لاہور(پی پی آئی)تھانہ شادمان نذر آتش کرنے،پولیس گاڑیاں جلانے،پٹرول بم پھینکنے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔
خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے : ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ
رافیل نڈال اور جوکووچ میامی ٹینس کے فائنل میںپہنچ گئے
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان
حکومت صحافیوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ
دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش
آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب روپے زائدکا خدشہ
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 جاری کی ہے جس میں خسارہ جی ڈی پی کے 6.5 فیصد کے بجائے 7.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹ کیمطابق اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024-23 میں خسارہ 8 ہزار42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار 905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے، پی پی آئی کے مطابققرضوں کی شرح 60 فیصد کے قانونی ہدف کے بجائے 72.2 فیصد رہے گی، اس سال پرائمری سرپلس 0.4 فیصد ہدف کے مطابق 421 ارب رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی محاصل 12.5 فیصد اور مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20.1 فیصد رہیں گے۔
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (پی پی آئی)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔
ایس آئی یو ٹی کی ساڑھے 14 ارب روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش
کراچی (پی پی آئی) شارع فیصل کراچی پر واقع کثیر المنزلہ ’ریجنٹ پلازہ ہوٹل‘ کے مالک ’پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ (پی ایچ ڈی ایل)‘ نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو بتایا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والی ایک نمایاں غیرمنافع بخش تنظیم نے 14 ارب 50 کروڑ روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش کی ہے۔فرم نے سید شبر زیدی کا دستخط شدہ آفر لیٹر بھی ساتھ منسلک کیا، جو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) ٹرسٹ کی جانب سے بطور ٹرسٹی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ریجنٹ پلازہ کو موجودہ حالت میں خریدنے کی باضابطہ پیشکش 25 ستمبر کو پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ کے ایک عوامی انکشاف کے بعد سامنے آئی ہے جس میں فرم نے سرمایہ کاروں کو مطلع کیا تھا کہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اس کے اثاثوں اور واجبات کا تعین کرنے کے لیے اس کی جائیداد کے دستاویزات کا جامع جائزہ لینا چاہتا ہے۔’چیس سیکیورٹیز‘ کے ریسرچ ڈائریکٹر یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کی جانب سے ہوٹل کی مجوزہ خریداری کی واضح وجہ اس کو ہسپتال میں تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ ’پاکستان ہوٹلز ڈیولپرز لمیٹڈ‘ کو نہیں بلکہ صرف اس کی پراپرٹی حاصل کر رہا ہے، یوں اس لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی کمپنی کو جائے گی، جو اس کے بعد ریونیو کما کر دینے والے ہوٹل کے بغیر بھی اپنے موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھے گی۔’ریجنٹ پلازہ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر‘ مرکزی شاہراہ فیصل پر 13 ہزار 200 مربع گز کے رقبے پر واقع ہے، کثیر المنزلہ عمارت کا کل احاطہ شدہ رقبہ 47 ہزار 34 مربع گز ہے۔پی ایچ ڈی ایل کی ملکیت میں تقریباً 14 ایکڑ کے مجموعی رقبے کی 2 دیگر زمینیں ٹھٹہ میں واقع ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا مجوزہ لین دین میں ٹھٹہ کی یہ پراپرٹی شامل ہے یا نہیں۔ہوٹل میں 400 کمرے ہیں جن میں ٹھہرنے والوں کی شرح مالی سال 23-2022 میں 19 فیصد رہی، گزشتہ 2 مالی سالوں میں قبضے کی شرح 20 فیصد اور 9 فیصد رہی۔تازہ ترین سالانہ اکاؤنٹس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی نے اپنے اہم رئیل اسٹیٹ کی قیمت 8 ارب 90 کروڑ روپے رکھی ہے، اس ہوٹل کی عمارت کی قیمت 92 کروڑ 42 لاکھ روپے ہے۔واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی کی بنیاد ممتاز سرجن ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی نے 4 دہائیاں قبل کراچی کے سول ہسپتال کے برنز یونٹ میں 8 بستروں پر مشتمل وارڈ کے طور پر رکھی تھی۔کئی برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر توسیع سے گزرنے کے بعد یہ ادارہ اب ایک خیراتی ٹرسٹ کے طور پر کام کر رہا ہے اور متعدد ہسپتالوں کے ذریعے ہر سال 5 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے : ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ
(March 31, 2014)
کراچی: صو با ئی ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ کے ڈا ئریکٹر جنرل سید سلما ن شا ہ نے کہاہے کہ خشک سا لی کے متا ثرین میں اب تک ضلع تھر پا ر کر میں 244732،عمر کو ٹ میں 16654،سا نگھڑ میں 7961اور ضلع خیر پو ر میں 3300گند م کے 50کلو گرا م کی بوریاں تقسیم کی جا چکی ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے بتا یا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے 44000فیملی را شن بیگ سندھ کی خشک سا لی متا ثرین کے لئے بھیجے گئے جن میں 27000ضلع تھر پا رکر ،10000ضلع عمر کو ٹ اور ضلع سانگھڑ کے خشک سا لی متا ثرین کے لئے 7000فیملی را شن بیگ بھیجے گئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم سندھ نے میڈیا کے نما ئندو ں کو بتا یا کہ اب تک ملنے وا لی رپو ر ٹ کے مطا بق ضلع تھر پا ر کر میں 64758،ضلع عمر کو ٹ میں 24610،ضلع سا نگھڑ میں 11094، ضلع خیر پو ر میں 3955 خشک سا لی متا ثرین کا علا ج کیا گیا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ کو ملنے رپو ر ٹ کے مطا بق ابتک ضلع تھر پا ر کر میں 2811870،ضلع عمر کو ٹ میں 192050،ضلع سا نگھڑ میں 136821اور ضلع خیر پو ر میں 98129ما ل مویشیو ں کو ویکسین دی گئی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا کہ خشک سا لی متا ثرین کی بحا لی کے لئے پی ڈی ایم اے سندھ کی امدا د ی ٹیمو ں نے اپنا بھر پو ر کر دا ر ادا کیا اور اب تک کچھ نما ئندے مٹھی کے کیمپ آفس میں مو جو د ہیں ۔

رافیل نڈال اور جوکووچ میامی ٹینس کے فائنل میںپہنچ گئے
(March 29, 2014)
میامی: میامی ماسٹرز ٹینس فائنل میں رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ مدمقابل ہوں گے۔ میامی ماسٹرز ٹینس میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ اور جاپانی کائی نشی کوری سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں عالمی نمبر ایک اور دو رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ سیمی فائنل کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹرفائنل میں روجر فیڈرر کواپ سیٹ شکست دینے والے نشی کوری گروئن انجری کی وجہ سے جوکووچ کے خلاف مقابلے میں شرکت نہ کرسکے۔ چند گھنٹے بعد ساتویں سیڈ ٹوماس برڈیچ معدے کے مسلز کی خرابی کی وجہ سے نڈال کے خلاف فائنل فور میچ سے دستبردار ہوگئے یوں ورلڈنمبررافیل نڈال اور جوکووچ نے واک اوور کے ذریعے براہ راست فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔نڈال نے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ نشی کوری اورتھوماس کا سیمی فائنل سے دستبردار ہونا خود پلیئرز اور کورٹ میں موجود ہزاروں شائقین کے لئے مایوس کن ہے۔ رافیل نڈال نے چوتھی بار میامی ماسٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے اور وہ اب تک ٹائٹل حاصل نہیں کرسکے۔ نوواک جوکووچ تین مرتبہ میامی ماسٹرز چیمپئن بن چکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان
(March 29, 2014)
لاہور: پاکستانی کرکٹروں کو نئے کنٹرکٹ میں بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڑ کے مالی ماہرین نے اگلے کنٹرکٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ پانچ لاکھ،بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو تین لاکھ معاوضہ دیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ فیس اور ٹور فیس اس کے علاوہ ہوں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڑ نے جہاں معاوضہ بڑھایا ہے وہاں بونس کے حوالے سے کچھ مراعات ختم کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے اس وقت اے کیٹگری کے حامل کھلاڑی 3لاکھ60ہزار ، بی کیٹگری میں شامل کھلاڑی 2لاکھ 50ہزار اور سی کیٹگری میںایک لاکھ 44ہزار روپے معاوضہ ماہانہ وصول کر تے ہیں۔ بورڑ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے کنٹرکٹ میں تما م کیٹگری کے معاوضے اور میچ فیس بڑھادی جائے گی لیکن بورڑ کے مالی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کی ذاتی بہترین کارکردگی جس میں سنچری یا میچ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور جیت پر دیا جانے والابونس ختم کر دیا جائے۔ تاہم موجودی کنٹرکٹ میں کھلاڑی اس بونس کے نظام سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میں انتظامی معاملات میں بار بار ردو بدل اور کنٹرکٹ تجاویز میں تبدیلیوں کی وجہ سے نئے کنٹرکٹ کے اعلان میں دیر کر دی گئی ہے تاہم قومی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلہ دیش سے واپسی کے فورا ًبعدچھے مہینے کے نئے کنٹرکٹ کا اعلان کیاجائے گاجبکہ جولائی کے بعد ایک سال کے کنٹرکٹ کا باضا بطہ اعلان کر دیا جائے گا۔یاد رہے پچھلے سال کنٹرکٹ پر سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے اعترضات اٹھائے گئے تھے جو کہ کھلاڑی معاوضے میں اضافے کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی مراعات بھی حاصل کرناچا رہے تھے۔

حکومت صحافیوں اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے: حلیم عادل شیخ
(March 29, 2014)
کراچی: مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکو مت صحافیوں اور عوام جو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق سندھ میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی چھان بین اور مکمل تفتیش کا مطالبہ کرتی ہے اور اس سلسلے میں صحافی برادری کے احتجاج میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر حملے کے خلاف اپنا موقف دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جی آر بلوچ،کراچی ڈویڑن کے صدر جعفر الحسن ،نعیم عادل شیخ ،عبدالطیف رند ،شاہد عباسی اور یوتھ ونگ کے رہنما آغا رفیع اللہ اور سلطان بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماوں کی جانب سے صحافت پر مسلسل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شدت پسندقوتوں نے صحافت کے آزادی رائے کو کبھی قبول نہیں کیا ہے اور حملوں میں ملوث عناصر صحافتی آزادی رائے کے کلچر کو تبدیل کردینے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر صحافت سے جڑا کوئی بھی فرد حق اور سچ کو دبانے کے لئے بالکل تیار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ حکومت صحافیوں اور عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ لاہور محفوظ ہے ان کی کارکردگی کی قلعی بھی کھل چکی ہے۔اس موقع پر لیگی رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ دہشت گردی سے شہید ہونے والے صحافت کے پیشے سے جڑے وہ افراد چاہے وہ صحافی ہو سیکورٹی گارڈ ہو یا ڈرائیور انھیں معاضہ ادا کرے۔

دھونی کی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی پیش کش
(March 29, 2014)
ڈھاکا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل میچ اسکینڈل میں بی سی سی آئی سر براکی برطرفی کے بعد چنائی سپر کنگز کی کپتانی اور انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی نائب صدر سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی۔دھونی آئی پی ایل میچ فکسنگ میں با رہا الزامات لگائے جانے پر دل برداشتہ ہیں، تاہم دھونی نے ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے مالک او ر بر طرف بی سی سی آئی چیف سری نواسن سے ٹیلی فون پر بات کی اور ان سے درخواست کی کہ انڈیا سیمنٹ اور چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دیا گیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیاجائے۔ بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ دھونی اور سری نواسن کے درمیان مختلف مسائل پر گفت وشنید چل رہی ہے ۔ دھونی کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ان پر لگائے گئے الزامات سے ان کی شہرت داغدار ہوئی ہے جس کا واحد حل یہی ہے کہ دونوں عہدوں سے سبکدوش ہو جاﺅں۔ دھونی کی کپتانی میں چنائی سپر کنگ نے سب سے زیادہ دو دفعہ آئی پی ایل ایوارڑ جیتا ہے جبکہ پانچ دفعہ فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ، جبکہ دھونی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایک روزہ ورلڈ کپ بھی جیتا۔

آئی سی سی بگ تھری ایشو سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کا اجلاس
(March 29, 2014)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ حکام آئی سی سی میں بگ تھری کی اجارہ داری کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس بگ تھری ایشو پرکوئی کارڈ نہیں ہے۔ اس لئے حمایت کے بدلے بھارت سے دو طرفہ سیریز کی بحالی کے لئے کوشش کی جائے گی۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 5اور6 اپریل کو ڈھاکا میں ہورہاہے۔جس کے بعد9اور10 اپریل کو دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس ہوگا۔جس میں تین بڑوں بھارت، انگلینڈ اور آسڑیلیا کی اجارہ داری پر مبنی مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی طرف سے تین بڑوں کی حمایت کے بعد ڈرافٹ منظور کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے ووٹ کی صرف اخلاقی حیثیت رہ گئی ہے۔اس صورتحال میں پی سی بی کے پاس حمایت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ پی سی بی حکام دبئی میں اجلاس سے پہلے کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرنا چاہتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کو کچھ نہ کچھ ہاتھ لگ جائے۔ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس پیر کو لاہور میں ہورہا ہے۔ جس میں حکام حتمی موقف تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بگ تھری کے معاملے میں تنہا رہ جانے پر پاکستان کے ووٹ کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔ پی سی بی کی پوری کوشش ہے کہ اخلاقی بنیاد پر آئندہ سال بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز بحال کرانے میں کامیابی حاصل ہوجائیں۔
