قاہرہ (پی پی آئی)پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے مصر میں بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کیلئے ان دنوں مصر میں ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق“برائٹ اسٹار 2023”کا آغاز ہو گیا، مشق میں حصہ لینے والے پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر و گراؤنڈ عملہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق برائٹ اسٹار مشق، 1977کے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ اور مصر کے درمیان دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہوئی، برائٹ اسٹار مشق ایک اہم بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے،پی پی آئی کے مطابق 1995 کے بعد سے دنیا بھر سے مختلف ممالک کو اس مشق میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔برائٹ اسٹار عالمی سطح پر منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے، مشق کا مقصد شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے، مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگ کی صورتحال کی سیمولیشن کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، فضائی مشق شریک ممالک کی فضائی افواج کو اپنی حقیقی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ فضائی مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی، مشق کے دوران شریک ممالک مصر کے شمال مغربی علاقے، قاہرہ کے صحرائی خطہ میں اپنے فضائی، بحری اور بری اثاثوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حلیم عادل شیخ 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد
کراچی (پی پی آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے میں سابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ویسے ہی سندھی ٹوپی پہنتے تھے آج یہ کیپ پہنی ہے، جس پر حلیم عادل شیخ نے جواب دیا کہ سر غلطی ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آغا صاحب آپ کے مہمان ہیں اس لیے اس ٹوپی میں ہیں، گھر سے آتا تو سندھی ٹوپی میں آتا۔آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ اسمبلی میں ہوتے تو میرے مہمان ہوتے، یہاں نہیں۔حلیم عادل شیخ نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ آپ خیریت سے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کیا ہو گا، میں بالکل خیریت سے ہوں۔واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہالیکشن کمیشن نے 27 سے 30 جنوری 2024 کی تاریخیں پول ڈے کیلئے تجویز کردی ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔
وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے کیلئے مشاورت جاری ہے تاکہ اہم کیسز اور گرفتاریوں میں مدد مل سکے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرح وفاقی پولیس کے دفاتر بھی تمام صوبوں میں ہوں گے، وفاقی پولیس اپنے کیسز دوسرے صوبوں میں بھی ڈیل کر سکے گی۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل رواں سال جون میں وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز بھی دیدی ہے۔ ایئرپورٹ سے ملحقہ موٹروے ایم ون اور ایم ٹو بھی اسلام آباد کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھ گئے خط میں کہا ہے کہ وی وی آئی پی موؤمنٹس اور اکثر احتجاج انہی شاہراہوں پر ہوتے ہیں مگر یہ علاقے اسلام آباد کی حدود میں نہ آنے سے وفاقی پولیس کارروائی نہیں کرپاتی۔
تلاش کریں
خبریں

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز :سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز
لندن: عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا فاتحانہ آغاز کردیا۔سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کامیابی کے ساتھ آغاز کرنے میں ناکام رہے۔ سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے گروپ کے اپنے ابتدائی میچ میں سوئس کھلاڑی کے خلاف تین سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ چار، سات چھ اور چھ دو رہا۔ گزشتہ سال بھی ورلڈ ٹور کے فائنل میں جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دی تھی۔

انٹربورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میںلاڑکانہ نے کوئٹہ کوشکست دیدی
لاڑکانہ: لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڑکانہ میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ میں کوئٹہ بورڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور چار وکٹوں کے نقصان پر ترانوے رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی ٹیم نے بارہ اعشاریہ تین اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر چورانوے رنز کا ٹارگٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ لاڑکانہ کی طالبہ حور پچیس رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہیں جبکہ کوئٹہ کی طالبہ کائنات دو وکٹیں لیکر نمایاں رہی۔ دونوں ٹیموں کی بالرز طالبات کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئٹہ کی بالرز نے تینتالیس جبکہ لاڑکانہ کی بالرز نے اڑتالیس ایکسٹرا رنز دیئے۔ آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمئن شپ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔

مشتاق احمد نے نیا اسپن ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے پی سی بی کو پیشکش کردی
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کو اسپن باﺅلنگ میں نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کی پیشکش کردی ۔ ایک گفتگو کے دوران مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مجھے جو بھی عزت ملی ہے پاکستان کی بدولت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ 2015ءتک معاہدہ ہے ،لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈ کر آگے لانے کی ضرورت ہے ،تاکہ عمران طاہر جیسے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اگر چاہے تو ملک بھر میں انڈر16اور19سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہوں ۔

ڈیوس کپ ٹائی : اعصام الحق اور عقیل خان ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار
کراچی: پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور عقیل خان ویت نام کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کےلئے قومی ٹیم کے ٹرائلوں سے مستثنٰی قرار دے دیا ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق چیئرمین ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی خواجہ سعید حئی ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے فیڈریشن کے صدر سید کلیم امام نے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری پیٹرن پی ٹی ایف سینیٹر دلاور عباس کو سونپ دی ہے ۔ویت نام کے خلاف ہونے والی ٹینس ٹائی کے لئے قومی ٹیم کے ٹرائل 7سے 12نومبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے ۔

شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شکیب الحسن ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ہسپتال میں جاکر شکیب کی عیادت کی تھی ۔

اسٹیل ملز کیلئے 18ارب 60کروڑ کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کو بچانے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج مسترد کردیا، نجکاری کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اٹھارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بیل آﺅٹ پیکج تجویز کیا تھا، جسے سیکریٹری صنعت و پیداوار شفقت نغمی کے زیرصدارت اجلاس میں مسترد کردیا گیا۔ ادارے کی نجکاری کیلئے جیسا ہے اور جہاں ہے، کی بنیاد پر یا تنظیم نو کے بعد نجکاری کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ بورڈ نے اسٹیل ملز کے اکاﺅنٹس کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ادارے کی مالی صحت اور واجبات کے بارے میں صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔ بورڈ نے کمیٹی کو رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسٹیل ملزانتظامیہ کو پرائیویٹ سیکٹر کی تین کمپنیوں کی پیشکش پر غور کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جنہوں نے تیارشدہ مصنوعات کے عوض خام مال کی فراہمی میں دلچسپی ظاہرکی،، تاہم حکومتی گارنٹی مسترد کردی۔

