کراچی (پی پی آئی)مرکزی فلم سنسر بورڈ نے لالی وڈ کی فلم تیرہ (13) کو پاس کر دا ہے فلم 13ملک بھر میں 29ستمبر کوریلیز کی جائے گی۔ فلم تیرہ (13) ایکشن تھرل سے بھرپور ہے۔پی پی آئی کے مطابق فلم کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی ہیں۔ کاسٹ میں اداکار سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔۔
جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو عمر قید کی سزاملنے کا امکان
حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع پر مصالحتی کمیٹی قائم کردی
سرطان کے مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کا نمائشی میچ
پیرس اوپن : پیٹرا کویٹووا سانس کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے دستبردار
ٹائیگر ووڈز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنے جوہر دکھائیں گے
آئی پی ایل 7:کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی قیمت دو لاکھ ڈالر مقرر
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سائفر کیس میں عمران کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی24
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت پیر کو ہوگی۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی اسپیشل عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھ گئے
کراچی (پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد جہاں اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں وہیں پاکستان ریلوے،پی آئی اے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ے کرایوں میں بھی یکدم اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 300 روپے تک اضافہ کر دیاگیا۔جب کہ کراچی سے راولپنڈی کا کرایہ 6300، روپیوصول کیا جارہا ہے۔ شہر قائدمیں مختلف لوکل روٹس پر چلنے والے چنگچی رکشاوں، ویگنوں، بسوں اور سوزوکیوں، ٹیکسی اور آٹورکشاوں میں بھی من مانا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بدھ کو واپس پاکستان روانہ ہوں گے
لندن(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ان دنوں لندن میں ہیں۔وہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، اور27 ستمبرکو واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کے برطانوی میڈیا کے ساتھ متعدد انٹرویوز بھی طے ہیں جن میں وہ کشمیر پر پاکستان کے موقف اور ملک کی معاشی صورتحال سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں

جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو عمر قید کی سزاملنے کا امکان
(January 31, 2014)
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ ریوااسٹین کیمپ کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا مل سکتی ہے ۔کیس کی مزید سماعت تین مارچ سے دوبارہ شروع ہوگی جس سے ایک دن قبل ایک عارضی ٹی وی چینل 24گھنٹے کی نشریات پیش کرے گا۔

حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع پر مصالحتی کمیٹی قائم کردی
(January 31, 2014)
اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز کے تنازع کو حل کرنے کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی قائم کردی ۔ ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل ہونے سے بچانے کے لئے قومی اسپورٹس پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے آئی او سی سے درخواست کی ہے کہ انہیں دی جانے والی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ معاملات کومناسب طور پر حل کرنے کی کوشش کی جاسکیں گے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 31جنوری تک حکومت پاکستان کو قومی اسپورٹس پالیسی سے آئی او سی کے چارٹر سے متصادم شقیں نکالنے کی ہدایت کی ہے ۔

سرطان کے مریضوں کی مدد کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کا نمائشی میچ
(January 31, 2014)
لانسیسٹن: سابق آسٹریلین کرکٹ کپتان رکی پونٹنگ کے اعزاز میں ٹی 20میچ کا انعقاد کیا گیا ،میچ کی آمدنی سے پونٹنگ فاﺅنڈیشن کے ذریعے سرطان کے مریضوں کے خاندانوں کی مدد کی جائے گی ۔پونٹنگ کی ٹیم میں سابق ٹیسٹ اوپنر میتھیو ہیڈن ،ایڈکوآن ،ایان ہیلی ،ڈین جونز ،اینڈریو سائمنڈزبھی شامل تھے جبکہ دوسرے ٹیم میں ایڈم گلکرسٹ کی زیر قیادت جسٹن لینگر ،مائیکل ہسی ،گریگ بلیوٹ ،فلپ ہیوز اور ڈیمن فلیمنگ میدان میں اترے ۔

پیرس اوپن : پیٹرا کویٹووا سانس کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے دستبردار
(January 31, 2014)
پیرس: سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا سانس کی تکلیف کے باعث پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں ۔پیٹر اکویٹووا کو دوسرے راﺅنڈ میں فرنچ پلیئرالیزے کورنیٹ کا سامنا تھا ۔منتظمین نے پیٹر اکویٹووا کی جگہ پر جمہوری چیک کی باربرا اسٹریکوا کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹائیگر ووڈز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنے جوہر دکھائیں گے
(January 31, 2014)
نئی دہلی: عالمی نمبر ایک گالفر ٹائیگر ووڈ ز پہلی مرتبہ بھارت میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔ ٹائیگر ووڈز دبئی ڈیزرٹ کلاسک میں شرکت کے بعد آئندہ ماہ 4فروری کو موٹر سائیکل ساز ادارے کی دعوت پر مختصر دورے پر بھارتی دارلحکومت نئی دہلی آئیں گے اور دہلی گالف کلب میں اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے ۔

آئی پی ایل 7:کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی قیمت دو لاکھ ڈالر مقرر
(January 31, 2014)
ویلنگٹن: آئی پی ایل سیزن سات کی نیلامی کے لئے کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن کی بنیادی قیمت دو لاکھ ڈالرز سے کم رکھی گئی ہے ۔ابتداءمیں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ گزشتہ ماہ میں شاندار پرفارمنس کی کارکردگی کے باعث ان کو مہنگے کھلاڑی کے طور پر فروخت کیا جائے گا لیکن ان کی ابتدائی قیمت صرف ایک کروڑ مقرر ہوسکی ہے ۔