بیجنگ(پی پی آئی)بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی۔ دوطرفہ تجارت کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہو گئی اور نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کے چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے ساتھ اشتراک کے بعد پہلی بار یو این بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار ترسیل کاآغاز ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق چین سے کارگو ٹرکوں کا پہلا قافلہ پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوا۔ چینی حکومت نے کاشغر، خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس کو 2023کے لیے قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے
ٹائیگر ووڈز کی انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں برتری
کارلز بڈ اوپن ٹینس : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر فائنل میں مدمقابل
بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز
غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا
سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں سال گزشتہ سگ گزیدگی کے 2لاکھ کراچی میں 26ہزار واقعات
کراچی (پی پی آئی)2022 میں سندھ میں 2022 کے دوران سگ گزیدگی کے 2لاکھ واقعات رونماہوئے جبکہ کراچی میں 26ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹا۔ پی پی آئی کے مطابق آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن بھی غیر فعال ہے۔ کتوں کی افزائش نسل روکنے کے لیے قوانین بنائے گئے لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا، صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ صوبہ بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے کوئی روک تھام کرنیوالانہیں۔
پاکستان کے ارشد ندیم آج ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل میں
بوڈاپسٹ(پی پی آئی)پاکستان کے ارشد ندیم ان دنوں ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں ہیں اور وہاں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے جیولن تھرو کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ارشد ندیم اتوار کو جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ان کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔
دنیا بھر میں باکسنگ کا عالمی دن آج منایا جائیگا
کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27اگست کو منایا جائیگا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ باکسنگ کے عالمی دن پر 27اگست کوملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائینگے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ منایا جائیگا۔ جس کی تیاریاں ابھی سے شروع ہیں
تلاش کریں
خبریں

ٹائیگر ووڈز کی انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راﺅنڈ میں برتری
(August 4, 2013)
اوہائیو(پی پی آئی) عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز نے برج سٹون انوینشنل گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راو¿نڈ میں بھی برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست اوہائیو میں جاری پی جی اے گالف ٹور کے تیسرے راو¿نڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،میزبان ملک کے ٹائیگر ووڈز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں ورلڈ نمبر ون ٹائیگر ووڈز نے جارحانہ کھیل پیش کر کے سات شاٹس کی برتری حاصل کر کے عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز سیزن کا پانچواں پی جی اے ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارلز بڈ اوپن ٹینس : وکٹوریہ آزارینکا اور سمانتھا سٹوسر فائنل میں مدمقابل
(August 4, 2013)
بارسلونا(پی پی آئی )امریکہ کی خاتون تیراک کیٹی نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز مقابلوں میں آٹھ سو میٹر فری سٹائل ایونٹ میں عالمی ریکارڈ بنا لیا۔سپین کے شہر بارسلونا میں جاری چیمپئن شپ کے آٹھ سو میڑ فری سٹائل ایونٹ میں امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے شاندار پرفارمنس دکھائی ، کم سن پیراک نے مقررہ فاصلہ آٹھ منٹ تیرہ اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈ میں مکمل کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ تیز ترین رفتار کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سولہ سالہ کیٹی اس سے پہلے پندرہ سو میٹر اور چار سو میٹر مقابلوں میں بھی ورلڈ بیسٹ پرفارمنس دے چکی ہیں۔ایونٹ میں ڈنمارک کی لوٹی فرائس دوسری اور نیوزی لینڈ کی لورن بوائلی تیسری پوزیشن پر رہیں۔

بیونس آئرس :ارجنٹائن فٹبال لیگ میں سارس فیلڈ کا فاتحانہ آغاز
(August 4, 2013)
بیونس آئرس(پی پی آئی )ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ نے پہلی کامیابی سمیٹ کر سیزن کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں فٹ بال لیگ سیزن کا آغاز ہو چکا ہے،افتتاحی میچ میں سارس فیلڈ کی ٹیم نے ٹائیگر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں میزبان ٹائیگر کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے تاہم مہمان ویلیز کی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں اور ایک گول کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی ،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول پراٹو نے سکور کیے۔

غیر معیاری امپائرنگ کیلئے ڈی آر ایس سسٹم بہتر ہے : مارک اسٹیووا
(August 4, 2013)
سڈنی(پی پی آئی ) ایشز سیریز میں عثمان خواجہ کو غلط آﺅٹ دینے کے باوجود آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کہتے ہیں کہ موجودہ امپائرز کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے انہیں ڈی آر ایس کا استعمال بہتر لگتا ہے۔ آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ٹونی ہل نے گریم سوان کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ آو¿ٹ قرار دیا تھا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے ریفرل مانگا تو تھرڈ امپائر کمار دھرما سینا نے بھی انہیں آﺅٹ قرار دیا۔ اس واقعے پر کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے شدید احتجاج کیا لیکن سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا ڈی آر ایس سسٹم کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈی آر ایس میں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن یہ سسٹم امپائرنگ سے بہتر ہے۔ ٹیکنالوجی بہتر بنا کر غلطیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اگر امپائرنگ کا معیار اعلیٰ نہیں تو ڈی آر ایس کا استعمال ہی حل ہے۔

سکواش رینکنگ : پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50سے باہر ہوگئے
(August 4, 2013)
لندن(پی پی آئی )پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے تازہ ترین سکواش رینکنگ کا اعلان کر دیا ۔تازہ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی شامل نہیں ہے۔ پاکستان کے ناصر اقبال واحد کھلاڑی 51ویں نمبر پر ہیں۔ پی ایس اے ورلڈ رینکنگ کے مطابق ٹاپ قومی کھلاڑی ناصر اقبال واحد کھلاڑی ہیں جوکہ 52 سے ترقی پا کر 51ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ عامر اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 67ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دانش اطلس دو درجے تنزلی کے بعد 80 اور فرحان زمان دو درجے بہتری کے بعد 81ویں نمبر پر موجود ہیں۔ وویمنز سکواش میں پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور ایک درجے بہتری کے بعد 54ویں سے 53ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
(August 4, 2013)
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے والے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہی کہ پی ایچ ایف کی طرف سے عیدالفطر کے مو قع پر ملازمین کو سپیشل بونس بھی ملے گا۔ اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
