لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز رواں ہفتے لندن سے سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گی، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ اور گلے کی سرجری شیڈول ہے۔پی پی آئی کے مطابق شریف خاندان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز لندن میں اہم ملاقاتوں کے لئے رْکی ہوئی ہیں، اس کے بعد وہ سوئٹزر لینڈ جبکہ شہباز شریف پاکستان روانہ ہوں گے۔
بولان : مسلح افراد کی فائرنگ سے چھے مزدور جاں بحق ، ایک زخمی
اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی
فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز معطل
لاہور(پی پی آئی)وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر غفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، ملتان، صادق آباد، خانیوال، ساہیوال سمیت 8 اضلاع کے انسپکٹرز کو غفلت برتنے پر معطل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ اجازت لینے کے بعد انجکشنز کی سپلائی ممکن بنائے گا۔خیال رہے کہ اواسٹین انجیکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ بینائی ضائع ہونے کے کیسز کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اگلے سال سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی دیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس کی صدارت ہوا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔کمیٹی میں حج 2023 کے انتظامات، روڈ ٹو مکہ پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج خود کریں گے۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ تجویز پر غور کیا جائے گا۔
ہونڈا موٹرسائیکل کے نئے ایڈیشن کی قیمت میں 10ہزار روپے کا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)ہونڈا موٹرسائیکل کے گولڈ ایڈیشن کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت میں 10,000 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اب لڈ ایڈیشن کی قیمت 292,900 ہوگئی ہے، قبل ازیں اسکی قیمت282,900 روپے تھی۔
تلاش کریں
خبریں

بولان : مسلح افراد کی فائرنگ سے چھے مزدور جاں بحق ، ایک زخمی
(November 1, 2013)
بولان: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ مچ مےں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد کام پر جانے والے مزدوروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ مزدورجاں بحق جبکہ اےک مزدورشدید زخمی ہو گیا۔ بولان کے قریب ضلع کچھی کے علاقہ مچ مےں جدےد اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چھ مزدوروںعاطف ولد جواد احمد، عبدالحکےم ،نجےب اللہ عرف بھولو مستری ولد سرور ، ضامن ، ابراہےم ، علی ولد قربان کو قتل کردےا جبکہ جمعہ خان ولد ےوسف شدےد زخمی ہوگےا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولےس ا ورلےوےزاہلکارموقع پر پہنچے اور زخمی کو سول ہسپتال مچ منتقل کر دیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،جاں بحق ہونے والے تمام افراد قریبی کوئلہ کی کان پر مزدوری کرتے تھے جو جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے کام پر واپس جارہے تھا کہ دوسو ہوٹل کے قریب ان کو نشانہ بناےا گےا مزدورں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے مےں کامیاب ہوگئے ، واقعہ کے بعد مچ شہر بند ہوگےا۔

اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی
(November 1, 2013)
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت اس کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔اس بات کا اظہار پاکستان اسٹیل میں 4نومبر کے ریفرنڈمکے سلسلے میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین سی بی اے کے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کسی جماعت کا سیاسی مسئلہ نہیں ہے ، قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے ، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیںاور متنبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر کسی صورت ملکی اداروں کا سودا نہیں ہونے دیں گے ،جلسہ عام میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی ، کئی تنظیموں اور رجسٹرڈ یونینوںو دیگر یونین کے عہدیداران نے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی حمایت کا اعلان کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد قریشی چیئرمین پیپلز ورکرز یونین سی بی اے نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف اس بار بھی محنت کش پیپلز ورکرز یونین کے ساتھ ہیںاور پاکستان اسٹیل کو کسی صورت اتفاق فاونڈری نہیں بننے دیں گے،پاکستان اسٹیل کا محنت کش 4نومبر کو اپنے ووٹ کے ذریعہ نجکاری کی بات کرنے والوں کو ایسا تھپڑ مارے گا جس کی گونج پورے ملک میں سنائی دے گی ،انھوںنے کہاکہ 4نومبر کو پاکستان اسٹیل میں تاریخی ریفرنڈم ، پاکستان اسٹیل کے روشن مستقبل کی نوید ہوگا۔

فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی
(November 1, 2013)
کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے چترال اسپورٹس کو 7-2سے زیر کردیا، فاتح ٹیم کے فرید نے 4 گول کئے ،تیسرے میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو 5-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
(October 31, 2013)
سیول: جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جنوبی کوریا کی 23 سالہ کم یونا آخری بار ونٹر اولمپکس میں جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔ سوچی اولمپکس میں صرف 100 روز باقی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاﺅں کی انجری سے نجات تو حاصل کر لی ہے مگر اب بھی درد محسوس ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ سوچی اولمپکس تک مکمل فٹ ہو جائینگی اور گولڈ میڈل جیت کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دونگی۔

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
(October 31, 2013)
نیویارک: بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ کارل ایریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دوران جاپان میں سرگرم ایک ایسے جنگجو گروپ کی ہے جس میں شامل ایک نوجوان کو اپنے ماسٹر کو انصاف دلانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بنی اس فلم میں بہادر جنگجو کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکار کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ٹیڈانو بو، رِنکو کیکوچی اور ہیرو یوکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 175 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
(October 31, 2013)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار احمد نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے پرکام کرنے سے روکا،،نجم سیٹھی نے سوشل ویب سائٹ پرخود کوچیئرمین کہا،نجم سیٹھی نے جان بوجھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،،نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں عدالتی حکم نامے کے خلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔سوشل ویب سائٹ پرنجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر مجھے چیئرمین پی سی بی کے طور پرکام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،،جسٹس شوکت عزیزصدیقی آج (جمعہ )درخواست کی سماعت کریں گے۔
