کوءٹہ(پی پی آ ئی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 60 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق مستونگ خودکش دھماکے کا ایک اورزخمی دم توڑگیا جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق سی ایم ایچ میں 18اورسول ہسپتال میں 3 زخمی زیرعلاج ہیں ،جن میں سی ایم ایچ میں 3 اورسول میں زیر علاج ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے ۔ سول ہسپتال کو;63;ٹہ اور اوربی ایم سی میں مستونگ بم دھماکے کے شہید افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔ جلوس پر خود کش دھماکے کے بعد حکومت بلوچستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے، بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق مستونگ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک روزقبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے تھے ۔ خود کش دھماکا مستونگ کی مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کیلئے جمع افراد کے درمیان کیا گیا، ڈی ایس پی نواز گشکوری خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے، 3 کانسٹیبل زخمی ہوئے ۔
شین واٹسن ایشز سیریز کے باعث ڈومیسٹک ایونٹ سے دستبردار ہوگئے
متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم
لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار
کرکٹراحمد شہزاد نے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل کرلیے
جنید خان نے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی یاد تازہ کردی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
خیر پور میں مزید 10بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج
خیر پور (پی پی آ ئی ) ملک بھر میں بڑھتی بجلی قیمتوں کے خلاف گزشتہ ماہ سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سیپکو کی جانب سے آپریشن کے دوران مزید 10بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ سیپکو کی جانب سے لقمان فیض آباد اسٹاپ کچھری روڈ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا آپریشن کے دوران 10 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،آپریشن کی قیادت ایکسین واپڈا تاج محمد ماکو اور ہائیڈروں یونین کے صدر لالا نزاکت پٹھان کر رہے ہیں ،کئی دوکانوں پٹرول پمپس اور گھروں سے چوری کے کنکشن کاٹ دیئے گئے، ایسکین تاج محمد کا کہناتھا کہ بجلی چوروں کو معاف نہیں کریں گے وہ قوم کے مجرم ہیں ۔ ۔
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ق لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں:چوہدری شافع حسین
لاہور (پی پی آئی) مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کی(ق) لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں۔پی پی آئی کے مطابقمیڈیا سے گفتگو میں چوہدری شافع حسین کا کہناتھاکہ پرویز الٰہی اور مونس کی (ق) لیگ میں واپسی کا کوئی چانس نہیں، جس حد تک حالات پہنچ گئے ہیں، بہتر ہے دونوں خاندان اپنی علیٰحدہ علیٰحدہ سیاست کریں۔
اعجاز الحق کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(پی پی آئی) لاہور میں سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ ملاقات میں چوہدری سالک اورچوہدری شافع بھی موجود تھے۔اس موقع پر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، نوازشریف کا استقبال ہتھکڑیوں سے ہوگا یا پھولوں کی پتیوں سے؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، شہباز شریف جو پیغام لندن لے کر گئے تھے، دیکھنا ہوگا اْس کا ردِ عمل کیا آتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

شین واٹسن ایشز سیریز کے باعث ڈومیسٹک ایونٹ سے دستبردار ہوگئے
سڈنی: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے باعث ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ سے دستبردار ہوگئے ۔ آسٹریلیا کو ایشز سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشز سیریز میں شامل تمام کھلاڑیوں کو یکم دسمبر کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ، کھلاڑیوں کوکسی بھی دومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت سے منع کیا گیا ہے ۔ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے واٹسن کو تمام توجہ اپنی فٹنس پرموکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2014کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی میںجاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ نیپال، یو اے ای ، آئر لینڈ اور افغانستان بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2014 بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا۔

کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیمیں این او سی سے محروم
اسلام آباد: کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین قومی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ بھارتی پنجاب میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کے لیے جمعہ کو روانہ ہونا تھا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کھلاڑیوں کے این او سی جاری نہیں کیے گئے۔ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم پہلی بار شرکت کرے گی۔ کبڈی مقابلے یکم دسمبر سے 14 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔

لندن : فٹبال میچ فکسنگ میں دوران تحقیق6 افراد گرفتار
لندن: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک فٹ بال میچ میں فِکسنگ کے الزمات پر دوران تحقیق چھ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد میچوں پر شرطیں لگانے والے کسی بڑے بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں برطانوی اخبار ‘ڈیلی ٹیلی گراف’ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کی اشاعت کے بعد شروع ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نچلے درجے کے لیگ میچز پچاس پونڈ تک کی رقم کے عوض ‘فِکس’ کیے جاتے ہیں۔

کرکٹراحمد شہزاد نے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل کرلیے
پورٹ آف ایلزبتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ون ڈے کیریئر کے 1000 رنز مکمل کرلیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار بیٹنگ کی اورون ڈے کیرئیر کے 34 ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کئے۔ انہوں نے 108 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے کیریئر کی تیسری سنچری بھی بنائی۔

جنید خان نے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی یاد تازہ کردی
پورٹ آف ایلزبتھ: جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں جنید خان کی آخری اوور میں شاندار بو لنگ نے ایشیا کپ فائنل میں اعزاز چیمہ کی پرفارمنس یاد دلادی۔ 22مارچ 2012 کا دن شائقین کرکٹ کو یاد ہوگا جب ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے آخری اوور میں نو رنز درکار تھے اور پاکستان نے اعزاز چیمہ کی شاندار بالنگ کی بدولت ہارے ہوئے میچ میں دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ اپنے نام کیا تھا۔ پورٹ آف ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم اسی ڈگر پر موجود تھی جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے چھ گیندوں پر نو رنز درکار تھے اور میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں میں تھا تو جنید خان نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک رن سے فتح دلائی۔ جنید خان نے دوسرے ون ڈے میں شاندار بالنگ کرتے ہوئے پروٹیز کیخلاف پہلی ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور ایشیا کپ دو ہزار بارہ کے فائنل کے آخری اوور میں اعزاز چیمہ کی پرفارمنس یاد دلادی۔
