کراچی (پی پی آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،مالی سال 2024کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا،پی پی آئی کے مطابق اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی اکانومی کی گروتھ 1.9فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو میں گروتھ کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد ناگزیر ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و نسق، ایکچینج ریٹ، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔
میرپورخاص:ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کا سی این جی پمپ پر چھاپہ
ڈی آر ایس نے امپائرز پر اعتماد کو ختم کردیا ہے : انضمام الحق
یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
سوئٹزلینڈ :ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا
صوبائی وزیر صحت و بلدیات کا سول اسپتال ٹھٹھہ کا دورہ،گھارو میں R-O پلانٹ کا افتتاح
یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں عمران اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کیخلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل نعم پنجوتھا پیش ہوئے،نعیم پنجوتھا نے عدالت پروڈکشن کی 2 درخواستیں دائر کردیں۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے،ملک میں جو پریس کانفرنس کرے اس کو چھوڑ دیاجاتا ہے،شیخ رشید کی پریس کانفرنس نہیں آئی جس کے باعث منظر عام پر نہیں آئے، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں ہے،عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ آج منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ 21ستمبر کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں و کارکنان کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں 21ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات میں کیک کاٹے جائینگے-
اقوام متحدہ کا ”ماحولیات پر بڑا ایونٹ آج منعقد ہوگا
نیویارک(پی پی آئی)اقوام متحدہ کا ایک بڑا ایونٹ ”ماحولیاتی سربراہی ایکشن“ کے موضوع پر 20ستمبر کو منعقد ہوگا اور سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس اس کی سربراہی کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد پیرس ماحولیاتی سمجھوتہ کے مقاصد سے انحراف کو ختم کرنا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے نئے سنجیدہ اقدامات میں حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرناہے۔پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک کے عہدیدار اجتماع میں شریک ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

میرپورخاص:ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کا سی این جی پمپ پر چھاپہ
(August 30, 2013)
میرپور خاص (پی پی آئی) ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری کرنے والے سی این جی پمپ پر چھاپہ مارا ، سی این جی پمپ سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص حیدر آباد روڈ بس ٹرمینل کے قریب واقع کرسٹل سی این جی پمپ پر ایف آئی اے اور سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے مشترکہ چھاپہ ما رکر گیس چوری کرنے کے الزام میں پمپ کو سیل کر دیا ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل منیجر کبیر علی لغاری نے پی پی آئی کو بتایا کہ مذکورہ سی این جی اسٹیشن نے ایک کمپریسر کی منظوری لے رکھی تھی جب کہ دوسرا کمپریسر غیر قانونی طور پر لگایا گیا تھا جس سے ماہانہ لاکھوں روپے کی گیس چوری کی جارہی تھی،گیس چوری کی اطلاع کمپنی نے ایف آئی اے کو دی جس پر ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے انسپکٹر حبدار علی زرداری کی قیادت میں مذکورہ پمپ پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا جب کہ سی این جی پمپ کے مالک کے خلاف مزید کاروائی شروع کر دی گئی۔

ڈی آر ایس نے امپائرز پر اعتماد کو ختم کردیا ہے : انضمام الحق
(August 30, 2013)
لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے اگر ڈی آر ایس مکمل ٹیکنالوجی کے بغیر استعمال نہیں ہو سکتا تو اسے ختم کردینا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ڈی آر ایس نے امپائرز کا اعتماد بکھیر کر رکھ دیا ہے۔انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی سی سی نے امپائرنگ کو غیرمتنازع بنانے کے لیے ڈیسیشن ریویو سسٹم ( ڈی آر ایس ) متعارف کرایا تھا لیکن سو فیصد ٹیکنالوجی کے بغیر یہ سسٹم مکمل نتائج دینے میں ناکام رہا ہے لہذٰا بہتر یہی ہے کہ اسے موجودہ حالت میں استعمال کرنے کے بجائے ختم ہی کر دیا جائے۔ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والےانضمام الحق نے حالیہ ایشیز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ کے کام نہ کرنے کے سبب متعدد فیصلے متنازع بن گئے اور امپائرز کو غیرضروری طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی ڈی آر ایس کے ذریعے درست فیصلے سامنے لانا چاہتی ہے لیکن مضحکہ خیزبات یہ ہے کہ ہر ٹیم کو صرف دو ریفرل کی اجازت دی گئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو ریفرل استعمال کرنے کے بعد اگر کسی ٹیم کو صحیح فیصلے کے لیے تھرڈ امپائر کی ضرورت پڑتی ہے اور اس کے پاس ریفرل نہیں بچا ہے تو وہ کیا کرے ؟انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال نے امپائرز کو زبردست دباو¿ میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ فیصلے دیتے ہوئے ڈرنے لگے ہیں کہ اگر ٹیکنالوجی نے ان کا فیصلہ غلط قرار دے دیا تو ہزاروں تماشائیوں کے سامنے ان کی سبکی ہو جائے گی

یوسین بولٹ نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی
(August 30, 2013)
زیورخ: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے اپنے ٹائٹلز میں ایک اور اضافہ کر لیا۔ چھ بار کے اولمپک چیمپئن نے سوئٹزرلینڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر ریس جیت لی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونیوالی ڈائمنڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ایک سو میٹر ریس میں جمیکن سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے میدان مار لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ نو صفر سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ جمیکا ہی کے نکیل آشمیدکی دوسری اور امریکہ کے جسٹین گاٹلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویمنز کی دو سو میٹر ریس کا ٹائٹل جمیکا ہی کی شیلی این فریزر نے اپنے نام کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی شیلی این فریزر ورلڈ کی ایک سو، دو سو اور فور بائی ہنڈرڈ ریس کے ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں ہیں۔ مینز کی چار سو میٹر ریس میں امریکہ کے لاشون میریٹ فاتح رہے جبکہ ویمنز کی پانچ ہزار میٹر ریس میں ایتھوپیا کی میزیرٹ ڈیفرنے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز ہائی جمپ مقابلے میں یوکرائن کے بوہدان فاتح رہے جبکہ ویمنز کی آٹھ سو میٹر ریس کا ٹائٹل کینیا کی یونیس نے جیتا۔

سوئٹزلینڈ :ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا
(August 29, 2013)
لوزانے( پی پی آئی )انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی چیمپئنز چیلنج ون2014 کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔مینز اور ویمنز ایونٹ کے مقابلے ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن اور اسکاٹش ہاکی کو دیئے گئے ہیں ۔ہاکی کا یہ انٹرنیشنل ایونٹ ہر دوسال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔ مینز ایونٹ کے مقابلے 26اپریل سے 4مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ ویمنز ایونٹ کے مقابلے بھی 4مئی کو ہی اختتام پذیر ہونگے ۔مینز مقابلوں میں نیوزی لینڈ ، اسپین ،کوریا ،جنوبی افریقہ ، ملائیشیا ، کینیڈا ، آئر لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ویمنز مقابلوں میں کوریا ، امریکا ، جنوبی افریقہ ،انڈیا ، بیلجیئم، اسپین ، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
صوبائی وزیر صحت و بلدیات کا سول اسپتال ٹھٹھہ کا دورہ،گھارو میں R-O پلانٹ کا افتتاح
(August 29, 2013)
ٹھٹھہ: صوبائی وزیر صحت و بلدیات سید اویس مظفر نے ٹھٹھہ سول اسپتال کا دورہ ، گھارو میں آر او پلانٹ کا افتتاح کر لیا۔صوبائی وزیر صحت نے ٹھٹھہ سول اسپتال کو اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی اورصفائی ستھرائی کی صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرینڈنٹ کو شعبہ حادثات اور ایمرجنسی کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے کہا کہ مراکز صحت عوام کو بہتر علاج و معالجے کی فراہمی کے لئے بنائے جاتے ہیں اور اگر ان میں سہولیات دستیاب نہ ہوں تو ان کا کیا فائدہ ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور جو ڈاکٹر اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے گھارو کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے R-O پلانٹ کا بھی افتتاح کیا ،اس موقع پر انھوں نے وہاں موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تا کہ عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ٹھٹھہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور ان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل معلوم کئے۔ وہاں موجود عوام نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ شہر میں رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس پر قابو پانے کی اشد ضرروت ہے۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے ڈی پی او ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھائی جائے اور اس قسم کی وارداتوں میںملوث مجرمان کو گرفتار کر کے قانوں کے کہٹرے میں لایا جائے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اس ضمن میں ایک ہفتہ کے اندر نمایاں بہتری آنی چاہیے وہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ ٹھٹھہ کا دورہ کر کے ذاتی طور پر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

یوایس پرو چیلنج سائیکل ریس :امریکہ کے ٹی جے وین نے فائنل مرحلہ جیت لیا
(August 26, 2013)
کولراڈو( پی پی آئی )امریکہ کے ٹی جے وین نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا فائنل مرحلہ جیت لیا،آخری مرحلے میں حادثے کا شکار ہونیوالے دو رائیڈرز کو ریٹائر بھی ہونا پڑا۔امریکی ریاست کولراڈو میں ہونیوالی ریس کا فائنل مرحلہ چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز کے ٹکرانے سے ہونیوالے حادثے میں دو سائیکلسٹ زخمی ہو کر ریٹائر بھی ہوئے۔آخری مرحلے میں سلواکیہ کے پیٹر ساگان نے کامیابی حاصل کی لیکن ایونٹ میں مجموعی طور پر میدان مارنے والے امریکی سائیکلسٹ ٹی جے وین نے ییلو جرسی پر قبضہ برقرار رکھا اور ایونٹ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کیا،سوئزرلینڈ کے میتھیاس فرینک کی دوسری اور امریکہ کے ٹوم ڈینیل سن کی تیسری پوزیشن رہی۔
