لاہور(پی پی آ ئی ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیے ۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں ، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے اور بجلی کا یونٹ 52 روپے کا ہے، پاکستان میں جیسے ہی کوئی وزیر بنتا ہے اس کی جائیدادوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا زیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں ، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہتر ہو رہی ہے;238; ۔
مارک مارکویز کا پاﺅں زخمی ،ایک ماہ کیلئے ریسنگ ٹریک سے باہر
انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا
بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
ذکاءاشرف برطرفی کیس میں وزیراعظیم نواز شریف کو نوٹس جاری
ایشیاءکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
افغانستان سمیت کسی ٹیم کو نظرانداز نہیں کرسکتے:کوچ محمد اکرم
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حکومت نے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا
لاہور(پی پی آ ئی )حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا ۔ ذراءع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا جبکہ ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ذراءع نے بتایا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن 6;46;47 روپے سے بڑھ کر 6;46;94 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ ذراءع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7;46;41 روپے سے بڑھ کر 7;46;82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6;46;70 روپے سے بڑھ کر 7;46;17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا، ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ۔ حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے، پٹرول پر 80 روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے ۔
سپریم کورٹ نے 24 تا 28 ستمبر 257 کیسز نمٹائے، 204 نئے دائر
اسلام آباد(پی پی آ ئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 24 سے 28 ستمبر تک 257 کیسز نمٹائے جبکہ اس دوران 204 نئے کیسز دائر ہوئے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر ججز تیزی سے مقدمات کا بیک لاگ ختم کرنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت کو مبارکباد
لاہور(پی پی آ ئی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چینی صدر، وزیراعظم اور دیگر قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے سفیر، چینی قونصل جنرل اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین ہمسایہ دوست اور سٹرٹیجک پارٹنر ہے، چین کی نمایاں کامیابیاں پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل تقلید ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات نے وقت کی کسوٹی پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (;67806967;) ایک گیم چینجر ہے جو ہمارے دونوں ممالک کے عوام کو بے پناہ ثمرات فراہم کر رہا ہے، پاکستان اس منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، ہماری دعائیں اور خواہشات ہمیشہ چین کے عوام کے ساتھ رہیں گی ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اس قومی دن کی صبح چینی عوام کیلئے دیرپا امن، خوشحالی لائے، پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔
تلاش کریں
خبریں

مارک مارکویز کا پاﺅں زخمی ،ایک ماہ کیلئے ریسنگ ٹریک سے باہر
میڈرڈ: اسپین کے 21سالہ موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن مارک مارکویز پاﺅں ٹوٹنے کے باعث ایک ماہ تک ریسنگ ٹریک سے باہر ہوگئے ۔ مارکویز بارسلونا کے قریب واقع علاقے لیلائیڈ ا میں ٹریننگ سیشن کے دوران خراب کے باعث حادثے کا شکار ہوگئے تھے ۔ ان کی قطر میں 23مارچ کو موٹوجی پی سیزن شروع ہونے سے قبل مکمل صحت یابی کی توقع کی جارہی ہے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا
لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے کی جگہ ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار جاری کردیا ۔ خواہش مند امیدواروں کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ چھ اپریل سے شروع ہوگا ۔

بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
بحرین: بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار پائے۔بحرین میں فارمولا ون کی ٹیسٹنگ ریس ہوئی۔ دنیا بھر سے ڈرائیورز نے ریس میں جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ جرمن ڈرائیور نائیکو ہلکنبرگ نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 36 اعشاریہ 8 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اسپینش فرنینڈو آلانسودوسری، برطانوی ڈرائیور لیوئس ہملٹن تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ عالمی چیمپئن سباستین ویٹل پانچویں نمبر پر رہے۔

ذکاءاشرف برطرفی کیس میں وزیراعظیم نواز شریف کو نوٹس جاری
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ذکاءاشرف کی برطرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پرعدالت نے وزیر اعظم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست کی سماعت نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست میں فریق بننے کے لئے ون ٹین کے تحت درخواست کی سماعت ہوئی۔ ون ٹین میں فریق بننے کے لئے مرزا احمد سابق کمانڈر اور پی سی بی کے گورننگ باڈی کے ممبر نے اپنے وکیل عبد الرزاق رجب کے ذریعے دائر کی۔ وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ پی سی بی کے رولز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان غیر آئینی طور پر پی سی بی کے آئین میں ترمیم کی جو کہ صدر پاکستان پیٹرن آف چیف کو کرنی چاہیے تھی۔ عدالت نے وفاق، وزیر اعظم، پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور جلد جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایشیاءکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
لاہور: ایشیاءکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی 22 فروری کو ڈھاکا روانہ ہوں گے۔25 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں اعزاز کے دفاع کا چیلنج درپیش شاہینوں کو، ٹائٹل کیلئے زبردست جنگ ہوگی، کیوں کہ سری لنکا اور بھارت کے ساتھ ساتھ بنگال ٹائیگرز بھی بھی کوئی دھماکا خیز پرفارمنس پیش کرسکتے ہیں۔ان سب عوامل کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو احساس ہے کہ بڑے ایونٹ کیلئے بڑی تیاریاں بھی کرنا ہوں گی، کیمپ میں کھلاڑیوں کو رہنمائی کیلئے کوچنگ اسٹاف میں شامل سابق پلیئرز نے خوب محنت کرائی ہے۔ایشیاءکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

افغانستان سمیت کسی ٹیم کو نظرانداز نہیں کرسکتے:کوچ محمد اکرم
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ افغانستان سمیت کسی ٹیم کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ عرفان اچھا کھلاڑی ہے اور وہ ٹیم کااثاثہ ہے۔ کرکٹ میں انجریز ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمرگل کی کارکردگی میں دن بدن بہتری آتی جارہی ہیں عمر گل نے سری لنکا کیخلاف دو میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔محمد اکرم نے مزید کہا کہ ایک اچھی ٹیم کے ساتھ بطور بالنگ کوچ کام کرنا ان کیلئے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،سب ٹیمیں اچھی ہیں۔ شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔محمد اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں۔ گراﺅنڈ میں اترنے کے بعد کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہوتی ہے۔