اسلام آباد/کابل(پی پی آئی) افغان عبوری حکومت نے پاکستان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے دورہ کابل کے موقع پر پاک افغان کشیدگی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف درانی اور افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے درمیان ملاقات میں افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملا امیر متقی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دی جائے گی۔
بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے کی نجکاری سے قبل تنظیم نو، 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کے انتظامات شروع
کراچی (پی پی آئی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی نجکاری سے قبل ادارے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو کا عمل تیز کردیا گیا ہے،کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات اور تجاویز لی جائیں گی، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے، تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضہ جات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے، زیادہ تر قرضے 2003 سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کیلئے لئے گئے جس پر پی آئی اے پر 150 ارب سالانہ کی ادائیگیوں کا بوجھ پڑتا ہے۔
آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں، قتل کیس میں ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی پرچیف جسٹس پاکستان برہم
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ قتل کے ملزم کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس ایڈیشل پاکستان ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل کے پی پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کااظہار تفتیشی افسر کے روسٹرم پر آنے پر کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس اہلکار کو بلایا نہیں تو یہ چھلانگ لگا کر آگے کیوں آ گئے؟کیا یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت ہے؟وہاں بھی ان کا یہی کنڈکٹ ہوتا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو تو ہم سمجھا رہے ہیں لیکن آپ پولیس اہلکار کی شکایت کرینگے،پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مقدمے میں ایک ہی گواہ ہے، مناسب ہو گا ٹرائل جلد مکمل کروالیں،عدالت نے مانسہرہ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کردی۔
شیخ رشید مبینہ اغوا کیس،راولپنڈی پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
راولپنڈی (پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی مبینہ اغوا کیس پر پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور سٹاف رکن شیخ عمران کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سی پی او راولپنڈی کا عدالت میں کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو،عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
(September 23, 2013)
بھٹ شاہ(پی پی آئی)جامعہ سندھ انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس، صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز کیمپس بھٹ شاہ میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی سال 2014ءمیں داخلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے حکام و سول سوسائٹی کے نمائندوں محمد سومر وفا، منیر جونیجو، سید سرور شاہ، انجنیئرروشن علی راہو، ڈاکٹر حیدرملوکانی، ولی محمد دانش، جامعہ سندھ کے منیجرپریس غلام مرتضی سیال، میہر علی کھوسو، غلام رسول ملوکانی، بشارت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے اب تک کی کامیابیوں، داخل طلباءکی تعداد اور ڈگری پروگراموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کا کہنا تھا کہ صوفی یو نیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کو جاتا ہے اور اب بھٹ شاہ کی سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی میں بیداری پیدا کریں تاکہ تعلیمی سال 2014ءمیں زیادہ سے زیادہ طلبہ اور طالبات داخل ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ رواںسال ہمیں مزید کمروں کی ضرورت پڑے گی، جس کے لیے بھٹ شاہ ہائی اسکول سے کیمپ کے لیے مزید تین کمرے لیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو انجینئر روشن علی راہو، ڈاکٹر حیدر ملوکانی، ولی محمد دانش، میہر علی کھوسو اور بشارت علی پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی 18 اکتوبرکو طلباءکے لیے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب کی انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
(September 23, 2013)
سکرن: سکرنڈ میں مشہور تاجر کو دن دیہاڑے لوٹا گیا ۔ سکرنڈ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہر کے مشہور تاجر محمد اسماعیل مگسی سے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ سکرنڈ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
(September 23, 2013)
کنری: شاہی بازارکنری میں خوف ناک آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،متعدددکانیں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہی بازار کنری میں جنرل اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث خوف ناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجود لاکھوں کا سا مان جل کر خاکستر ہو گیا ، فائر بر گیڈ کی گاڑیا ں وقت پر نہ پہنچنے پر تاجروں نے سخت احتجاج کیا،تاجر تنظیموں کنری موچنٹ کر یانہ ایسو سی ایشن اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں نے ٹاﺅن کمیٹی کے عملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرتاجر رہنماﺅں نے کہا کہ ٹاﺅن کمیٹی میں اس وقت لاکھوں روپے مالیت کی دو فائر برگیڈ کی گاڑیا ں موجود ہیں مگر عملے کی کرپشن و نااہلی کے باعث وہ خراب پڑی ہیں ،گاڑیوں کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے بل ٹاﺅن سے پاس کرائے جاتے ہیں مگر فائر برگیڈ کی گاڑیوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جاتا ، انھوں نے ایم این اے نوا ب یوسف ،ایم پی اے نواب تیمور سمیت دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاﺅن کمیٹی کے آفیسروں کو فوری بر طرف کیا جائے اور ٹاﺅن کمیٹی کنری کے لئے دیانت دارٹاﺅن آفیسر اور اکاﺅ نٹنٹ افسر تعینات کئے جائیں جبکہ فائر بر گیڈ انچارج و عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے ۔

شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(September 23, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے نواحی قصبہ غلام مرتضیٰ رند میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئی ۔ قصبہ غلام مرتضیٰ رند کے رہائشی مولا بخش کی تین سالہ بیٹی علیشاہ سنگر ماتیز نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے پیر پھسل جانے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے مورو باندھی روڈ پردھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی ،ان کا مطالبہ تھاکہ مغوی اقبال ڈاہری کو بازیاب کروایا جائے۔
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
(September 21, 2013)
سنگاپور: فارمولا ون کے ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے ۔سنگاپور گراں پر ی کے پریکٹس سیشن کے دوسرے راﺅنڈ میںسباستین ویٹل مقررہ اسپیڈ سے زائدپر اپنی کار کو چلایا ،جس کی وجہ سے ان پر 200یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سباستین ویٹل اتنی رقم دس منٹ سے بھی کم وقت میں کماتے ہیں ۔سباستین ویٹل کی سالانہ آمدنی 12ملین یورو ہے جوکہ ایک دن کے حساب سے 32376یو رو بنتے ہیں ۔اسی حساب سے سباستین ویٹل کی فی منٹ آمدنی 22یورو بنتی ہے ۔چنانچہ عالمی چیمپئن کے لئے دو سو یورو کمانا دائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

