اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پارٹی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے حوالے سے سفارشات 15روز کے اندر روانہ کردیں تاکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت رہنمائی لی جاسکے۔
بدین: گولاڑچی روڈ پر آگ لگنے سے ایک مکان جل کر راکھ
وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر
کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج
ٹھٹھہ: مسلح افراد کی پٹرول پمپ سے کیش لے کر بھاگنے کی کوشش ناکام
حیدرآباد: میٹرک اوردیگر شعبوں کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہونگے
مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ن لیگ اور پی پی میں ”سیزفائر“ کروانے کے لیے چوہدری شجاعت اورفضل الرحمٰن متحرک
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورجے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ”سیزفائر“ کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر زرداری کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعدمولانافضل الرحمٰن کے بھی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطہ کی اطلاعات ہیں اور انھوں نے دونوں شخصیات کو گلگت بلتستان کے الیکشن کا حوالہ دیا جہاں مد مقابل ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گئی تھی حالانکہ زیاددہ ووٹ پی پی اور ن لیگ کے تھے۔کہا جارہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی محاذ آرائی سے شہباز شریف بھی خوش نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو۔
ایف آئی اے لاہور کا کریک ڈاون، ہنڈی حوالہ اور کاپی رائٹ مافیا کے 5 ملزمان گرفتار
لاہور(پی پی آئی) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کاپی رائٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، پی پی آئی کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے کارروائیاں بادامی باغ، سبزہ زار کے علاقوں میں کی گئیں، پہلی کارروائی میں ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزم عثمان بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 17 لاکھ 88 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے، ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔دوسری کارروائی میں غیر معیاری انجن آئل کی تیاری اور فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سرفراز احمد، وقار محمود، محمد عادل اور نیئر رفیق شامل ہیں۔دوران ریڈ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں رجسٹرڈ کمپنی کا پائریٹڈ اور غیر معیاری انجن آئل برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان غیر معیاری انجن آئل تیار کرکے رجسٹرڈ کمپنی کا نام استعمال کرتے ہوئے فروخت کر رہے تھے۔
منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار
کراچی (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے منشیات ا سمگلنگ کیخلاف تین کارروائیوں میں افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 56کلوگرام منشیات اور بھاری مقدارمیں ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کابتانا ہے کہ لگژری گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، یہ کارروائیاں اسلام اباد،لاہور اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی میں 30 کلوگرام ہیروئن،24کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان ایاین ایف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 کلو آئس، 190 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور مختلف اقسام کا ممنوعہ پاؤڈر برآمد کیا گیا، دوران کارروائی ایک گاڑی سے5عدد30 بورپستول بمعہ میگزین بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

بدین: گولاڑچی روڈ پر آگ لگنے سے ایک مکان جل کر راکھ
(September 27, 2013)
بدین : بدین کے قریب گولاڑچی روڈ بجلی پر آگ لگنے کے باعث ایک گھر جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بدین کے قریب گولاڑچی روڈ پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث رجب علی خاص خیلی کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ٹیلی ویژ ن سے لگنے والی آگ بڑھک اٹھی اور پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھریلو مصنو عات کے علاوہ قیمتی اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔غریب متاثرین نے میڈیا کو بتا یاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والی امداد سے گھر یلو مصنوعات اور دیگر قیمتی اشیا خریدی جو کہ جل کر خاکستر ہو گئی ۔

وفاقی جامعہ اردو میں سیاحتی نمائش وسیمینا ر
(September 25, 2013)
کراچی: وفاقی جامعہ اردو شعبہ جغرافیہ کے تحت سیاحتی نمائش و سمینا ر کاانعقاد 26اور27ستمبر کو گا۔ وفاقی جامعہ اردو گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام سیاحتی نمائش اور سیمینا ر منعقد ہ ہو گا ،سیمینا رجمعرات اورجمعہ26اور27ستمبر کو صبح دس بجے ہو گا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور مہمان اعزازی ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی ہو ں گے۔

کوٹ غلا م محمد : جوئے کے اڈے اور منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف احتجاج
(September 25, 2013)
کوٹ غلام محمد: کوٹ غلام محمد میں منشیات ،ہیروئن ،شراب اور جان لیوا گٹکے کی کھلے عام فروخت کے خلا ف عوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ کوٹ غلام محمد میں جوئے کے اڈوں،منشیات ہیروئن، شراب ،چرس ،جان لیوا گٹکا اور دیگر منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف علاقے کے عوام اور سماجی شخصیا ت نے احتجاج کیا، عوام کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھلے عام فروخت بھاری بھتے کے عوض کی ہورہی ہے جس سے معصوم طلبا ءاور نوجوانون کی بڑی تعداد منشیات کا شکار ہو رہی ہے ، علاقے کے سماجی حلقوں کی جانب سے آئی جی سندھ ،ڈی آئی میر پور خاص اور ایس ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کارروائی کر کے علاقے کو ان سے وا گزار کر ایاجائے۔

ٹھٹھہ: مسلح افراد کی پٹرول پمپ سے کیش لے کر بھاگنے کی کوشش ناکام
(September 24, 2013)
ٹھٹھہ :ھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیٹی ، ملزمان ساٹھ ہزار سے زئد رقم چھین کر فرا ر ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے رواز ٹحٹحہ سے تین کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر اٹک پٹرول پمپ میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اورکیشئر کو یرغمال بناکر ساٹھ ہزار سے زائد کیش لے کر فرار ہو گئے ،پمپ کو مالک کو اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنے سیکورٹی گارڑ کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا اور کچھ فاصلے پر ہی ملزمان کو پکڑ لیا گیا ،ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ بروہی اور خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے ،بعد ازاں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا،پولیس نے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

حیدرآباد: میٹرک اوردیگر شعبوں کے امتحانات یکم اکتوبر سے شروع ہونگے
(September 24, 2013)
حیدر آباد:کنٹرولر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ حیدرآباد سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے سپلیمینٹری امتحانات2013 یکم اکتوبر 2013سے شروع ہونگے اور انکے پریکٹیکل امتحانات 18اکتوبر2013کو ہونگے ۔جبکہ آرٹ ٹیچر کورس، اورینٹل ٹیچر کورس اورآرٹ ماسٹرس کورس کے 2012-13کے امتحانات یکم اکتوبر 2013کو شروع ہونگے جبکہ سی ٹی ایگرو ٹیکنیکل کے امتحانات 2012-13برائے ریگیولر /بیرونی امیدواروں کے امتحانات بھی یکم اکتوبر 2013سے ہونگے ۔

مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب قمرالدین چانڈیو پولیس تھانے کے حدود میںگاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی۔گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے محبوب ڈاہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اورمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہو گئے ہیں، محبوب ڈاہری نے میڈیا کو بتایا کہ میری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے جوابدار شمن ثناءاللہ اور لال خان ڈاہری نے میری گھر کو آگ لگا ئی ہے ،انھوںنے مطالبہ کیا کے جوابداروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
