روم(پی پی آئی) سابق شاہ افغانستان غازی شاہ امان اللہ خان اور ملکہ ثریا کی صاحبزادی شہزادی ہندیہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں 94 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شہزادی ہندیہ کی وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دینے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا میپ افغان استقلال کے ہیرو اور افغانستان کے ہردلعزیز بادشاہ فخرافغان غازی امان اللہ خان کی صاحبزادی مرحومہ شہزادی ہندیہ کی رحلت کو بڑا صدمہ اور انکی کمی کو بڑی خلائسمجھتی ہے۔فخر افغان غازی امان اللہ خان جنکا خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی نے اپنے لڑکپن میں انکے یورپ جانے پر چمن ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا تھا اور خان شہید نے بعد میں اپنے دورہ افغانستان کے د وران انکے خاندان سے ملاقاتیں کی تھیں۔
کام کے لیے آنے والوں کوسندھ میں پرمٹ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے: سندھ نےشنل پارٹی
صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں: سماجی رہنما
اسٹیٹ بینک کے کپتان کاشف صدیق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل
نجم سیٹھی مختصر وقت کے لیے پی سی بی کے چیئرمین ہیں: جاوید میانداد
ممبئی انڈینز کے لیے دھچکا ،ظہیر خان ان فٹ ہوگئے
ڈینس للی کم معاوضے کے باعث بولنگ کنسلٹنٹ سے دستبردار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بلوچستان میں الیکشن تاریخ قریب آنے کے باوجود سیاسی سرگرمیوں، گہما گہمی کا فقدان
کوئٹہ (پی پی آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اس مرتبہ الیکشن کی تاریخ قریب آنے کے باوجود پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔صوبے میں متحرک سیاسی قوم پرست اور مذہبی جماعتیں مختلف مسائل پر احتجاج، مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد تو کر رہی ہیں لیکن کسی جماعت نے ہنوز انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز نہیں کیا اور نہ ہی حالیہ دنوں میں کوئی بڑا جلسہ ہوا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ ’پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی نظر نہیں آرہی۔‘تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’ان کی جماعت نیشنل پارٹی روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں کر رہی ہے اور عوام کو متحرک کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی گہما گہمی میں کمی کی وجہ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے لیے واضح تاریخ اور شیڈول کا اعلان نہ ہونا بھی ہے۔ ’انتخابات کا جنوری میں انعقاد بھی یقینی نہیں ہے، اس لیے سیاسی جماعتیں قبل از وقت اپنی توانائیاں اور وسائل خرچ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
پنجاب میں سرکاری افسروں کے ٹریولنگ اور ڈیلی الاونس میں اضافہ
لاہور(پی پی آئی)محکمہ خزانہ پنجاب نے افسروں کے ٹریولنگ اور ڈیلی الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کا ڈیلی الاونس اسپیشل 4800سے بڑھاکر 7200کردیا گیا،گریڈ 21کے ڈیلی الاونس اسپیشل میں 2ہزار روپے اضافہ ہواجس کے بعد افسروں کاا سیپشل ڈیلی الاؤنس چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دیا گیاجبکہ گریڈ19اور 20کا ڈیلی الاونس 3280سے بڑھ کر 4920روپے ہو گیا۔گاڑی پر ٹی اے 5روپے فی کلومیٹر سے بڑھاکر 7روپے فی کلومیٹرکردیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا ڈیلی الاؤنس ا سپیشل 2560 سے بڑھا کر 3840 روپے کر دیا گیا،گریڈ 12 سے 16 کا ڈیلی الاؤنس ا سپیشل 1440 سے بڑھا کر 2160 کر دیا گیاہے۔
مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں میر واعظ عمر فاروق کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں
رینگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی ہے۔پلوامہ،جموں اورسرینگرسمیت دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے کے لوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اس دن مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ 27اکتوبر کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے کیونکہ1947میں اسی دن بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے برعکس اورتقسیم برصغیر کے منصوبے کے برخلاف سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی تصاویر والے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ غیر قانونی طور پر نظربند حریت قیادت حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کو ہر قیمت پر مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
تلاش کریں
خبریں

کام کے لیے آنے والوں کوسندھ میں پرمٹ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے: سندھ نےشنل پارٹی
حیدر آباد: سندھ نےشنل پارٹی کے چےئرمےن امےر بھنبھرونے کہا ہے کہ سندھ مےں خراب حالات کی ذمہ دارتارکےن وطن اور دےگر صوبوں سے آنے والے لوگ ہےں اگر پنجاب پولےو کو جواز بناکر دےگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کو پولےو وےکسےنےشن سرٹےفےکٹ کے بغےر پنجاب داخلے پر پابندی عائد کرسکتا ہے تو سندھ حکومت بھی امن وامان اور روزگار کو موجودہ صورتحال کو دےکھ کر دےگر صوبوں کے لوگوں کی سندھ مےں داخلے پر پابندی لگائے اور کام کی نےت سے آنے والے لوگوں کو ورک پرمٹ کے بغےر سندھ مےں داخل نہ ہونے دےاجائے۔سندھ نےشنل پارٹی کے چےئرمےن امےر بھنبھرو،مرکزی رہنماءاشرف نوناری دلشاد بھٹو،ڈاکٹر عظمی جوکھےوودےگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پولےو وےکسےنےشن سرٹےفکےٹ کے بغےر دےگر صوبوں کے لوگوں کی پنجاب داخلے پر پابندی لگانے سے ظاہر ہوگےا کہ پنجاب چھوٹے صوبوں کے عوام کو کچھ نہےں سمجھتا ،وہ کل بھی مظلوم قوموں پر مسلط تھا اور آج بھی ہے ،پنجاب کی بالادستی ملک کو تباہ کردے گی۔ انھوں نے کہاکہ سندھ مےں سب سے بڑا مسئلہ تارکےن وطن کی بڑھتی ہوئی آباد کاری کا ہے۔ سندھ مےں غےر سندھےوں کی ےلغار سے سندھ دنےا کا بےن الااقوامی ےتےم خانہ بناہواہے،جہاں کروڈوں سے زائد تارکےن وطن غےر قانونی پر مقےم ہےں،جن کی وجہ سے سندھ مےں بدامنی ،منشےات اور اسلحے کے کاروبار مےں اضافہ ہوا ہے ، تارکےن وطن کی آبادی کی وجہ سے سندھی قوم اپنی ہی دھرتی پر اقلےت مےں تبدےل ہورہی ہے حکومت سندھ فوری طور پر سندھ مےں امن وامان کی بحالی اور سندھ کے وسائل پر سندھےوں کی ملکیت کی خاطر سندھ مےں رہنے والے بہارےوں،بنگالےوں ، برمےوں،افغانےوں سمےت دےگر صوبوں کے لوگوں کو سندھ سے نکالے اور سندھ مےں کام کی نےت سے آنے والے لوگوں کو ورک پرمٹ جاری کرے جس سے نہ صرف سندھ مےں نہ صرف امن وامان بحال ہوگا بلکہ سندھی قوم اپنے وسال کو بہتر استعمال کرسکتی ہے ۔

صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں: سماجی رہنما
حیدر آباد: ٹنڈو محمد خان میں ثقافتی کھیلوں سے آنے والے وقتوں میں اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آرگنائزر سماجی رہنما اصغر علی بھٹی نے آل سند ھ کوڈی کوڈی کیمپیٹشن کے اختتام پرٹنڈو غلام حیدر میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صوبائی مشیر کھیل عادل صدیقی اور سیکریٹری اسپورٹس ڈپارٹمنٹ لیق احمدکی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ ثقافتی کھیلوں کو فروغ حاصل ہواور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں اگر ایسوسی ایشن کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو ٹنڈو محمد خان میں دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ،اس موقع پراحمد نواز ، سند ھ اسپورٹس بورڈ کے مظہر خاصخیلی ، عامر کفایت ، سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری علی نواز پھنور کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ،آخر میں مہمان خصوصی اصغر علی بھٹی ،عقیل احمد، نے ونر ٹرافی او رنقد انعا م ٹنڈو غلام حیدر کے لالو خاصخیلی ،رنر ٹرافی نقد انعام ٹنڈ محمد خان کی ٹیم کے کپتان یحیی کو کو،تھرڈ پوزیشن بلڑی شاہ کریم کی ٹیم نے حاصل کی۔

اسٹیٹ بینک کے کپتان کاشف صدیق ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیٹ بینک کرکٹ ٹیم کے کپتان کاشف صدیق کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 2سال کے لیے معطل کردیا ۔32سالہ کاشف صدیق کا نومبر2013میں ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھاجس کے بعدکرکٹ بورڈ نے جنوری 2014میں انھیں عارضی طور پر کرکٹ کھیلنے سے روک دیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے قائم 3رکنی پینل نے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد کاشف صدیق کو 2سال کے لیے معطل کردیا،کمیٹی میں سابق وکٹ کیپر وسیم باری،ڈاکٹر اکسے ملک اور شاہد کریم شامل تھے۔کاشف صدیق 131فرسٹ کلاس میچوں میں پاکستان کسٹم،پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن اور اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

نجم سیٹھی مختصر وقت کے لیے پی سی بی کے چیئرمین ہیں: جاوید میانداد
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد نے کہا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری محدود مدت کے لیے ہے لہذا وہ قومی ٹیم کے مختلف عہدوں پرطویل مدت کے لیے تقرریاں نہیں کر سکتے۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نظام رواں بنانے کے لیے چار مہینے دیے گئے تھے لیکن وہ اس عمل کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے امور بھی دیکھنے لگے ہیںمیرے خیال میں نجم سیٹھی طویل مدتی تقرریوں کے مجاز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے فیصلے یک طرفہ اور آئین کے خلاف ہیں کیونکہ انہیں صرف الیکشن کرانے، پی سی بی اور ایسوسی ایشنز کو جمہوری بنانے کا منڈیٹ دیا گیا۔ انھوں نے کہا میں یہ سب اس لیے نہیں کہہ رہا کہ میرے ان سے ذاتی اختلافات ہیں بلکہ میں یہ سب کچھ کرکٹ کی بہتری کے لیے کہہ رہا ہوں۔جاوید میانداد نے کہا کہ مارچ، 2009 لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے سے ملکی کرکٹ کو بہت نقصان پہنچا لیکن بورڈ کی موجودہ انتظامیہ کے متضاد فیصلے کھیل کے لیے مزید نقصان کا سبب ہوں گے،ان تقرریوں کے عدالتوں میں چیلنج ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے بہت زیادہ تقرریاں کرنے سے بہتری آنے کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے، بہت زیادہ کوچوں کی موجودگی میں چیزیں مزید خراب ہو جائیں گی، آپ کئی سالوں سے ملک کے لیے کھیلنے والوں کی کوچنگ نہیں کر سکتے، اگر کسی کھلاڑی کی تکنیک میں کوئی مسئلہ ہے تو اسے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجا جانا چاہیئے۔واضح رہے نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد جاوید میانداد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ممبئی انڈینز کے لیے دھچکا ،ظہیر خان ان فٹ ہوگئے
دبئی: ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر ظہیر خان پٹھوں میں درد کے باعث آئی پی ایل کے اگلے میچ سے باہر ہوگئے ۔ ممبئی انڈینز آئی پی ایل میں مسلسل پانچ شکستوں کے بعدکنگز الیون پنجاب کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن وہ رائل چیلنجر بنگلور کے خلاف اپنے اگلے اہم میچ میں تجربہ کار فاسٹ بولرظہیر خان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ممبئی انڈینز کے کپتان روہیت شرما کا کہناہے کہ ظہیر خان اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،انھوںنے کہا یہ ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ممبئی انڈینز کے کوچ جان رائٹ نے کہا کہ ظہیر خان دائیں پٹھوں میں درد کے باعث ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیںاور اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ڈینس للی کم معاوضے کے باعث بولنگ کنسلٹنٹ سے دستبردار
سڈنی: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للی نے معاوضہ کم ملنے پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے سے انکار کردیا۔ڈینس للی نے بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کرنے کے لیے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا جسے کرکٹ آسٹریلیا نے مسترد کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ للی نے معاہدے میں توسیع کے لیے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے انکار پر انھوں نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیسن للی عظیم کھلاڑی ہیں اور کرکٹ بورڈ کے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔واضح رہے کہ للی نے آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اورمچل جانسن کے کیرئیر کو دوبارہ عروج پر پہنچانے میں ان کا کردار اہم رہا ہے۔