کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ نے سماعت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے لیے متحرک سماجی ادارے، کنیکٹ ہیئر کے اشتراک سے ملک کے شمالی خطے میں قائم اپنے کسٹمر سروس سینٹرز (جوائنٹ شاپس) کے نمائندوں کے لیے سائن لینگویج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ سائن لینگویجز یعنی اشاروں کی زبانوں کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منعقدہ اس تربیتی نشست کا مقصد سماعت سے محروم صارفین کی شمولیت کا فروغ اورپی ٹی سی ایل اور یوفون 4G کی خدمات تک ان کی رسائی کو بہتر کرنا تھا۔پی پی آئی کے مطابق کنیکٹ ہیئر کی سی ای او عظیمہ دھنجی نے تربیتی نشست کا انعقاد کیا جس میں مختلف سرگرمیاں اور حقیقی زندگی سے کیس اسٹڈیز شامل تھیں، جنہیں پی ٹی سی ایل گروپ کے کسٹمر سروس ملازمین کو سماعت سے محروم صارفین کی منفرد ضروریات سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا تھا۔ تربیت سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، عامر پاشا نے کہا کہ شمولیت سماجی و اقتصادی تبدیلی کا ایک بڑا محرک ہے، اسی لیے یہ پی ٹی سی ایل گروپ کے سی ایس آر پروگرام کی بنیاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری کسٹمر سروس ٹیموں کو سماعت سے محروم افراد کی منفرد ضروریات سے متعلق آگاہی کی فراہمی سے صارفین کے تجربے میں مزید بہتری آئے گی۔
پی سی بی کا 23 ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
سچن ٹنڈولکر کاکیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین واپسی
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی
پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے
شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا
شہداد کوٹ : اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار
اسلام آباد (پی پی آئی(غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار دے دیا گیا، خیبرپختونخواافغان پناہ گزینوں کی غیرقانونی سرگرمیوں سے سب سیزیادہ متاثرہے پی پی آئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقیم غیرقانونی افغان شہریوں کو صوبے میں بڑھتے جرائم کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا افغان پناہ گزینوں کی غیرقانونی سرگرمیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 21 ہزار 677 غیر قانونی افغان باشندے رہائش پذیرہیں اور افغان باشندے اغوا برائے تاوان، منشیات فروشی، غیرقانونی اسلحہ، ٹریفک حادثات، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جبکہ بہت سے غیر قانونی افغان باشندے خیبرپختونخوا میں مختلف جرائم میں مطلوب ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف جرائم میں مطلوب 3 ہزار 911 غیر قانونی افغان باشندوں کوگرفتارکیاجاچکا ہے، 2014 سے اب تک 287 افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں پر گرفتار ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں پر 21 افغان باشندوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 432 غیر قانونی افغانوں کے مختلف مقدمات زیرسماعت ہیں، ان میں سے44 غیرقانونی افغان باشندوں پر جرم ثابت ہوچکا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتوں کی
کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق برینٹ آئل کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لیے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں اس لئے خیال کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔
پنجاب کے نجی اور سرکاری سکولوں میں آج سے سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان
لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں ا?شوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تعلیمی اداروں میں جمعرات سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آنکھوں کے وائرس کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا،جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺکی چھٹی ہو گی،اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سوموار کو دوبارہ سکول کھلیں گے،سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی ان کو واپس گھروں کو بھیجا دیا جائے،چھٹیوں کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی کا 23 ملازمین کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بور نے سابق کرکٹر عبدالقادر سمیت23ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔پی سی بی کے نواسی ملازمین کے کنٹریکٹ 31اکتوبر 2013کو ختم ہو چکے تھے جن میں انتخاب عالم، عبدالقادر اور ہارون رشید جیسے سابق سابق کرکٹر کے نام شامل تھے۔ بورڈ نے66 ملازمین کے معاہدوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جب کہ عبدالقادر سمیت23 ملازمین کی چھٹی کر دی۔ عبدالقادر اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ لیجنڈری اسپنر عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر کاکیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین واپسی
کولکتہ: بھارتی لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کیریئر کے سیکنڈ لاسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناکام پویلین لوٹ گئے۔ایڈن گارڈن میں جاری ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کی پہلی اننگز جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم ویسٹ انڈین ٹیم کے 234 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار ہوئی، شیکھر دھون ، وجے کمار اور پوجارا کے پویلین لوٹنے کے بعد عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کا بلا صرف چوبیس گیندیں ہی کھیل سکا۔ لٹل ماسٹر نے صرف دس رنز ہی بنائے تھے کہ شلنگفرڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی بدقسمتی کا شکار ہوئے۔ سچن ٹنڈولکر کو اپنے کیریر کا آخری اور 200 واں ٹیسٹ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلنا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی :پاکستان نے بھارت کو4-5سے شکست دیدی
کاکامیگھارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی شاہینوں نے بھارتی سورماوں کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔جاپان کے شہرکاکا میگھارامیں جاری ہاکی ایونٹ میں پاکستان بطور دفاعی چیمپئن اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس اپنے چوتھے میچ میں ہمسایہ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھیل کے باعث میچ کا پہلا ہاف دو دو گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں قومی شاہینوں کی جانب سے شاندار پرفارمنسسز کا مظاہرہ ہوا جس میں قومی ٹیم کو روایتی حریف ٹیم کے خلاف چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔ ایونٹ کی ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بھی جگہ پکی کر لی ہے۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل میزبان جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل دس نومبر کو شیڈول ہے۔

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے
سان فرانسسکو: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کار حادثے میں زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب عامر خان ٹریننگ کے لیے جم جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو نشے کی حالت میں ایک شخص نے ٹکر مار دی۔ عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حادثے کے باعث ان کی کمر اور گردن میں چوٹیں آئیں۔ پولیس نے عامر خان کو ٹکر مارنے والے شخص کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ حادثے کے باعث عامر خان کی گردن میں جھٹکا آ گیا اور انہوں نے اپنا ٹریننگ پروگرام ملتوی کر دیا۔ عامر خان کا مئی 2014ءمیں امریکی باکسر فلویڈ مے ویدر سے مقابلہ ہونا ہے جس کے لیے وہ ان دنوں سان فرانسسکو میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔

شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی کو نالائق ترین قرار دیدیا
کراچی: سابق کرکٹرز شعیب اختر اور رمیز راجا نے ابوظہبی ون ڈے میں شکست کی تمام تر ذمہ داری بلے بازوں پر ڈال دی ۔ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دی۔ شعیب اختر نے پاکستان کی بیٹنگ کو نالائق ترین بیٹنگ قرار دیدیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر انہیں شرم آرہی تھی، پاکستان کے پاس دنیا کی نالائق ترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔ سابق کپتان رمیز راجا کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام درست نہیں ہوگا، بیٹسمینوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔

شہداد کوٹ : اہلسنت والجماعت کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج
شہداد کوٹ: سشہداد کوٹ میں فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے مذہبی جماعت کے کارکن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دو روز قبل شہداد کوٹ میں دو مذہبی گروہوں میں مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے اہلسنت والجماعت کے کارکن افضل کمبوہ کا مقدمہ امیر جان بروہی کی مدعیت میں سید ضمیرعلی شاہ م سید اکبر شاہ ،سردارعلی مگسی ، جعفع شاہ ،نیاز بھٹی ،بخش کھرل اور ممتاز سومرو سمیت پندرہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیاگیا ،جبکہ جمعرات کو افضل کمبوہ کے قتل کے خلاف اہلسنت والجما عت کی اپیل پر شہداد کوٹ میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ۔
