اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق، انڈس شیلڈ 2023، اپنے پوری آب وتاب سے جاری ہے۔ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی مشق خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہے، یہ فضائی مشق بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے اور ملکی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔مشق میں دنیا کی صف اول کی فضائی افواج کے پائلٹس،گراؤنڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔انڈس شیلڈ-2023، 14 ممالک کی بہترین فضائی افواج کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔یہ فضائی مشق انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ تکنیکی ترقی، جدت کے فروغ، فضائی جنگ کی حکمت عملیوں کو جانچنے اور عصر حاضر کے فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کی توثیق کرتی ہے۔انڈس شیلڈ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس میں شریک ممالک کے باہمی شرکت داری کے عزم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مشترکہ خطرات کے پیش نظر فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کا بھی احاطہ کرے گی۔ان فضائی مشقوں کے باعث بین الاقوامی برادری کی پوری توجہ اس وقت پاکستان کی جانب مبذول ہے، جسکی بدولت پاک فضائیہ جدید فضائی جنگی حکمت عملیوں اور شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے کر عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔انڈس شیلڈ-2023 شریک فضائی افواج کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں اور فضائی برتری کا مظاہرہ پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے بلکہ فضائی دفاع کے دائرہ کار میں افہام و تفہیم اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔یہ مشق مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے اور پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست
آسٹریلوی بلے باز شان مارش انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر
امپائر پر غصہ ،آسٹریلوی بولر آشٹن ایگر پر ایک میچ کی پابندی عائد
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی ہونے کا امکان
کراچی(پی پی آ ئی)کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 35پیسے اضافے کی درخواست کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ67پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے۔منظور ی کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا کے الیکٹرک کی سماعت پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
جے آئی کی شہباز شریف کو فلسطین سے متعلق ہونیوالی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد(پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مسئلہ فلسطین سے متعلق ہونیوالی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے امیر جماعت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ سابق وزیراعظم نے امیر جماعت کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی وسماجی قائدین اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے،قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت ذاتی طور پر دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے اے پی سی 17 اکتوبر کو اسلام آباد منعقد ہوگی، فلسطین قومی کانفرنس میں سیاسی اور سماجی شخصیات شریک ہونگی۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بلوچ لبریشن آرمی کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت جہنم واصل
راولپنڈی)پی پی آ ئی) سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود بھی مارا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن میں مارا جانے والا بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنا۔پاکستان دشمنوں کی جانب سے دو دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا ہے۔اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ”ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں میں بڑی تعداد براہ راست پاکستانیوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی ہے جس کی وجہ سے دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں۔“بلوچ لبریشن آرمی اور ان کی آقا بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“، بی ایل اے کی نچلے درجے کی بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی صورت میں بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔دہشتگرد صدام حسین نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت بلوچستان کے علاقے مشکے میں قائم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشتگرد ٹریننگ کیمپ میں حاصل کی۔سال 2014 میں دہشتگرد صدام حسین بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہوگیا جسے 2017 ء میں ضلع کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021ء میں مقامی کمانڈر بنا دیا گیا، 2016 سے اب تک دہشتگرد صدام حسین جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 93 دہشتگردی کی وارداتوں بشمول گرنیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔
تلاش کریں
خبریں

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔

وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد جا پہنچے۔ 6ماہ پہلے آسٹریلوی دوشیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اور مہمانوں کی کتاب میں بانی قوم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم اکرم اور شنیرتھامسن نے مزار کے مختلف حصوں کی سیرکی۔ اوراپنے دورے کویادگار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنوائیں۔ دونوں اس موقع پر خوش گوارموڈ میں دکھائی دیئے۔

اسپین :فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست
میڈرڈ: اسپین میں ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں میکلارن کی ٹیم سرفہرست رہی ۔ فنی خرابی کے باعث ریڈبل ٹیم کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جیریز سرکٹ پر ہونے والے فارمولا ون کے تیسرے پریکٹس سیشن میں ریڈبل کی مشکلات بڑھ گئیں ۔عالمی چیمپئن سباستین ویٹل کی جگہ ڈینئل ریکارڈو کو آخری لیپس میں فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ،کار میں دھواں اٹھنے کے باعث وہ ریس مکمل نہ کرسکے ۔میکلارن کے کیون میگنیوسن ایک منٹ 23سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں ۔

آسٹریلوی بلے باز شان مارش انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے ۔ آسٹریلوی سلیکٹر جان انویرا ریٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شان مارش پسلی کی انجری سے چھٹکار ا حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔مارش کی جگہ فلیپ ہیوز کو اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے ۔ کینگروز اور پروٹیز کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12فروری سے ہوگا ۔

امپائر پر غصہ ،آسٹریلوی بولر آشٹن ایگر پر ایک میچ کی پابندی عائد
سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے ویسٹرن آسٹریلیا کے فاسٹ بولر آشٹن ایگر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا ۔ایگر شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایگر نے رواں ہفتے کے شروع میں فیوچرز لیگ کے دوران امپائر کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا تھا جس پر امپائر نے ان کے خلاف شکایت کی ۔ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی پر ایک میچ کی پابندی لگادی ۔
