یورپ میں دو ملین تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہوئے

شنگھائی، چین، 4 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یونین پے انٹرنیشنل نے 2 ستمبر کو اعلان کیا کہ یونین پے کارڈز رکھنے والے صارفین اب (62 کے نمبر سے شروع ہونے والے کارڈز) یورپ میں لگ بھگ دو ملین تاجروں کے پاس ادائیگی کر سکتے ہیں۔ بالخصوص چھ بڑے سیاحتی مقامات برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور اسپین میں 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور یونین پے کارڈز کی قبولیت کے اثرات ڈیوٹی فری شاپس اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز سے کھانے اور تفریح کے زیادہ مقامات تک پھیل رہے ہیں۔

اب یونین پے یورپ میں 38 ممالک اور خطوں میں موجودگی رکھتا ہے۔ یہاں یونین پے کارڈز کے ذریعے نقد رقم نکلوانا آسان ہے۔ سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور آئس لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور اٹلی، اسپین اور یونین میں 80 فیصد سے زیادہ مقامی اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ فرانس میں یونین پے کارڈز 60 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز پر قبول کیےجاتے ہیں۔ کارڈ یافتگان آئرلینڈ، فن لینڈ اور سوئیڈن میں بھی یونین پے کارڈز کے ساتھ نقدی نکلوا سکتے ہیں۔

رواں سال شمال مشرقی اور جنوبی یورپ فرانس اور جرمنی جیسے روایتی سیاحتی مقامات کے مقابل حریف بن چکے ہیں۔ ان ممالک میں یونین پے قبولیت کے اثرات نے غیر معمولی بہتری ملاحظہ کی: اٹلی اور اسپین میں یونین پے قبول کرنے والے تاجر بالترتیب 130,000 اور 90,000 سے زیادہ ہیں، جو یونین پے کی تاجر کوریج کو بالترتیب 60 اور 70 فیصد کرتا ہے۔ برطانیہ میں مزید تاجر یونین پے قبول کر رہے ہیں۔ ڈنمارک میں 90 فیصد اور نیدرلینڈز میں 60 فیصد تاجر بھی یونین پے قبول کرتے ہیں۔

زیادہ سیاحوں کے آزادانہ سفر کے ساتھ زیادہ قسم کے تاجر یونین پے قبول کر رہے ہیں: صرف ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ڈیوٹی فری شاپس اور برانڈز اسٹورز ہی نہیں بلکہ کھانے پینے اور تفریح کے مقامات، جیسا کہ پیرس میں مچل ریستوراں، ایمسٹرڈیم میں مادام تساؤ کا عجائب گھر، اور لوور، واسے، موسی دی اورسے، موسیو پکاسو، موسی دی لی اورنجری کے کتاب گھر اور تحفے کی دکانیں۔ رواں سال فرانس میں یونین پے کارڈز قبول کرنے والے نئے تاجروں میں سے تقریباً 20 فیصد ریستوراں اور ہوٹل ہیں۔

اس سال کے دوران کئی یورپی تاجر یونین پے کارڈز کے لیے خصوصی پیشکشیں فراہم کرتے ہیں۔ ان تاجروں میں برطانیہ، اٹلی، فن لینڈ، جرمنی اور اسپین میں ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپس، ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور ڈسکاؤٹ ولیجز، پیرس میں گائے سیووئے مچلن تھری اسٹار ریستوراں، لندن میں براؤن ہوٹل کا ایچ آئی ایکس ریستوراں، میڈرڈ میں پلیٹی، ایمسٹریڈیم میں مادام تساؤ اور نیدرلینڈز میں کونن کلیکے پورسلینی فلیس شامل ہیں۔

31 یورپی ممالک میں گلوبل بلو، پریمیئر ٹیکس فری اور ٹیکس فری ورلڈ وائیڈ کے مقررہ تاجروں پر خریداری کے بعد کارڈ یافتگان ہوائی اڈے پر ٹیکس ری فنڈ کمپنی کے ڈاک ڈبے میں ٹیکس ری فنڈ ایپلی کیشن فارم ڈال سکتے ہیں تاکہ یونین پے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ٹیکس کی واپسی کا دعویٰ کر سکیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog