گلاسکو (پی پی آئی) سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ سویڈن کی حکومت کا قرآن پاک جلانے کی اجازت دینا شرمناک حرکت ہے، اسلام امن کا دین ہے اور تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ ان گھناؤنی حرکتوں کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، پی پی آئی کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مسلم کونسل کی جانب سے سکاٹ لینڈ میں گلاسکو سیٹی سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور بھی شریک ہوئے اور اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش اور شیطانی حرکت ہے،بے حرمتی سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا اور عدم رواداری میں اضافہ ہو چکا ہے، سویڈن میں قبیح اور شرمناک حرکت دنیا میں بسنے والے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر مسلمان مذہبی امتیاز کا شکار ہیں،سکاٹ لینڈ میں احتجاج کا مقصد عالمی سطح پر انسانی حقوق کی پاسداری کوفروغ دینا ہے۔ قرآن کی توہین دو ارب مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور دشمنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عمران پر درج اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس خارج، وارنٹ گرفتاری معطل
کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف بجلی روڈ تھانہ میں درج ایف آئی آر خارج کردی ہے اور وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے درخواست پر فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیئے۔پی پی آئی کے مطابق اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔
مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ قانون کی ناانصافی اور حق تلفی کررہے ہیں،اللہ کا انصاف میرے ساتھ، اپنی جگہ قائم ہوں۔پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس میں پیشی کے موقع پر عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس مزید ریمانڈ لینے کا کوئی جواز نہیں،میں مکمل تعاون کررہا ہوں یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے،پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،یہ قانون کی ناانصافی اور حق تلفی کررہیہیں،اللہ کا انصاف میرے ساتھ، اپنی جگہ قائم ہوں۔
شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاسائفر کیس میں مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقسیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مزید دو روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے وکیل صفائی بابراعوان کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کہ کچھ ہی دیر کے بعد سنا دیا گیا، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔دوران سماعت وکیل صفائی بابراعوان نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی،وکیل صفائی بابراعوان نے سیکریٹ ایکٹ عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مختلف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،آرٹیکل 90،91 کے تحت شاہ محمود قریشی کا سائفر سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وکیل صفائی بابراعوان نے آئین کے آرٹیکل 90 اور 91 کو سیکریٹ ایکٹ عدالت میں پڑھا،انہوں نے کہا کہ 9 دنوں سے شاہ محمود قریشی جسمانی ریمانڈ پر ہیں،وکیل صفائی بابراعوان نے کہا شاہ محمود قریشی کا پہلے ہی کافی ریمانڈ دیا جا چکا ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کا موبائل برآمد کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
شہدادپور: شہداد پور اور ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے حالت تشویش ناک ہو گئی ،متعدد سینٹر بند اور عملہ کوفارغ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ سال قبل صوبے بھر میں ہیپا ٹائٹس کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے شروع کیا جانے والا پروگرام دو ماہ سے سرکاری طور پر انجکشن اور ادویات نہ ملنے سے عملاً بند ہو چکا ہے ،ضلع سانگھڑ کے سرکاری اسپتالوں میں قائم سینٹروں میںہیپاٹائٹس کے موذی مراض کی دوائیاں دو ماہ سے مریضوں کو نہیں ملنے کے سبب متا ثرہ لوگ سخت عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر مریضوں کو مقررہ مدت میں دوائیاں نہیں ملی تو یہ مرض مزیدشدت کے ساتھ ابھر ے گا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اسپتال شہدادپور میں تقریبا±چا ر سوکے قریب مریض درج ہیں، اس اسپتال میں ہیپائٹس کی پانچ ہزار روپے کی پی سی آر ٹیسٹ صرف آٹھ سو روپے میںکی جاتی ہے لیکن ادویات اور بھاری قیمت والے انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور بے سہار امریضوں کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔ادھر پی ایم اے شہداد پور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام شبیر قائم خانی نے حکومت کی توجہ اس امر کی جا نب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس موذی مرض کے انسداد کے لئے اقدامات کر نا اشد ضروری ہے ، ہیپاٹائٹس پروگرام سے مستقل ادویات اور انجکشن فوری طور پر فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ کام متعلقہ اداروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوںپر کر نا چاہیے۔

فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب 2010میں امریکا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں ایل سلواڈور کو دو ایک سے شکست ہوئی ۔جون 2011میں میکسیکو کے خلاف گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ایل سلواڈور پانچ صفر سے ہزیمت اٹھانی پڑی ،جبکہ رواں سال فروری میں پیراگوئے کے ایل سلواڈور کو چار ایک سے ہرایا تھا ۔ابتداءمیں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 22کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا ،جن میں سات کھلاڑیوں کو 20دن سے 18ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ایل سلواڈور فٹبال ٹیم کے کوچ آگسٹن البرٹو نے کہا ہے کہ ملک کی نئی ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تحقیقات میں شامل کسی کھلاڑی کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیاجائے گا۔

آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
لوزانے: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان اولمپک تنازع پر بات ہو گی۔لوزانے ہونے والا اجلاس پاکستان اولمپک تنازع کے حوالے سے خاص اہمیت اختیار کر گیا۔ چار اکتوبر کو آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان کے اسپورٹس حکام بھی شریک ہوں گے۔ آئی او سی اجلاس میں بین الصوبائی وزارت کے وزیر ریاض پیرزادہ، عارف حسن اور اکرم ساہی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں حکومت نواز اور حکومت مخالف پی او اے معاملہ حل ہونے کا قوی امکان ہے۔

شہدادپور: مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ،مزاحمت سے دو افراد زخمی
شہدادپور: شہداد پو ر میں مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہداد پور کے گنجان آباد علاقے محمدی ٹاﺅن میں تین نامعلوم مسلح رہزنوں نے علاقے کے زمیندار گل حسن کیریو اورسارنگ خاص خیلی سے گن پوائنٹ پر ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر انھوں نے مزحمت کی ، مزاحمت پر مسلح افرادنے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوںافراد شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوںزخمیوں کوشہدادپور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

