‫وسیع اثر رکھنے والی اینٹی وائرل دوا ایچ ایس آر ایکس 431 ٹ م زیکا وائرس کے خلاف تجربات موثر

لیری سولر نے سمندر پار توسیع کے عزائم ظاہر کردیے

‫مستحکم رابطوں کے لیے جامع تقریبات کے ساتھ 38 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (شنگھائی) ستمبر میں شروع ہوگا

میگ پراپرٹی ڈیولپمنٹ کا اہم دبئی منصوبہ ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا

یورپ میں دو ملین تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہوئے

امریکا میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرنے لگے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

‫وسیع اثر رکھنے والی اینٹی وائرل دوا ایچ ایس آر ایکس 431 ٹ م زیکا وائرس کے خلاف تجربات موثر

ٹکسن، ایریزونا، 6 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– متعدی اور عمر سے متعلق کہنہ امراض کے لیے پولی فنکشنل-پاورڈ ملاپ سے بننے والی ادویات تیار کرنے والے بڑے ادارے ایچ ایس آر ایکس بایوفارماسیوٹیکل نے اپنی وسیع-اثر رکھنے والی کھانے کی اینٹی وائرل ادویاتی امیدوار، ایچ آر ایکس 431 ٹ م زیکا وائرس کے خلاف موثر ہے۔ ایچ ایس آر ایکس 2017ء کے اوائل میں انسانی تجربات کے آغاز کی توقع رکھتا ہے اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے لیے ادویات کی فوری منظوری کا خواہاں ہوگا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160905/404133 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160905/404112LOGO اسکریننگ مشاہدہ ایس آر آئی انٹرنیشنل نے اپنی شینانڈوا تنصیبات میں کیا اور ایچ ایس آر ایکس 431 کی زیکا وائرس کے خلاف موثریت کی تصدیق کی۔ پہلے ویوو تحقیقات میں ادویاتی امیدوار کی حفاظۃ اور ڈینگی اور چکون گونیا انفیکشنز کے خلاف موثریت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ ایچ ایس آر ایکس 431 برائے زیکا پر اضافی تحقیقات ایس آر آئی انٹرنیشنل کی جانب سے متوازی طور پر کی جائیں گی۔ ساتھ ساتھ طبی حفظ مراتب کی تیاری اور ایف ڈی اے رجسٹریشن زیکا انسانی حفاظت کے تجربات کے لیے مکمل کیے جائیں گے۔ زیکا وائرس بیماری، جس کے لیے عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ اس کی کوئی ویکسین یا ادویاتی علاج نہیں ہے، بنیادی طور پر ایڈس ایجپٹی مچھر سے پھیلتی ہے، جو امریکین، افریقہ، کیریبیئن، ایشیا اور بحر الکاہل میں موجود ہیں۔ زیکا کے سینکڑوں کیسز کے ساتھ فلوریڈا اور 5 ہزار کا حامل پورٹو ریکو خاص طور پر زد میں ہیں۔ امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) تجویز کرتا ہے کہ ایڈس مچھر کوئی 30 ریاستوں میں موجود ہے اور انتھونی فوکی، ایم ڈی، ڈائریکٹر امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیزز (این آئی اے آئی ڈی) بتاتےہیں کہ اگلے سال تک پورٹو ریکو کی کل 3.55 ملین آبادی میں سے 25 فیصد زیکا کی زد میں آ سکتی ہے۔ ڈاکٹر فوکی اور این آئی اے آئی ڈی سینئر سائنسی مشیر ڈیوڈ ایم مورنز ایم ڈی نے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں لکھا کہ “علاج کے والے سے آربووائرس پینڈیمکس نے تجویز کیا کہ ایک-کیڑا-ایک-علاج طریقہ ناقص ہے؛ وائرسز کی تمام اقسام کے خلاف وسیع اثر رکھنے والی اینٹی وائرل ادویات کی فوری ضرورت ہے۔” ماہر وائرس اور ایچ ایس آر ایکس ڈائریکٹر برائے بایولوجی جوشیا کوسٹن، پی ایچ ڈی، نے کہا کہ ایچ ایس آر ایکس 431 کو اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو ان کے الفاظ میں “ایک اضافی وجہ کے لیے بروقت ہے: کوئی بھی زیکا ویکسین منظوری پیچیدہ اور موخر ہو سکتی ہے اگر زیکا/ڈینگی وائرس وائرس رابطے کے حوالے سے نئی تحقیق درست ثابت ہو۔” ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ “اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد از جلد ہمارے ہمارے پاس 2018ء میں کسی وقت ویکسین ہوگی۔” انفیکشن کی وجہ سے بننے والی دافع جسم عام طور پر مابعد انفیکشن سے مدافعت فراہم کرتی ہیں، لیکن دافع پر انحصار کرنے والی بہتریاں (اے ڈی ای)، جسے پہلی بار مچھروں کے ذریعے پھیلنے والے وائرسز پر مقامی

مزید پڑھیں

لیری سولر نے سمندر پار توسیع کے عزائم ظاہر کردیے

شنگھائی، 6 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– سیان، چین میں صدر دفتر کے حامل مونو-کرسٹلائن سولر ماڈیول بنانے والے معروف عالمی ادارے لیری سولر نے آج سمندر پار مارکیٹ میں اپنے مونو ماڈیولز کی قدر و اہمیت لانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو پھیلانے کے نئے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ جاپان، بھارت، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، ابوظہبی اور جنوبی افریقہ میں تکنیکی اور قابل بینکاری مظاہروں کے بعد لیری سولر مقامی مارکیٹ کے لیے ادارے کی جدید مونو مصنوعات کے ساتھ ساتھ طویل المیعاد مسابقت بھی ظاہر کر رہا ہے۔ لیری سولر کی خصوصیت بنانے والے، ای پی سی اور سب سے بڑے کر مالک/سرمایہ کار کے ماڈیول کی قدر پر مبنی ہے۔ لیری سولر کی ٹیکنالوجی حکمت عملی انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن سلیکون سیلز کو ساخت گری کی مالکانہ تحریک کے استعمال کے ذریعے طویل المیعاد اعلیٰ کارکردگی ماڈیولز بنانا ہے تاکہ ساخت گری کی لاگت کو کم اور دھوپ سے بجلی بنانے کی لاگت کو برابر کیا جائے۔ لیری سولر کے سربراہ برائے سمندر پار کاروبار جناب رچرڈ فور نے کہا کہ “بھارت اور ملائیشیا میں اپنی ساخت گری تنصیبات کو بڑھانے کے علاوہ ہم اب ٹوکیو، فرینکفرٹ اور سان ہوزے میں ماتحت ادارے بنا چکے ہیں۔ یہ نئے سمندر پار آپریشنز ادارے کو ایک حقیقی عالمی شمسی توانائی رہنما بنانے کی رفتار بڑھائیں گے۔” آنے والے روڈ شو ایونٹس: 7 تا 9 ستمبر۔ پی وی سسٹم اوساکا بوتھ: 37-2 7 تا 9 ستمبر۔ ری نیو ایبل انرجی انڈیا 2016ء نئی دہلی، بھارت بوتھ: 5.101 12 تا 15 ستمبر۔ سولر پاور انٹرنیشنل لاس ویگاس، نیواڈا، امریکا بوتھ: 2017 4 تا 6 اکتوبر۔ سولر انرجی یو کے این ای سی برمنگھم بوتھ: اے 20 18 تا 19 اکتوبر۔ سولر آئرلینڈ کانفرنس ڈبلن، آئرلینڈ 29 تا 30 نومبر۔ سولر انرجی ساؤتھ ایسٹ ایشیا کانفرنس بنکاک، تھائی لینڈ لیری سولر کے بارے میں لیری سولر انتہائی موثر مونو-کرسٹلائن شمسی سیلز اور ماڈیولز بنانے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارہ 2007ء میں قائم کیا گیا تھا اور بعد ازاں 2014ء میں لونگی گروپ نے حاصل کرلیا۔ لونگی گروپ (ایس ایچ 601012) دنیا بھر میں مونو-کرسٹلائن سلیکون ویفرز کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے، جس کے کل اثاثہ جات 1.89 بلین ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ (دوسری سہ ماہی 2016ء تک)۔ ادارے کے صدر دفاتر سیان میں اور شاخیں جاپان، یورپ، شمالی امریکا، بھارت اور ملائیشیا میں ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور تقویت شدہ اور مونو-کرسٹلائن سلیکون کے شعبے میں لونگی گروپ کے وسیع تجربے کی بدولت لیری سولر نے 2015ء میں 760 میگاواٹ کی مصنوعات فراہم کیں اور 2016ء کی پہلی ششماہی میں 923 میگاواٹ کی تکمیل کی۔ مونو-کرسٹلائن سلیکون مصنوعات کی آر اینڈ ڈی، پیداوار اور سیلز و مارکیٹنگ پر سخت توجہ کے ساتھ لیری سولر بہترین ایل سی او ای حل فراہم کرنے اور ساتھ ساتھ مونو-کرسٹلائن ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر قبولیت کو ترویج دینے سے وابستہ ہے۔ ویب سائٹ: LERRI.com

مزید پڑھیں

‫مستحکم رابطوں کے لیے جامع تقریبات کے ساتھ 38 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (شنگھائی) ستمبر میں شروع ہوگا

شنگھائی، 6 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 38 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (شنگھائی) (سی آئی ایف ایف) 7 سے 10 ستمبر 2016ء تک شنگھائی کے نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنوینشن سینٹر (این ای سی سی) میں منعقد ہوگا۔ 40 سے زیادہ بر مقام ماہرانہ تقریبات طے شدہ ہیں جن میں پنیکل ایوارڈز شامل ہیں، جنہیں امریکن فرنیچر کے آسکرز کہا جاتا ہے، جو اپنے پہلے چینی نمائشی دورے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے پریزنٹیشن یونٹ کو برقرار رکھ رہے ہیں۔ فلور پلان (انگریزی میں): http://photos.prnasia.com/prnvar/20160906/0861609105 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160906/404175 “جدید گھریلو فرنیچر، نئی زندگی کے لیے جدت” کے موضوع کے تحت رواں سال کے میلے کی تقریبات میں ڈیزائن شوز، تجارتی کنوینشنز اور فورمز شامل ہیں جن کا مقصد فراہم کنندگان اور خریداروں کے لیے بین الاقوامی صنعتی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ 38 واں سی آئی ایف ایف بین الاقوامی ماہرین کو بھی مدعو کرچکا ہے جیسا کہ پنیکل ایوارڈز کے فاتح اور جی20 اجلاس کے مہمان معروف ہسپانوی مصور کرسٹوبال گیبارون، اور ساتھ ساتھ معروف پرتگیزی ماہر تعمیرات، پرٹزکر انعام یافتہ الوارو سیزا، کہ وہ صنعتی رحجانات پر گفتگو کے لیے میلے میں شرکت کریں۔ “رنگ” کے موضوع پر توجہ کرتے ہوئے ایسٹ ڈیزائن شو متعدد معروف ایشیائی برانڈز، کالج ورکشاپس اور ساتھ ساتھ انفرادی و میڈیا اسٹوڈیوز سے مل کر بھی کام کرے گا تاکہ مہمانوں کو فرحت بخش بصری لطف فراہم کرے اور بہترین مشرقی فرنیچر ڈیزائن کو ترویج دے۔ دفتری فرنیچر میں دلچسپی رکھنے والے خریدار بھی “فیشن آفس” کا دورہ کرنے کے لیے دفتری پویلین کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ نمائش دفتری فیشن شو، دہرے بصری اثر اور انٹیلی جینٹ ای-کامرس دفتر کے لیے مستقبل کا دفتر ماحول ظاہر کرے گی۔ چائنا فرنیچر انڈسٹری فورم اسی دوران منعقد ہوگا۔ دنیا بھر سے صنعتی رہنما مختلف اعلیٰ ترین وسائل، مید جدت طرازی اور عالمی ساخت گری راستے میں ممکنہ مواقع کے استعمال پر توجہ رکھیں گے۔ 400,000 مربع میٹرز پر پھیلا ہوا 38 واں سی آئی ایف ایف شنگھائی 30 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں سے 200 سے زیادہ ماہر شرکا، تاجروں اور ڈیزائنر ٹیمیں کو اختیار کرے گا۔ دورے کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے میلے نے اعلیٰ سطح پر بہترخدمات بھی متعارف کروائی ہیں۔ پویلین کے مرکزی کاروباری علاقے میں مہمانوں کے لیے راستوں کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ انہیں درست مقام تک جانے میں رہنمائی ملے۔ 38 ویں سی آئی ایف ایف کی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ “سی آئی ایف ایف چین کی معروف فرنیچر نمائش ہے، یہ اپنے آغاز سے ہنرمندی، معیار اور جدت طرازی کے مرکزی خیال کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ یہ صرف نمائش نہیں بلکہ ایک پل بھی ہے۔ سی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں توقع ہوتی ہے کہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ صنعتی اشرافیہ رابطے، تلاش اور فرنيچر کی صنعت کی عالمگیریت کو مزید پھیلائے گی۔ سی آئی ایف ایف کے بارے میں چین کے پہلے اور سب سے بڑے فرنیچر میلے کی حیثیت سے 38 ویں سی آئی ایف ایف کا انتظام چائنا

مزید پڑھیں

میگ پراپرٹی ڈیولپمنٹ کا اہم دبئی منصوبہ ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا

دبئی، متحدہ عرب امارات، 4 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– متحدہ عرب امارات میں املاک بنانے اور سرمایہ کاری کے معروف اداروں میں سے ایک جنوبی دبئی میں درمیانی آمدنی والے افراد کے لیے تازہ ترین منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے غیر معمولی طلب کا سامنا کر رہا ہے۔ سٹی اسکیپ 2016ء کے افتتاح سے پیشتر ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ (ایم اے پی پی ڈی) کا کہنا ہے کہ گروپ ایم اے جی 5 بلیوارڈ پر ترقیاتی کام کے پہلے مرحلے کے لیے 90 فیصد فروخت کی تصدیق پہلے ہی کرچکا ہے۔ پانچ عرب اماراتی درہم مالیت کے منصوبے پہلے ہی فراہم کرنے اور مزید پانچ ارب کے منصوبے زیر تکمیل ہونے کے ساتھ ادارہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو طلال ایم الجدہ نے کہا کہ وہ صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے حاصل کردہ نتائج سے مطمئن ہیں: “ہمارے لیے اب تک یہ اچھا سال رہا ہے۔ ہمارے پاس 12 متحرک منصوبے ہیں جو رہائشی، کمرشل اور گودام کی اقسام کی املاک کا مرکب ہیں۔ ہماری توجہ معیار، موثریت اور فراہمی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھنے اور اپنے سرمایہ کاروں اور اپنے صارفین دونوں کو خوش رکھنے پر مرکوز ہے۔ مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کے مکانات چاہنے والے سرمایہ کاروں اور خاندانوں دونوں کی بولیوارڈ منصوبے میں دلچسپی کی سطح اور بہت زیادہ طلب ظاہر کرتی ہے کہ میگ 5 کس طرح جدید معیار کی ڈیزائننگ از سر نو تعریف اور دبئی کی گرین بیلٹ کے قلب میں رہائش کو نئی شکل دے رہا ہے۔ الجدہ نے کہا کہ “ہم میگ 5 بلیوارڈ منصوبے کے ساتھ نئی جدت لایا ہے۔ یہ کم از کم 10 فیصد آمدنی کے ساتھ درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں اور خاندانوں کے لیے مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کے مکانات لینے کا غیر معمولی موقع ہے۔ منصوبہ شہر کے گرین بیلٹ علاقے میں تزویراتی مقام پر واقع ہے اور املاک یورپی احساس و انداز رکھتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان املاک کی قدر بڑھتی ہی رہے گی۔” کارگزاری، خوبصورت ڈیزائن اور تعمیر کے اندر جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ ‘معیار زندگی’ منصوبوں سے یہ وابستگی صارفین اور سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرچکی ہے جو اپنے پیسے کی بہتر قدر کے لیے نظریں جمائے ہوئے ہیں – اور حاصل بھی کر رہے ہیں۔ میگ پی ڈی کو یقین ہے کہ طویل میعاد میں یہ ‘معیار زندگی’ منصوبے خطے میں تعمیرات کا عام معیار بن جائیں گے۔ 2016ء میں میگ پی ڈی نے متحدہ عرب امارات میں اپنے منصوبوں کو جاری رکھا؛ جن میں میگ 5 بلیوارڈ، پولو ریزیڈینسز، پولو ٹاؤن ہاؤسز، القوز ویئرہاؤس اور شارجہ میں شموس ریزیڈینشل شامل ہیں۔ http://www.mag5boulevard.com ذریعہ: میگ پراپرٹی ڈیولپمنٹ ایل ایل سی

مزید پڑھیں

یورپ میں دو ملین تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہوئے

شنگھائی، چین، 4 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یونین پے انٹرنیشنل نے 2 ستمبر کو اعلان کیا کہ یونین پے کارڈز رکھنے والے صارفین اب (62 کے نمبر سے شروع ہونے والے کارڈز) یورپ میں لگ بھگ دو ملین تاجروں کے پاس ادائیگی کر سکتے ہیں۔ بالخصوص چھ بڑے سیاحتی مقامات برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور اسپین میں 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور یونین پے کارڈز کی قبولیت کے اثرات ڈیوٹی فری شاپس اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز سے کھانے اور تفریح کے زیادہ مقامات تک پھیل رہے ہیں۔ اب یونین پے یورپ میں 38 ممالک اور خطوں میں موجودگی رکھتا ہے۔ یہاں یونین پے کارڈز کے ذریعے نقد رقم نکلوانا آسان ہے۔ سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور آئس لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور اٹلی، اسپین اور یونین میں 80 فیصد سے زیادہ مقامی اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ فرانس میں یونین پے کارڈز 60 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز پر قبول کیےجاتے ہیں۔ کارڈ یافتگان آئرلینڈ، فن لینڈ اور سوئیڈن میں بھی یونین پے کارڈز کے ساتھ نقدی نکلوا سکتے ہیں۔ رواں سال شمال مشرقی اور جنوبی یورپ فرانس اور جرمنی جیسے روایتی سیاحتی مقامات کے مقابل حریف بن چکے ہیں۔ ان ممالک میں یونین پے قبولیت کے اثرات نے غیر معمولی بہتری ملاحظہ کی: اٹلی اور اسپین میں یونین پے قبول کرنے والے تاجر بالترتیب 130,000 اور 90,000 سے زیادہ ہیں، جو یونین پے کی تاجر کوریج کو بالترتیب 60 اور 70 فیصد کرتا ہے۔ برطانیہ میں مزید تاجر یونین پے قبول کر رہے ہیں۔ ڈنمارک میں 90 فیصد اور نیدرلینڈز میں 60 فیصد تاجر بھی یونین پے قبول کرتے ہیں۔ زیادہ سیاحوں کے آزادانہ سفر کے ساتھ زیادہ قسم کے تاجر یونین پے قبول کر رہے ہیں: صرف ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ڈیوٹی فری شاپس اور برانڈز اسٹورز ہی نہیں بلکہ کھانے پینے اور تفریح کے مقامات، جیسا کہ پیرس میں مچل ریستوراں، ایمسٹرڈیم میں مادام تساؤ کا عجائب گھر، اور لوور، واسے، موسی دی اورسے، موسیو پکاسو، موسی دی لی اورنجری کے کتاب گھر اور تحفے کی دکانیں۔ رواں سال فرانس میں یونین پے کارڈز قبول کرنے والے نئے تاجروں میں سے تقریباً 20 فیصد ریستوراں اور ہوٹل ہیں۔ اس سال کے دوران کئی یورپی تاجر یونین پے کارڈز کے لیے خصوصی پیشکشیں فراہم کرتے ہیں۔ ان تاجروں میں برطانیہ، اٹلی، فن لینڈ، جرمنی اور اسپین میں ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپس، ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور ڈسکاؤٹ ولیجز، پیرس میں گائے سیووئے مچلن تھری اسٹار ریستوراں، لندن میں براؤن ہوٹل کا ایچ آئی ایکس ریستوراں، میڈرڈ میں پلیٹی، ایمسٹریڈیم میں مادام تساؤ اور نیدرلینڈز میں کونن کلیکے پورسلینی فلیس شامل ہیں۔ 31 یورپی ممالک میں گلوبل بلو، پریمیئر ٹیکس فری اور ٹیکس فری ورلڈ وائیڈ کے مقررہ تاجروں پر خریداری کے بعد کارڈ یافتگان ہوائی اڈے پر ٹیکس ری فنڈ کمپنی کے ڈاک ڈبے میں ٹیکس ری فنڈ ایپلی کیشن فارم ڈال سکتے ہیں تاکہ یونین پے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ٹیکس کی واپسی کا دعویٰ کر سکیں۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

امریکا میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرنے لگے

شنگھائی، 3 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یہ معلوم ہوا ہے کہ یکم ستمبر کو امریکا میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز نقدی نکالنے کے لیے یونین پے کو اور 80 فیصد سے زیادہ مقامی تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کر رہے ہیں۔ سیاحوں کے پسندیدہ مقامات جیسا کہ نیو یارک، ہوائی سان فرانسسکو، لاس اینجلس، اورلینڈو اور شکاگو میں مشہور خریداری مراکز اور آؤٹ لیٹس پر یونین پے کی قبولیت کوریج 90 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک یونین پے ڈیبٹ کارڈ یا ایک یونین پے کریڈٹ کارڈ (62 کے نمبر سے شروع ہونے والے کارڈز) کے ساتھ کارڈ یافتگان امریکا میں آسانی سے ادائیگی کر سکتے ہیں اور فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔ یونین پے قبول کرنے والے تاجر امریکا بھر میں موجود ہیں، جو ڈپارٹمنٹ اسٹورز، برانڈ چین اسٹورز، سہولت اسٹورز، ریستورانوں اور ہوٹلوں کا احاطہ کر رہے ہیں اور میکیز، ایپل اسٹورز، بیسٹ بائے، ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپس اور سیاحوں کے دیگر پسندیدہ مقامات پر یونین پے کارڈز کا استعمال آسان ہے۔ امریکا میں یونین پے کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرنے کے لیے کارڈ یافتگان کو صرف دستخط کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوئی پن درکار نہیں۔ کارڈ یافتگان پن پیڈز کی سہولت رکھنے والے تاجروں کے پاس بھی یونین پے ڈیبٹ کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکا میں قبولیت کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل گزشتہ سال سے اہم مقامات اور خریداری مراکز کے گرد قبولیت کے 30 مرکزی کاروباری اضلاع بنا رہا ہے، جو قبولیت کی کوریج کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی فوائد اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان مرکزی کاروباری اضلاع میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ، ووڈبری پریمیئم آؤٹ لیٹ، ٹی گیلریا از ڈی ایف ایس اور ہوائی میں کالاکوا ایونیو شامل ہیں۔ یہ جاننا اہم ہے کہ گو کہ کئی امریکی تاجر بینک کارڈ برانڈز کی علامت ظاہر نہیں کرتے، لیکن پن پیڈز رکھنے والے زیادہ تر تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں۔ صارفین یونین پے کارڈز کی قبولیت کے بارے میں کیشیئرز سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔ اس سال کے اندر کارڈ یافتگان امریکا میں مختلف انعامات کا لطف اٹھانے کے قابل رہے ہیں۔ پہلے 50 سے زیادہ معروف آؤٹ لیٹس نے یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے وی آئی پی رعایتی کتابچے اور تحفے فراہم کیے، جس میں 15 پریمیئم آؤٹ لیٹس، 37 ٹینجر آؤٹ لیٹس اور کئی فیشن آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔ دوسرا، ہرٹز کے ذریعے گاڑی کرائے پر لینے کے لیے یونین پے کارڈز استعمال کرکے صارفین دوگنی رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں (10 فیصد رعایت اور “7 دن قیام کے دوران 4 روز کا کرایہ”)۔ تیسرا، یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کا مفت دورہ کر سکتے ہیں، اور آرٹ انسٹیٹیوٹ آف شکاگو کا ایک ٹکٹ یونین پے کارڈز کے ذریعے خریدنے پر دوسرا ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں