خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 3 ہلاک

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں باڑا کے علاقے نوگزی بابا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے پشاور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشوں کو لیویز سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Next Post

جمشید دستی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے: اسپیکر قومی اسمبلی

Sat Mar 1 , 2014
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے ابھی کوئی شواہد پیش نہیں کیے اگر وہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے تو فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،ڈائریکٹر پارلیمنٹ لارجز کو فارغ کرنا غلط اقدام ہے مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ ہیلے کالج لاہورمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا […]