بنک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تمام ٹیکس رعایتیں ختم کرے اور زراعت، پراپرٹی اور ریٹیل کاروباروں سے حاصل ہونے والی آمدنی موثر ٹیکس نیٹ میں لائی جائے تاکہ قلیل مدت میں جی ڈی پی کے 4 فیصد (تقریباً 4 کھرب روپے) تک اضافی آمدنی حاصل کی جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی بینک نے اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کو ایک تفصیلی پالیسی پیپر جمع کرایا ہے اور روشنی ڈالی کہ پاکستان کا ریونیو کلیکشن خطے میں سب سے کم ہے جبکہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر عائد ٹیکس ریٹس سب سے زیادہ ہیں، جوکہ اہم شعبوں (زراعت، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر) کی جانب سے اپنا واجب الادا حصہ ادا نہ کرنے کے سبب بھاری ٹیکس بیس کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی بینک نے یہ بھی تجویز دی کہ پاکستان اپنے انکم ٹیکس کے اسٹرکچر کو آسان اوراس بات کو یقینی بنائے کہ کم آمدنی والے طبقے پر منفی اثر نہ پڑے۔
پاکستان کی سکی ٹیم ڈریم ٹریننگ پروگرام کیلئے جنوبی کوریاروانہ ہوگئی
فیفا ورلڈ کپ : برازیل میں ہوٹل کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ
سابق بھارتی کرکٹر وشواناتھ رام چندر باندرے انتقال کرگئے
امریکن باسکٹ بال: نیویارک نیکس نے میامی ہیٹ کو شکست دیدی
ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (پی پی آئی) پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء عون چوہدری کے وکیل پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق عون چودھری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے، وکیل درخواست گذارنے استدعا کی کہ وہ پہلے تھا آئندہ عام انتخابات میں یہ نشان نہ دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پہلے ہی اس نشان سے متعلق کیس زیر سماعت ہے جس پر وکیل درخواست گذار نے استفسار کیا کہ ہماری درخواست کو اس کیس سے منسلک کردیں۔ وکیل درخواست گذار کے دلائل اور مؤقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
امریکی مارکیٹ میں پیٹرول اور سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ
واشنگٹن/کراچی (پی پی آئی)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکی مارکیٹ میں پیٹرول اور سونے کی قیمت میں ایک ساتھ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس دوران پاکستان میں بھی سونے کی مانگ بڑھ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ڈالر اور پٹرول پر اثرات پٹنے کا خدشہ ہے،امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا،،اسرائیلی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کمی دیکھی گئی۔
پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں اضافہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی
اسلام آباد (پی پی آئی) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے، مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی ہے، جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تھا،رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 23.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔ ا?ئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد تھی،رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان کی سکی ٹیم ڈریم ٹریننگ پروگرام کیلئے جنوبی کوریاروانہ ہوگئی
(January 13, 2014)
اسلام آباد: تین کھلاڑیوں اور ایک کوچ پر مشتمل پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا کے صوبے گینگون میں ڈریم ٹریننگ پروگرام 2014میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئی ۔پاکستانی دستہ ضیاءالرحمٰن ،محمدامتیاز اور ساجد کے علاوہ کوچ ندیم اشرف پر مشتمل ہے ۔پاکستان سکی فیڈیشن کے صدر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے روانگی سے قبل قومی دستے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت کے سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ڈریم ٹریننگ پروگرام سرمائی اولمپکس 2018کے میزبان گینگون صوبے میں شروع کیا گیا ہے تاکہ سرمائی کھیلوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت فراہم کی جاسکے ۔پچھلے سال ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر کروائے گئے دوستانہ مقابلوں میں پاکستان اسکیئرز نے اپنی اپنی کیٹگریز میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ۔پاکستان میں کوریا کا سفارتخانہ تربیتی پروگراموں میں شرکت کو یقین بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے ۔

فیفا ورلڈ کپ : برازیل میں ہوٹل کے کرایوں میں 3گنا تک اضافہ
(January 13, 2014)
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں 2014کے فیفا ورلڈ کپ کے پیش نظر ہوٹل مالکان نے اپنے کرایوں میں 3گنا اضافہ کرلیا ۔برازیل کے 12شہروں میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں تو دوسری طرف ان شہروں میں ہوٹل کے کرایوں میں دو سے تین گنا تک اضافہ ہوگیا ہے ۔برازیل ہوٹل منیجنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ریوڈی جنیرو کے ساحل پر واقع ہوٹلوں میں ڈبل روم کمرے کے ایک ہفتے کا کرایہ چار ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکا ہے ۔حکومت نے ہوٹل کے کرایوں میں کمی اور ائیر پورٹ پر مناسب سہولتوں کا جائزہ لینے کے ایک کمیٹی قائم کردی ہے ۔

سابق بھارتی کرکٹر وشواناتھ رام چندر باندرے انتقال کرگئے
(January 11, 2014)
ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر وشواناتھ رام چندر باندرے 77 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انہوں نے 28 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا۔ 638 رنز بنائے اور 40 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب رہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

امریکن باسکٹ بال: نیویارک نیکس نے میامی ہیٹ کو شکست دیدی
(January 11, 2014)
نیویارک: امریکن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں نیویارک نیکس کی ٹیم نے میامی ہیٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ نیویارک سٹی میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دوسرے کواٹرز میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل تھی۔ میچ کے چوتھے کوارٹرز تک دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ میں نیویارک کی ٹیم نے جارحانہ شاٹس کھیل کر دس پوائنٹس کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔

ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے دوران حادثات سے رائیڈ سمیت 3افراد ہلاک
(January 11, 2014)
بیونس آئرس : بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ اور دو تماشائیوں کی مختلف حادثوں میں ہلاکت کے بعد ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا مزہ کرکرا ہوگیا ۔موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے اُن کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق ایک اور مقام سے 19سالہ صحافی اورموٹر اسپورٹس کے 51سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی ۔حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے کار ریس میں اسپین کے ڈرائیور چھائے رہے۔کار ریس کیٹگری کے چھٹے مرحلے میں اسپین کے نانی روما کو سبقت حاصل ہے، جب کہ موٹر سائیکل کیٹگری میں اسپین ہی کے مارک کوما پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

محمد یوسف اور رمیز راجہ ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے لگے
(January 11, 2014)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کو شاہد آفریدی کے بعد رمیز راجہ کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ محمد یوسف نے دبئی ٹیسٹ سے متعلق ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ محمد یوسف نے کہا تھا کہ رمیز راجہ انگریزی تو خوب جانتے ہیں لیکن اچھے کرکٹر کبھی نہیں تھے۔اس تنقید پر رمیز راجہ چراغ پا ہوگئے اور محمد یوسف کی خوب خبر لی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف اچھے کرکٹر نہیں بلکہ خود غرض انسان ہیں، نہ تو انگلش وکٹوں پر ان کا بلا رنز بناتا تھا نہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسکور کرپاتے تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یوسف کے ظاہری حلیے پر نہیں جانا چاہیئے، کیونکہ حقیقت میں وہ بہت میلا انسان ہے۔رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد یوسف اس قابل نہیں کہ انہیں ٹی وی پر تبصروں کے لیے بٹھایا جائے۔