اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14تا16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی، جبکہ ریجنل،صوبائی اورضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کریگا۔واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز
لندن :کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے
برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کاتاج نیلامی کے لئے پیش
سچن ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا میں یونیسیف کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر
11ویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کا 30نومبر سے لاہور میں آغاز
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی پی، ن لیگ کو عوام کے غیض و غضب کا علم ہے اسی لئے قیادت بھاگ گئی: شیخ رشید
راولپنڈی ر(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی قیادت کو عوام کے غیض و غضب کا علم ہے، اسی لئے قیادت ملک چھوڑ کربھاگ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی پر اور پیپلز پارٹی، نون لیگ پر ملبہ ڈال رہی ہے جبکہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے۔ اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر نہ کوئی بات کر رہا ہے نہ کوئی توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے، اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے۔ نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔ پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور نون لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جاچکی ہے، اْنہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی، آٹا کی مہنگائی پر سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے، اپنی بقاکے لیے سڑکوں پر آئے ہیں۔ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسلہ اب سیاست نہیں رہا، سنگین معاشی حالات بن گیا ہے۔ غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔
بلوچستان کے علاقہ ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس
ژوب(پی پی آئی)بلوچستان کے علاقے ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کا علاقہ ژوب و گردونواح زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کا کوئی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں،اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں: جمشید انصاری
کراچی(پی پی آئی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ہیومن رائٹس ونگ کراچی ڈویژن کے صدر جمشید انصاری،جنرل سیکریٹری اصغر علی شیخ،نائب صدر امہ حبیبہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کا کوئی بھی علاقہ رہزنوں،ڈکیتوں اور اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہیں ہے۔آئے دن کراچی کے شہری اور کاروباری طبقے کے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں حالانکہ کراچی کے ہر علاقے میں پولیس اسٹیشنز اور اہلکاروں کی تعداد جابجا نظر آتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ شہر میں فرض شناس افسران کو عوام کی حفاظت کے لئے مامور کریں تا کہ شہر کا امن سکون بحال کرنے میں مدد مل سکے اور کراچی کی رونقیں بحال ہوں اور شہری بلا خوف و خطر اپنے معمولات زندگی گزار سکیں.
تلاش کریں
خبریں

20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا6دسمبر سے آغاز
(December 2, 2013)
رحیم یار خان : 20ویںسالانہ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز چھ دسمبر سے رحیم یار خان میں ہوگا ۔ سالانہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٹیموں میں پی اے ایف ،واپڈا ،گوجرہ ،خیبر پختونخواہ ،پولیس ،رحیم یار خان ،اسٹیل مل ،بہاولپور،وہاڑی ،اوکاڑہ ،حیدرآباد اور پی ٹی وی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 13دسمبر کو صادق آباد میںکھیلا جائے گا ۔ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالستار سندھو کے مطابق افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واپڈا کے چیئرمین سردار محمد ارشد خان مہمان خصوصی ہوں گے ۔

لندن :کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں
(November 30, 2013)
لندن: ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں۔ کیٹ مڈلٹن نے سپورٹس چیرٹی ایواڈ میں خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مستقبل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں برطانیہ کی سولہ سالہ شوٹر ایمبر ہل کو اعزازی انعام سے نوازا گیا۔ برطانوی شوٹر اولمپک گیمز 2016 میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے پر امید ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیے
(November 30, 2013)
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 18 رکنی وفد دو دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گا،ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز چھ دسمبر سے بھارت میں ہو گا۔

برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کاتاج نیلامی کے لئے پیش
(November 30, 2013)
لندن: برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کا سونے اور ہیروں سے جڑا تاج نیلامی کے لیے پیش کیا جائیگا۔برطانوی فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ وکٹوریا نے یہ قیمتی تاج ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ شادی کرتے وقت پہنا تھا،تاج کی قیمت 18 ہزار پونڈ سے25ہزار پونڈ تک رکھی گئی ہے۔تاج کو لندن میں پانچ دسمبر کو ہونے والی نمائش میں نیلام کیا جائیگا۔

سچن ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا میں یونیسیف کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر
(November 30, 2013)
ممبئی: سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیے گئے۔ ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا ریجن کیلئے پہلے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔ ٹنڈولکر خطے میں صحت و صفائی کے فروغ کے حوالے سے کام کریں گے۔ انہیں دو برس کیلئے خطے کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ٹنڈولکر نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیسیف کا ایمبیسڈر مقرر ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یونیسیف نے مجھے کرکٹ کے بعد زندگی کی دوسری اننگز شروع کرنے کا موقع دیا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق اس ادارے کی خدمت کروں گا۔ یہ میری اہم اننگز ہو گی اور اس میں بھی کامیاب ہونے کیلئے میں ہر ممکن اقدامات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ پوری دنیا میں 36 فیصد آبادی بیت الخلاءکی صفائی نہیں کرتی جس سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

11ویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کا 30نومبر سے لاہور میں آغاز
(November 30, 2013)
لاہور: گیارہویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ تیس نومبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت سری لنکا، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی، ہر ٹیم تین تین میچز کھیلے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ پنجاب سٹیڈیم بلامعاوضہ مہیا کرنے پر حکومت پنجاب کے مشکور ہیں۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لئے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔