڈچ رائیڈرز نے سائیکلوں پر بیٹھ کر خصوصی تقریب تک پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔ ڈائریکٹر کرسٹیان رودھوم نے آئندہ سال ہونیوالی سائیکل ریس کے پلان کی رونمائی کی۔تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہالینڈ سے شروع ہونیوالی ریس کا افتتاحی مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہے لیکن دو سال بعد ایونٹ اور اس سے پہلے ٹرائلز کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔

لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی
(November 29, 2013)
لندن: انگلش فٹ بال میں میچ فکسنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں تین فٹ بالرز بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی پروفیشنل کلب سے منسلک نہیں ہے۔ایک مبینہ ویڈیو میں سنگاپور کے ایک سٹہ باز نے کم درجے کے فٹ بالرز کو پاونڈز دینے کی پیشکش کی تھی۔ ویڈیو میں اس سٹے باز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ میچ کے شروع میں ییلو کارڈ لینے پر کھلاڑی کو پانچ ہزار پاونڈ دے گا۔نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد غیر قانونی عالمی سٹہ بازوں کے گروہ کو روکنا ہے جبکہ فٹ بال ایسو سی ایشن کے مطابق وہ فکسنگ کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
(November 29, 2013)
لٹویا: لٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کیا۔عالمی چیمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے گروپ اے میں شامل دفاعی چیمپئن محمد آصف نے اپنا پہلا میچ امریکا سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ احمد عالے السعید کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار ایک فریمز سے شکست دی۔میگا ایونٹ میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے، گروپ ای میں شامل پاکستان کے محمد سجاد نے لیتوانیا کے کھلاڑی کو یک طرفہ مقابلے میں ہرایا۔

کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان
(November 29, 2013)
لٹویا: کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا،بابر وسیم مین جبکہ مدیحہ لطیف ویمن ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے سولہ سولہ رکنی قومی مین اور ویمن کبڈی ٹیموں کا اعلان کرنے کے بعد بتایا کہ بھارتی حکومت نے ٹیموں کے ویزوں کے اجراءکی کلیئرنس دے دی ہے،امید ہے کہ جمعہ کو کھلاڑیوں کے ویزے لگے پاسپورٹس موصول ہوجائیں گے اور پھر اگلے روز وہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے بھارت جائیں گے۔ورلڈ کپ یکم سے چودہ دسمبرتک بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

رائل سی سی کی جانب سے آل کراچی ٹی 20کرکٹ لیگ کا اعلان
(November 29, 2013)
کراچی: رائل سی سی کے زیراہتمام آل کراچی ٹی 20لیگ آئندہ ماہ آغا خان جیم خانہ گارڈن ویسٹ اور اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میںکھیلی جائے گی ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری عتیق احمد کے مطابق فاتح ٹیم کو 20ہزار اور رنراپ کو 10ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ہرمیچ کے مین آف دی میچ کو 500روپنے دیے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس 20ہزار روپے ہوگی ۔ اور ہر ٹیم کم از کم 3لیگ میچ کھیلے گی ۔

پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز اگلے برس یواے ای میں ہوگی
(November 29, 2013)
لندن: پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز آئندہ سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میںکھیلی جائے گی ۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20میچ کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کے انعقاد کا فیصلہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ڈس ایبلڈ ونگ کے حکام کے درمیان لندن میں ایک ملاقات میں کیا گیا ۔پاکستانی وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر سلیم کریم اور اعزازی سیکریٹری امیرالدین انصاری شامل تھے جبکہ انگلینڈ کی نمائندگی ای سی بی ڈس ایبلڈ ونگ کے سربراہ این مارٹن اور ممبر رچرڈ بل نے کی ۔

