حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع پر مصالحتی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز کے تنازع کو حل کرنے کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی قائم کردی ۔ ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل ہونے سے بچانے کے لئے قومی اسپورٹس پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے آئی او سی سے درخواست کی ہے کہ انہیں دی جانے والی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ معاملات کومناسب طور پر حل کرنے کی کوشش کی جاسکیں گے ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 31جنوری تک حکومت پاکستان کو قومی اسپورٹس پالیسی سے آئی او سی کے چارٹر سے متصادم شقیں نکالنے کی ہدایت کی ہے ۔

Next Post

جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو عمر قید کی سزاملنے کا امکان

Fri Jan 31 , 2014
جوہانسبرگ: جنوبی افریقی ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس کو گرل فرینڈ ریوااسٹین کیمپ کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا مل سکتی ہے ۔کیس کی مزید سماعت تین مارچ سے دوبارہ شروع ہوگی جس سے ایک دن قبل ایک عارضی ٹی وی چینل 24گھنٹے کی نشریات پیش کرے گا۔