کراچی (پی پی آئی)مہاجر اتحاد تحریک اور مہاجر صوبہ ہماری منزل تحریک کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو اس وقت تک گرفتار نہیں کئے جاسکتے جب تک ان کے سرپرست شہروں میں آباد پکے کے ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ کراچی اور حیدرآباد کو مکمل طور پر ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، وردی اور بغیر وردی کے ڈاکو سارا دن شہروں کو لوٹ رہے ہیں، تاجروں اور عام شہریوں کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کئی قومی و صوبائی ارکان اسمبلی ڈاکوؤں کی سرپرستی میں ملوث ہیں جبکہ اکثر و بیشتر پیپلز پارٹی پر علیحدگی پسند، سندھو دیش کی حمایت اور کچے میں آباد ڈاکوؤں اور اغوا برائے تاوان کی سرپرستی کرنے اور ان کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے نگراں حکومت اور خاص طور پر مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے پالیسی سازوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اس گھمبیر صورتحال سے کراچی اور حیدرآباد کے بے بس و مظلوم عوام کو نجات دلائیں۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں قتل، ڈکیتی و لوٹ مار کرنے والے ڈاکو اب اس حد تک بے لگام ہوچکے ہیں کہ راہ چلتی خواتین اور بچے بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو یہ صورت حال ہے کہ گلیوں، محلوں اور گھروں میں گھس کر کھلے عام وارداتیں کی جارہی ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ مہاجر قوم پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے اوپر سے کراچی اور حیدرآباد میں وردی اور بغیر وردی کے ڈاکوؤں نے ان کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے۔ مہاجر اتحاد تحریک اور مہاجر صوبہ ہماری منزل تحریک کے بانی و چیئرمین نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ کراچی، حیدرآباد کی پولیس اور انتظامیہ میں ایک بھی مقامی افسر نہیں سب دیہی علاقوں سے لاکر یہاں لگائے گئے ہیں جو دھڑلے سے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں، ان سے جواب طلبی اور باز پرس کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے ٹیکس پر پورا ملک مستفید ہوتا ہے اگر یہاں کے تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا تو پھر یہ تاجر اور شہری ٹیکس نہ دینے کا اپنا حق استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان
اٹلی کے اوماروسنٹن نے اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرلی
ڈوپنگ: امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس پر ایک سال کی پابندی عائد
نیوزی لینڈ کا ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشن جانے پر تحفظات کااظہار
دبئی ٹیسٹ : جے وردھنے نے 9کیچ پکڑ کر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا
سابق زمباوین کپتان ہیتھ اسٹریک نے کرکٹ اکیڈمی قائم کردی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے شروع ہو گی،تیاریاں جاری
حیدرآباد(پی پی آئی) انسداد پولیو کی قومی مہم2 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک چلائی جائے گی تاکہ مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے،اس سلسلہ میں ایک اجلاس کمشنر حیدر آباد خالد حیدر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں یہ ہدایت بھی دی گئی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کم کارکردگی والی یو سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے- اور پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو بھی آمادہ کریں تاکہ تمام بچے پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں –
دنیا بھر میں مقیم جونا گڑھ کے باشندوں نے”یوم الحاق پاکستان” منایا
ستمبر15 کی تاریخ ہمیں ریاست جونا گڑھ کی پاکستان سے الحاق کی یاد دلاتی ہے۔ ریاست جونا گڑھ کے نائب دیوان معین خان نے پی پی آئی کو بتایا کہ15 ستمبر 1947کو محسن پاکستان نواب جونا گڑھ مہابت خانجی اور بانی پاکستان قائم اعظم محمد علی جناح کے درمیان الحاق کا معاہدہ ہوا۔ جس کو انسٹرومنٹس آف ایکسیشن کہتے ہیں۔ جس کے تحت نواب صاحب نے اپنی ریاست کا الحاق جس کا شمار ہندوستان کی عظیم اور امیر ترین ریاستوں میں ہوتا تھا۔ اسلام اور پاکستان کی محبت کی خاطر پاکستان کے ساتھ کر دیا لیکن9نومبر 1947 کو ہندوستان کی فوج نے اس ریاست پر حملہ کر کے کشمیر کی طرح غاصبا نہ قبضہ کر لیا۔ اس وقت کے وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خاں نے یو این او میں ریاست کشمیر کے ساتھ ریاست جونا گڑھ کا معاملہ اٹھایا جو آج تک سکیورٹی کونسل کے سردخانوں میں ہے۔محسن پاکستان نواب مہابت خانجی کے اس تاریخ ساز فیصلے نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا اور ریاست جونا گڑھ کی تاجر برادری نے نواب صاحب کے اس فیصلے پر لبیک کرتے ہوئے پاکستان ہجرت کی جبکہ سردار ولب بھا ئی پٹیل نے جس کا تعلق خود گجرات سے تھا ان کو روکنا چاہاتا کہ پاکستان کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہ ہو سکے۔جونا گڑھ کی تاجربرادری نے پاکستان کی نوزائیدہ معیشت کو سنبھالا جس میں آدم جی، دادا فیملی، داؤ داور رنگوں والا خاندان سرفہرست ہیں۔پٹنی برادری کے محمد انور پٹنی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں جس نے ریاست جونا گڑھ کو اپنے سیاسی نقشے میں شامل کر لیا اور ہمقابل فخر مسلح افواج کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا۔ جونا گڑھ کی نوجوان نسل اپنے نئے نواب علی مرتضی خانجی کی قیادت میں مسلح افواج کے ساتھ ہے اور کشمیر اور جونا گڑھ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
کہاں ہے امن و امان؟ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے:مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے اورعوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔ پی پی آئی کے مطابق مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باجوڑ جلسے میں میرے 70 ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 آپریشن کیے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے، کہاں ہے امن و امان؟ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی، نہ ہی کسی کا خون بہانا کبھی بھی جائز قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے، عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں، پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے متوازی پیس اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان کردیا ۔ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور اسپورٹس ونگ کے صدر افتخار الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس پیس فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ رن فار پیس میراتھن کرائی جائے گی۔جس کے لئے لاہور کی ضلعی حکومت نے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد یہ میراتھن کینٹ میں کروانے کے لئے کور کمانڈر لاہور کو درخواست بھیجی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول پر پنجاب حکومت کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن میں جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔صوبائی حکومت یوتھ فیسٹیول کے لوگو پر شیر کا نشان لگا کر سرکاری خزانہ استعمال کرتے ہوئے سیاسی مہم چلارہی ہے۔

اٹلی کے اوماروسنٹن نے اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرلی
اندورا: اٹلی کے اوماروسنٹن اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ کولوراڈو میں ہونے والا ہاف پائپ ایونٹ امریکہ کے ڈیوڈ وائس کے نام رہا۔ اندورا میں ہونے والے اسنو بورڈ کراس فائنل میں اٹلی کے اوماروسنٹن نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراس ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ اومارہفتے کو تیسرے نمبر پر تھے لیکن انہوں نے اپنے حریفوں کوشکست دے کر ویک اینڈ کا اختتام نمبر ون کی حیثیت سے کیا۔ ویمنزایونٹ میں چیک ری پبلک کی ایواسمکووا پہلے نمبر پر رہیں۔ اوورآل لیڈر کینیڈا کی ڈومینک مالٹائس کودوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ ادھرامریکی ریاست کولوراڈومیں ہونے والاایف آئی ایس فری اسٹائل ورلڈ کپ اسکی ہاف پائپ ایونٹ امریکہ کے ڈیوڈ وائس کے نام رہا۔ وائس نے79پوائنٹس اسکور کر کے سوچی اولمپکس کیلئے امریکی ٹیم میں بھی جگہ بنالی۔ ویمنز ایونٹ میں امریکہ کی میڈی براﺅن پہلے نمبر پر رہیں۔ براﺅن کا اسکور 84 پوائنٹس رہا۔ جاپان کی آیانا اونوزو نے دوسری اور ایمی شی ہان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈوپنگ: امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس پر ایک سال کی پابندی عائد
نیویارک: نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔پابندی کے تحت وہ رواں سال 2014 کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کا ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشن جانے پر تحفظات کااظہار
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے لئے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد امتحان بن گیا۔ بی سی بی نے پاکستان کے خدشات دور کئے تو نیوزی لینڈ نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بنگلہ دیش کیلئے لوہے کے چنے چبانے کے مترادف بنتا جارہا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے بعد اب غیر ایشیائی ٹیمیں بھی وہاں کھیلنے پرتحفظات کا اظہار کررہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کیوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پربحث ہوئی ہے اوربیس جنوری کواس معاملے پرایک اورسیکورٹی میٹنگ ہوگی۔ دوسری جانب پلیئرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین پال مارش کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں الیکشن کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کافی وقت ہے اسلئے پلیئرزایسوسی ایشن روزانہ کی بنیاد پرحالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھلاڑیوں کی سیکورٹی کوخطرات لاحق ہوئے توانہیں بنگلہ دیش نہ جانیکا مشورہ دیں گے۔

دبئی ٹیسٹ : جے وردھنے نے 9کیچ پکڑ کر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا
دبئی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر پرسنا جے وردھنے نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف میچ میں 9کیچ لے کر پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا ۔جے وردھنے نے پہلی اننگز میں چاراور دوسری اننگز میں 5کیچ پکڑے ۔ اس سے قبل پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے 2009میں گال ٹیسٹ میں 7کیچ اور ایک اسٹیمپڈ سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا ۔

سابق زمباوین کپتان ہیتھ اسٹریک نے کرکٹ اکیڈمی قائم کردی
ہرارے: سابق زمباوین کپتان ہیتھ اسٹریک نے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے کرکٹ اکیڈ می قائم کردی ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ملک کیلئے مستقبل میں باصلاحیت کرکٹرز تیار کرنا چاہتے ہیں ۔اسٹریک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران جو کچھ سیکھا وہ نوجوان نسل تک منتقل کرنا چاہتے ہیں ۔