ایبٹ آباد (پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انتہائی نایاب برفانی تیندوے کی چار کھالیں گلگت بلتستان سے اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ چاروں کھالیں گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے لے کر اسلام آباد جا رہے تھے، جہاں پر ان کو مہنگے داموں فروخت کرنا تھا۔محکہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد کے ایس ڈی ایف او سردار نواز نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انھوں نے یہ چاروں کھالیں 30 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں جبکہ ان کا پروگرام تھا کہ وہ ان کو اسلام آباد میں مزید مہنگے داموں فروخت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے وائلڈ لائف ایکٹ سنہ 2015 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چاروں افراد پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ فی کھال تقریباً ایک لاکھ روپے کر دیا ہے۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملزمان کو رہا کر دیا گیا جبکہ کھالیں ضبط کر لی گئی ہیں۔
بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کے پی ایس بی پر الزامات
دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا
عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور
ارجنٹائن فٹبال لیگ : اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ برابر
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لئے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان
جرمن اور یورپین فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کوئٹہ میں کانگو کا ایک اورمریض ہلاک،مجموعی تعداد11 ہوگئی
کوئٹہ (پی پی آئی)صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں کانگو کا ایک اورمریض دم توڑگیا ہے۔کانگو وائرس سے دم توڑنے والے کی شناخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، اسے فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی کانگو وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد11ہوگئی ہے۔
حضرت امام حسینؑ کے چہلم پر سندھ بھر میں آج ا سکول بند رہیں گے
کراچی (پی پی آئی)چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر سندھ بھر میں سکول جمعرات کو بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام اسکول 7 ستمبر کوبند رہیں گے،پی پی آئی کے مطابق تعطیل کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔
جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحالی کیس کی سماعت مکمل، بھارتی سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ
نئی دہلی(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحالی کیس کی سماعت مکمل کر کے بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مقبوضہط جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والین پٹیشنز پر 16 دن تک سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کیا جائے اور اس کی مکمل ریاست کا درجہ بھی واپس کیا جائے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت میں پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بنچ میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ایس کے کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت شامل تھے۔سینئر وکلاکپل سبل، گوپال سبرامنیم، راجیو دھون، ظفر شاہ، دشینت دبے نے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کے حق میں اپنی رائے ظاہر کی۔ وہیں اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا، سینئر وکلا ہریش سالوے، راکیش دویدی، وی گری نے مرکزی حکومت کا موقف پیش کیا اور دفعہ 370 ہٹانے کے فیصلے کو درست بتایا۔
تلاش کریں
خبریں

بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کے پی ایس بی پر الزامات
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مالی بے قاعدگیوں پر ملازمین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔اسپورٹس بورڈ کے افسران نے اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں رہائش پذیر ملازمین کو کمرے خالی کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملازمین کا موقف ہے کہ کمپلیکس میں رہائش کے بدلے ان کی تنخواہوں باقاعدہ کٹوتی کی جاتی اس کے باوجود کمرے خالی کرنے کا حکم ادارے میں مالی بے قاعدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

دھونی 23میچوں میں ناقابل شکست رہ کر رانا ٹنگا کا ریکارڈ توڑدیا
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایک روزہ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں دھونی نے 60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ میں 23مرتبہ بطور کپتان ناٹ آﺅٹ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ۔ دھونی نے سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا کا 22مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہنے کا ریکارڈ توڑدیا ۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 16،بھارت کے اظہر الدین 15، اسٹیفن فلیمنگ اور ایلن بارڈر 14،14اور مرتبہ بطور کپتان ون کرکٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں ۔

عالمی کراٹے چیمپئن سعدی عباس حکومتی عدم دلچسپی سے نالاں ،ملک چھوڑنے پر غور
لاہور: دولت مشترکہ کراٹے چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ سعدی عباس نے حکومتی عدم دلچسپی کے باعث ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا ۔سعدی عباس نے حال ہی میں کینیڈا کے شہرمانٹریال میں 67کلو گرام مقابلے میں طلائی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ دولت مشترکہ کے مقابلوں میں مارشل آرٹس میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں ۔سعدی عباس کو آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیائی کراٹے چیمپئن چپ میں اعزاز کا دفاع کرنا ہے لیکن ملک میں اسپورٹس منتظمین کی عدم دلچسپی نے ان کے جذبات کو سرد کردیا ہے ۔ سعدی عباس نے پہلی مرتبہ دوحہ ایشین گیمز 2006میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ وہ عالمی مقابلوں میں درجن کے قریب طلائی تمغے جیت چکے ہیں ۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ : اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ برابر
روساریو: ارجنٹائن فٹ بال چیمپئن شپ میں نیو ویلز اولڈ بوائز اور آرسنل کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر روساریو میں ہونیوالے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،کھیل کے پینتیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی جانب سے لوکاس نے گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں آرسنل کے سٹرائیکر نیکولس نے شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور حساب برابر کیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔میچ برابر ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اولڈ بوائز کی ٹیم ٹاپ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی،سان لورینزو نے ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لئے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان
ممبئی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔فاسٹ باولر ظہیر خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کریں گے جبکہ سینئر بیٹسمین گوتھم گھمبیر کو سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں،سیریز کا افتتاحی میچ 5 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

جرمن اور یورپین فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری
ہیمبرگ: جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے بروشیا ڈورٹمنڈ کو تین صفر سے ٹھکانے لگا کر اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔لیور کیوسن کی ٹیم نے ہرتھا برلن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے زیر کیا،دوسری جانب ڈچ فٹ بال چیمپئن شپ میں آئی ایکس کی ٹیم نے بھی ہیراکلس کو تین صفر سے آوٹ کلاس کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن بچا لی۔ادھر یورپین فٹ بال کلبوں نے آٹھ سال کے کلو ڈیو کو سٹار فٹ بالر بنانے پر نظریں جما لیں،ارجنٹائن کے کلب نے کم سن سٹار فٹ بالر سنو میسی کے نام سے مقبول کلاڈیو کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
