کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے ای او بی آئی کو1995سے میچنگ گرانٹ کی بندش کے باعث پنشن فنڈ کو کئی کھرب روپے کے خسارہ کا سامنا ہے، آایکچوریل ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہ ہوئی تقو مستقبل میں پنشن فنڈ ختم ہونے کا خدشہ ہے، نجی شعبہ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ، معذوری اور ان کی وفات کی صورت میں ان کے پسماندگان کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کو درپیش مالی مسائلمیں 1995سے وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والی میچنگ گرانٹ کی بندش سر فہرست ہے جبکہ آجران کی اکثریت کی جانب سے اپنے اداروں اور ملازمین کی رجسٹریشن سے ہر ممکن بچنے کی پالیسی اور قلیل تعداد میں رجسٹرڈ آجران کی جانب سے موجودہ کم از کم اجرت کے بجائے پرانی شرح سے کنٹری بیوشن کی ادائیگی کے باعث ای او بی آئی پنشن فنڈ کو دو کھرب روپے سے زائد کے خسارہ کا سامنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ادارہ کے سابق افسر تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان، اسرار ایوبی نے کہا کہ ضعیف العمر ملازمین فوائد ایکٹ مجریہ 1976کے مطابق وفاقی حکومت ای او بی آئی کی جانب سے رجسٹرڈ آجران کی جانب سے وصول کردہ سالانہ کنٹری بیوشن کے مساوی رقم سالانہ میچنگ گرانٹ کے طور پر باقاعدگی سے فراہم کیا کرتی تھی۔ لیکن 1995میں اچانک ایک فنانس بل کے ذریعہ یہ میچنگ گرانٹ بند کردی گئی اور اب وفاقی حکومت ای او بی آئی کو دکھاوے کے طور پر محض ایک لاکھ روپے سالانہ میچنگ گرانٹ ادا کر رہی ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اسرار ایوبی نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق ہر تین برس کے وقفہ کے بعد ای او بی آئی کے واجبات اور اثاثہ جات کی ایکچوریل ویلیویشن کرانا لازمی ہے۔ جس کے بغیر کنٹری بیوشن اور پنشن کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا 30 جون 2022ء میں ای او بی آئی کے واجبات اور اثاثہ جات کی گیارہویں تخمینہ کاری کرائی گئی تھی۔ جس کی رپورٹ میں ایکچوریل ماہرین نے پنشن فنڈ میں 2.517 کھرب روپے کے خسارہ کا انکشاف کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ای او بی آئی کے بیمہ دار افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور ای او بی آئی پر مستقبل کے لاکھوں پنشنرز کی پنشن کی ادائیگی کی قانونی ذمہ داری 2.965 کھرب روپے بنتی ہے جبکہ اس وقت پنشن فنڈ کی ویلیو صرف 0.448 کھرب روپے بتائی گئی ہے۔ ایکچوریل ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ماہانہ کنٹری بیوشن کی موجودہ شرح 6 فیصد مستقبل میں بھی برقرار رہی تو خدشہ ہے کہ آئندہ پانچ تا دس برسوں کے دوران پنشن فنڈ میں کمی واقع ہونا شروع ہوجائے گی اور آئندہ گیارہ تا سولہ برسوں کے دوران پنشن فنڈ کے مکمل خاتمہ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان ساجد حسین طوری نے بھی 27 جولائی 2022 کو قومی اسمبلی میں دیئے گئے اپنے بیان میں 2033 میں پنشن فنڈ میں کمی واقع ہونے اور 2039 میں اس کے مکمل خاتمہ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔اسرار ایوبی نے موجودہ محدود پنشن منصوبہ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے ہمہ گیر شکل دے کر 18 برس کی عمر کے ہر برسر روزگار پاکستانی، ذاتی کام کے حامل شہریوں، غیر منظم شعبہ سے وابستہ اور ہوم بیسڈ کارکنوں کی پنشن منصوبہ میں ازخود رجسٹریشن اور ازخود کنٹری بیوشن کی ادائیگی کے لئے یونیورسل نظام متعارف کرایا جائے اور لاکھوں ملازمین کے ای او بی آئی پنشن فنڈ کے استحکام کے لئے ماہانہ کنٹری بیوشن کی موجودہ شرح 6 فیصد ماہانہ میں اضافہ کرکے 10 فیصد کیا جائے جس میں آجر کا حصہ 8 فیصد اور ملازم کا حصہ 2 فیصد مقرر کیا جائے اور اپنے تمام ملازمین کی رجسٹریشن نہ کرانے والے اور کنٹری بیوشن کے نادہندہ آجران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
پی سی بی گورننگ باڈی تحلیل کرکے ذکاءاشرف کو فارغ کردیا گیا
پی جی اے گالف ٹور: امریکا کے جمی والکر نے ٹائٹل جیت لیا
ارجنٹائن فٹ بال لیگ: بوکا جونیئرز، نیوویلز اولڈ بوائے کے درمیان میچ برابر
فیڈ کپ ٹینس : اٹلی نے امریکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
سوچی اولمپکس : ناروے 7تمغوں کے ساتھ سب سے آگے
بگ تھری معاملے پر سری لنکا اسٹیک ہولڈرز سے دوبارہ رابطہ کرے گا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اْتنی بات کریں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا تھا کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اْتنی بات کریں، پی پی آئی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ۔اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں.قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔
نوازشریف کی واپسی پر قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نوازشریف سے متعلق بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نوازشریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کا ایک بڑا حصہ نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان کی واپسی پر قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی، چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سرفراز بگٹی کی جانب نوازشریف سے متعلق بیان منسوب کیا گیا تھا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہئے۔ ریاست کو باپ کا کردار ادا کرنا چاہئے، نرم رویہ نہیں رکھنا چاہئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مختصر دورے پر برطانیہ آمد
لندن (پی پی آئی)اسپیکر قومی اسمبلی،سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق راجہ پرویز اشرف لندن، مانچسٹر، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھملاقاتوں کے علاوہ مختلف شہروں میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریبات میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی گورننگ باڈی تحلیل کرکے ذکاءاشرف کو فارغ کردیا گیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کر کے چیئرمین پی سی ذکاءاشرف کو عہدے سے ہٹا دیا۔اس سلسلے میں بین الصوبائی وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،پی سی بی کا دستور بھی معطل کر دیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے اس اقدام پر انتہائی افسوس اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ جیسے باوقار ادارے کو سیاست کی نظر کیے جانا افسوسناک ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا۔انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ حکومتی مداخلت پر آئی سی سی کا ردعمل کیا آتا ہے۔ذکا اشرف کو فارغ کیے جانے کے بعد نجم سیٹھی کو واپس قائم مقام چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

پی جی اے گالف ٹور: امریکا کے جمی والکر نے ٹائٹل جیت لیا
کیلیفورنیا: امریکہ کے جمی والکر نے نیشنل گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پیبل پیچ میں ہونیوالے پی جی اے گالف ٹور کے فائنل راونڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔امریکہ کے جمی والکر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن ڈوسٹن جانسن کے خلاف ایک سٹروک کی برتری حاصل کر کے فتح سمیٹی۔جمی سیزن کا تیسرا جبکہ کیرئیر کا آٹھواں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔اس سے پہلے یہ اعزاز عالمی نمبر ایک امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز ، فل میکسن اور ڈیوڈ ڈوول کے پاس ہے۔

ارجنٹائن فٹ بال لیگ: بوکا جونیئرز، نیوویلز اولڈ بوائے کے درمیان میچ برابر
روساریو، ارجنٹائن: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور نیوویلز اولڈ بوائے کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر روساریو میں ہونیوالے فٹ بال لیگ کے میچ میں اولڈ بوائز اور بوکا جونیئرز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے ہاف تک جونیئرز ٹیم کی جانب سے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر دو حملے کیے گئے جسے اولڈ بوائز کے مضبوط دفاع نے مسلسل ناکام بنایا۔دوسرے ہاف میں بھی جونیئرز اور سینئرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا۔سٹرائیکرز نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

فیڈ کپ ٹینس : اٹلی نے امریکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اوہائیو: فیڈ کپ ورلڈ گروپ میں اٹلی کی ٹیم نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔امریکی ریاست اوہائیومیں ہونیوالے ویمن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں سنگلز مقابلوں میں مہمان اطالوی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔اٹلی کی کیرن نیپ نے میزبان حریف الیسن رسکے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔کیرن کی فتح کا سکور چھ تین اور سات پانچ رہا۔اس سے پہلے کھیلے گئے سنگلز میچز میں بھی مہمان اطالوی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پش کر کے دو صفر کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد اسے ڈبلز میچ میں میزبان ٹیم سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔سیمی فائنل میں اٹلی کا مقابلہ اپریل میں سپین یا جمہوریہ چیک کی ٹیموں سے ہو گا۔

سوچی اولمپکس : ناروے 7تمغوں کے ساتھ سب سے آگے
سوچی: سوچی سرمائی اولمپکس میں ناروے سات تمغوں کے ساتھ سب سے آگے نکل گیا ۔ سوچی اولمپکس میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں، اسکئنگ اور شوٹنگ کے بائیتھلون مقابلوں میں ناروے کے کھلاڑی چھا گئے۔ بارہواں میڈل جیت کر سرمائی اولمپکس میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ فگر اسکیٹنگ میں روس کی نوعمر ایتھلیٹ جولیا نے سب کو آوٹ کلاس کر دیا۔ دس پوائنٹس حاصل کر کے روس کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔ جوڑی کے مقابلوں میں بھی روس آگے رہا۔ کیسینا اور فیڈور نے اپنی ٹیم کیلئے پانچ پوائنٹس جوڑے۔ لوج مقابلوں میں گولڈ میڈل کی دوڑ میں جرمنی کے کھلاڑی سب سے سب سے آگے رہے۔ سوچی اولمپکس کے دوسرے دن پوائنٹس ٹیبل پر ناروے سات میڈلز کے ساتھ پہلے، کینیڈا اور ہالینڈ تین تین میڈلز کے ساتھ دوسرے اور امریکا دو میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بگ تھری معاملے پر سری لنکا اسٹیک ہولڈرز سے دوبارہ رابطہ کرے گا
کولمبو: بگ تھری معاملے پر سری لنکن بورڈ اسٹیک ہولڈرز سے دوبارہ رابطہ کرے گا ۔سری لنکن بورڈ کے اعلامئے کے مطابق انہوں نے آئی سی سی اجلاس میں رائے شماری سے اس لئے علیحدگی اختیار کی تاکہ تجاویز کی منظوری کے لئے مطلوبہ مینڈیٹ فراہم نہ ہوسکے ۔اس حوالے سے کرکٹ سری لنکا اپنے اسٹیک ہولڈرز اور ایگزیکٹیو کمیٹی سے دوبارہ رابطہ کریگی اوراپریل میں ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں سری لنکن بورڈ کے نمائندے تازہ مینڈیٹ کے ساتھ شریک ہوں گے ۔
