کراچی(پی پی آئی) سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حیدرآباد، دادو، سکھر، خیر پور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر، جیکب آباد کشمور اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کراچی کے ضلع وسطی، شرقی اور جنوبی میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔ 8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔ 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
وزیر صحت و بلدیات سندھ کا ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف نوٹس
پشاور:تیسری ویمنزاسکواش چیمپئن شپ میں16 کھلاڑیوں کی شرکت
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت میں پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔پرویز الہی کی جانب سے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اس دوران پرویز الہی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرا پیٹ خراب ہے، جج نے کہا اللہ خیر کرے گا،پی پی آئی کے مطابق پرویز الہی نے کہا کہ میرے سیل کے باہر بھی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے،تازہ ہوا تک نہیں آتی سیل کے باہر ایک اجنبی کو بٹھایا ہوا ہے۔جج نے استفسار کیا کہ اجنبی کون ہے کیا اس کا نام ہی اجنبی ہے؟ چلیں پتا کرتے ہیں اجنبی کون ہے، عدالت نے 13 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔
تمام سیاستدانوں کوانتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہئے: پرویز الہٰی
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورتحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں اس میں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کروالینی چاہئیے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چودھری پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میری رہائی کی بات اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔صحافی کے اس سوال پر کہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہٰی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا، پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹو کو اپنی سالگرہ خوشی سے منانے دیں۔ان کاکہناتھا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، جیل میں پہلے ڈاکٹر کی سہولت میسر تھی، اب ان کو اس میں بھی مسائل نظر آنے لگے ہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہو چکا ہے، عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے۔صحافی کے سوال پر کہ سننے میں آرہا ہے کہ نواز شریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے ج ان کاکہناتھا کہ نواز شریف خود بھی بدل گئے ہیں۔
تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کیخلاف کراچی سٹی، کینٹ اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پرریلوے ملازمین کا دھرنا
کراچی (پی پی آئی) کراچی سٹی، کینٹ اور ڈرگ روڈ اسٹیشن پرریلوے ملازمین نے تنخواہوں میں مسلسل تاخیر کیخلاف احتجاج اور مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ریلوے کے غریب ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں۔
تلاش کریں
خبریں

انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
(September 12, 2013)
نئی دہلی: بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی اور سیکورٹی کے نام پر پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کیلئے ویزے جاری کرنے سے ہی انکار کردیا۔چیمپئنزلیگ کے لئے بھی بھارتی حکومت نے پاکستانی چیمپئن ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت سیکورٹی نہیں دے سکتی۔سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک چار ٹیموں میں فیصل آباد وولفز بھی شامل تھی۔بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے حکومت پر ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔

امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
(September 12, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دوررکھنا چاہیے، وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط جلد بحال ہوں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ شنیراتھامسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں۔۔ پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔کھیلوں کو سیاست میں کبھی شامل نہیں کرنا چاہیے امید ہے دونوں ممالک جلد اکٹھے ہوں گے اور کرکٹ کھیلیں گے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لاہور بہت اچھا لگا۔جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گھومنے جائیں گے۔ اس موقع شنیراتھامسن نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے اورمہمان نوازہیں۔وسیم اکرم نے گزشتہ ماہ لاہور میں شنیرا تھامسن سے نکاح کیا تھا۔

لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
(September 11, 2013)
پیراگوئے: ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں پیراگوئے کو 5-2سے شکست دیدی ۔ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے دوگو ل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے بعد ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2014کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ارجنٹائن کی طرف سے دیگر تین گول سرگیو ایگیورو، اینجل دیماریا اور میکسی نے کیے ۔

ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
(September 11, 2013)
لند: برطانوی ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی ۔برطانیہ نے ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل 77سال کے بعد جیتا اسی مناسبت سے اینڈ ی مرے نے اپنی کمپنی کانام 77رکھا ہے ۔اینڈی مرے نے سات جولائی کو سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل کے لئے برطانیہ کا طویل انتظار ختم کیا ۔اینڈی مرے نے اس کمپنی کو اپنے منیجر سائمن فُلر کے ساتھ مل کر قائم کی ہے ۔

وزیر صحت و بلدیات سندھ کا ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف نوٹس
(September 3, 2013)
کراچی: سندھ کے وزیر صحت و بلدیات سید اویس مظفر نے محکمہ صحت میں ڈیوٹی پر نہ آنے والے9 ڈاکٹروں کو معطل جبکہ 11 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ معطل کئے جانے والے 9 ڈاکٹروں کے کیس نیب اور اینٹی کرپشن میں بھی بھیجے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ڈاکٹرز گذشتہ 3 سے 4 سال سے اپنی ملازمتوں سے غیر حاضر تھے اور حکومتی خزانے سے تنخواہیں بھی وصول کررہے تھے،شوکاز دئیے جانے والے11 ڈاکٹروں پر ڈیوٹیوں سے غفلت برتنے کا الزام ہے۔ وزیر صحت سید اویس مظفر نے سیکرٹری صحت سندھ کو ہدایات دی ہیں کہ محکمے کے ڈاکٹروں سمیت دیگر تمام ملازمین اپنے پیشہ وارانہ امور کو تندہی سے انجام دیں بصورت دیگر سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ذوالفقارطیاراور ڈاکٹر عاشق بھٹو کو کرپشن کی بنیاد پر ان کے کیس کی انکوائیری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔دریں اثنا وزیر صحت سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ محکمے میں احتسابی عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کی تصدیق بھی کی جائے گی، جس کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک محکمہ صحت میں مجموعی طور پر 59ڈاکٹروں کی معطلی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور اب بھی جو ڈاکٹر اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں آئیں گے یا کسی بھی کرپشن میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر سندھ اسمبلی میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔

پشاور:تیسری ویمنزاسکواش چیمپئن شپ میں16 کھلاڑیوں کی شرکت
(September 3, 2013)
پشاور : قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلی جانیوالی تیسری خیبر پختونخواویمنز سکواش چیمپئن شپ میں پشاور، مردان، بنوں اور ایبٹ آباد کی 16کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پشاور کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریفوں کو مات دی۔ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل نوآموز کھلاڑیوں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کے مطابق ایونٹ میں نمایاں رہنے والی کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرینگی۔ویمنز سکواش چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی۔

