امپائر پر غصہ ،آسٹریلوی بولر آشٹن ایگر پر ایک میچ کی پابندی عائد

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے ویسٹرن آسٹریلیا کے فاسٹ بولر آشٹن ایگر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک میچ کیلئے معطل کردیا ۔ایگر شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایگر نے رواں ہفتے کے شروع میں فیوچرز لیگ کے دوران امپائر کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا تھا جس پر امپائر نے ان کے خلاف شکایت کی ۔ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی پر ایک میچ کی پابندی لگادی ۔

Next Post

آسٹریلوی بلے باز شان مارش انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر

Fri Jan 31 , 2014
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز شان مارش فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئے ۔ آسٹریلوی سلیکٹر جان انویرا ریٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شان مارش پسلی کی انجری سے چھٹکار ا حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں حصہ […]