اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے غلط عزائم کی وجہ سے مشکلات میں ہیں، وہ کسی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بن رہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن 9 مئی کے واقعات کے بعد ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نواز شریف کا استقبال کرے گی، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے کیس کی سماعت ہو چکی، جس میں ضمانت مل چکی ہے۔
خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نیول چیف امجد نیازی کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سے سبکدوش ہونے والے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کی ہیں ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملک اور پاک بحریہ کیلئے خدمات کو سراہا، دفاعی شعبے اور سمندری امور میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کے مستقبل کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ بعدازاں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم نے پاک بحریہ کیلئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی
اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی ۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے ۔ اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ایس آر او نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اسی طرح نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
آج دفتر میں میرا آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا،واز شریف
الندن)پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں میرا آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا،غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، لندن میں 4سال میں مظاہروں سے کیا فائدہ ہوا ۔ قائد ن لیگ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے دفتر میں صحافیوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دفتر میں آخری روز ہے پھر روانہ ہوجاؤں گا ۔ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں ، معاشرے میں صحافت کا اہم مقام ہے عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں ، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، تنقید برائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے ۔ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں مظاہروں سے 4سال میں کیا فائدہ ہوا، مظاہر ہ کرنا ہے تو پاکستان میں جاکر کریں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو جی ایس پی پلس میں توسیع کی مبارکباد دیتا ہوں ، سابق وزیراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی آمد کا بار بار سوال نہیں پوچھنا چاہئیے ۔ اب یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہئیے کہ نوازشریف آ رہے ہیں یا نہیں ، اللہ کو منظور ہوا تو نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے لیے آسان تھا سیاست کی خاطر ریاست کو ڈبو دیتے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے ذاتی مقاصد کے لیے ریاست کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایک طرف معاشی بدحالی تو دوسری طرف دھرنے اور لانگ مارچ تھے ۔ 16 ماہ کی حکومت میں دھرنوں اور سیلاب جیسے چیلنجز درپیش تھے ۔ 9 مئی کو ملک اور افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت ہوئی ۔ ذاتی مقاصد کے لیے ریاست کو تباہ کرنے کا کھیل کھیلا گیا ۔ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے کی تھیں ۔ آئی ایم کا بڑا چیلنج ہمارے سامنے تھا ۔ حکومتی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ۔ یہ کہنا مناسب نہیں کہ 16 ماہ میں ہر مقصد میں کامیابی حاصل کی ۔ اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو آج سڑکوں پر جلوس نکل رہے ہوتے ۔ زندگی بچانے والی ادویات ناپید ہوتیں ۔ ملک دیوالیہ ہوتا تو پٹرول پر لوگوں کی قطاریں لگی ہوتیں ۔
مخلوط حکومت سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ساتھ دیا ۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں ۔ اگر پاکستان دیوالیہ ہو جاتا تو یہاں سری لنکا سے بھی برا حال ہوتا ۔ پھر خدانخواستہ کہا جاتا کہ شہباز شریف اور مخلوط حکومت کسی کام نہیں ۔ لیکن اگر آج ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تو میرا ضمیر مطمئن ہے ۔ اگر نوازشریف کہتے کہ استفعیٰ دو تو میں مستعفی ہو جاتا لیکن نوازشریف نے بھی کہا کہ اب ملک کو چیلنج درپیش ہے تو اس کا حل نکالو ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اچھا وقت پھر آنے والا ہے،اسی لیے نوازشریف واپس آ رہے ہیں ۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں باڑا کے علاقے نوگزی بابا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشوں کو لیویز سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ ایل این جی درآمد کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے تمام متعلقہ قواعد و ضوابط پورے کیے جائیں گے۔ ای سی سی نے سوئی سدرن کو ایلنگے ٹرمینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے کے مطابق سوئی سدرن چھیاسٹھ سینٹ ایم ایم بی ٹی یوٹرمینل چارجز ادا کرے گی۔ ایلنگے کمپنی چالیس کروڑ کیوبک فٹ صلاحیت کا کراچی میں ٹرمینل تعمیر کرے گی۔ ابتدائی طور پر بیس کروڑ کیوبک فٹ ایل این جی کے لیے ٹرمینل کو استعمال کیا جائے گا۔ ایل این جی درآمد کی حتمی مںظوری وزیراعظم دیں گے۔

بھارتی فوجی نے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔سری نگربھارتی کرنل کے مطابق سری نگر کے قریب واقع فوجی کیمپ میں فوجی نے اپنے ساتھیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے اس کے پانچ ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد فوجی نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ فوج نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا استعفیٰ منظور کرلیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جاوید میانداد کا بطور ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ بورڈ کے آئین پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے، پی سی بی کے آئین پر نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں ملازمت کے لیے خواتین اور معذور افراد کا 5 فیصد کوٹہ رکھا جائے گا، کمیٹی کو بگ تھری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اس پر مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ ملک اور کرکٹ بورڈ کے مفاد میں فیصلہ کیا جاسکے۔ سبحان احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عبوری کمیٹی کے اراکین 14 مارچ سے قبل استعفیٰ دے کر پی سی بی کے الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم جو اراکین مقررہ تاریخ سے قبل اپنا استعفیٰ نہیں دیتے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مختلف ریجنز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ٹریننگ کے لئے 4 زونز بنائے جائیں گے جن میں سابقہ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فکسنگ سے متعلق رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور جیسے ہی رپورٹ ہمیں ملے گی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق آج کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ معزز رکن جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز پر لگائے گئے الزامات قطعی طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بہترہوتا کہ ایسے الزمات لگانے سے قبل اس کے ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیتے جاتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمشید دستی کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی پارلیمنٹ کے ایک معزز رکن ہے، مگر ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے اراکین پر جو الزامات عائد کیے گئے وہ سراسر جھوٹے اور قطعی بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 23 کیمرے لگئے ہوئے ہیں، جس کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی میں میرے حکم پر اضافہ کیا گیا تھا،جمشید دستی کا الزام قطعی طور پر بے بنیاد ہے،بہترہوتا ایسے الزمات کے ثبوت اسپیکر کو دیتے،لاجز میں آنے والی گاڑیوں کی ڈگی سمیت بھرپورچیکنگ ہوتی ہے،گاڑی میں آنے جانے والے افراد کی رجسٹریشن بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے یا سینیٹر صاحبان کی گاڑی یا ڈگی چیک نہیں ہوتی،اسپیشل برانچ اور پولیس نے دعویٰ کے ساتھ یہ الزامات مسترد کیے،پارلیمنٹ لاجز میں شراب اور مجرے کا انتظام ہو ہی نہیں سکتا،جمشید دستی اس دن،وقت اور تاریخ کا تعین کریں،ہمارے پاس تمام فوٹیج موجود ہیں، ہم تعین کریں گے کون اس دن لاجزمیں آیا تھا کون باہر گیا تھا۔

حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
حیدرآباد: حیدرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو40لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردیوں میں ملبوس تھے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر گیارہ میں واقع ایک نجی بینک میں سات مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر بینک کے عملے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا، ڈاکووں نے بینک میں باآسانی لوٹ مار کی اور چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرلے گئے، بینک کے عملے کے مطابق ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بینک پہنچ گئی،پولیس نے بتا یا کہ ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔