2مئی کو کراچیکرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری

نجی شعبوں کے تعاون سے نصا ب میں تبدیلی کی جائے گی: ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو

آر بی سی گالف: امریکی میٹ کچا ر کی کامیابی

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیماروچ ٹریفک حادثے میں زخمی

بی سی سی آئی اپنی تاریخ کے متنازعہ ترین دور سے گزر رہا ہے : منوہر

مونٹی کارلو ٹینس:فائنل میںواورنیکا کے ہاتھو ںراجر فیڈرر کو شکست

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

2مئی کو کراچیکرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا نوٹیفیکیشن جاری

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے کئی ماہ سے زیر التوانتخابات 2مئی کو کرانے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کے سینئر منیجر ارشد خان نے نوٹی فیکیشن کے اجرا کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے کے سی سی اے زون 5کے صدر اور سیکرٹری کی کا میابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے زون 5سے صدر اور سیکرٹری کے انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد بشیر احمد صدر اور سلیم عالم سیکرٹری کی حیثیت سے بلا مقابلہ کامیاب ہوئے، کے سی سی اے کے انتخابا ت کے لےے جن امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں صدارت کے لےے پرفیسر اعجاز فاروقی، ندیم عمر اور محمد اکرم خان کے درمیان مقابلہ ہے، سیکرٹری کے عہدے کے لےے شفیق کاظمی ، سید محمد اسحاق ،شاہ شفیع الدین ، محمد افتخار الزماں اور رزاق ربانی مقابلے میں ہےں تاہم اعجاز فاروقی پینل کا کہنا ہے کہ انھیں بڑی تعداد میں ووٹر وںکی حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

نجی شعبوں کے تعاون سے نصا ب میں تبدیلی کی جائے گی: ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو

کراچی: سیکریٹری محکمہ تعلیم سندھ ڈا کٹر فضل اللہ پیچو ہو نے کہا ہے کہ نصا ب میں جدید دور کے تقا ضو ں کے عین مطا بق تبدیلی لا نے کے لئے ا سٹیئر نگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں قانو ن سا زی بھی کی جا رہی ہے جبکہ سندھ کریکیولم ایکٹ منظو ر ہو چکا ہے۔ میڈیاسے با ت چیت کر تے ہو ئے صو با ئی سیکریٹری نے کہا کہ اٹھارویں تر میم کے بعد نصا ب کی تر قی صو با ئی حکو متو ں کی ذمہ داری ہے۔سندھ حکو مت اس سلسلے میں جا مع منصو بہ بندی کر رہی ہے اور نجی شعبے کے تعا و ن سے ما رکیٹ کی ضرورت کے مطا بق نصا ب میں تبدیلیا ں لارہی ہے تا کہ معیا ر ی تعلیم کو مزید بہتر کیا جا ئے ۔انھو ں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے یو رپی یو نین اور بر ٹش کو نسل کے تعاون سے کرا چی میں ایک سیمینا ر منعقد کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے وا لے ماہرین اسا تذہ اور ادیبو ں کو مد عو کیا گیا تھا تا کہ ان کے تجر با ت سے بہتر سے بہتر تجاویز شا مل کی جا ئیں ۔ڈا کٹر فضل اللہ پیچو ہو نے بتا یا کہ سینئر وزیر تعلیم سندھ کریکیو لم ایکٹ اور کریکیولم امپلی منٹیشن فریم ورک کی منظوری دے دی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ یو ر پی یو نین اور اور بر ٹش کو نسل کا تعا ون قا بل تعریف ہے اور اس سے نصاب میں مو جو د خا میو ں کودور کر نے میں مدد ملے گی ۔انھوں کہا کہ مو جو دہ حکو مت شہر اور دیہا ت میں تعلیمی معیا ر کے فر ق کو ختم کر نے کے لئے بھر پو ر کو ششیں کر رہی ہے ۔

مزید پڑھیں

آر بی سی گالف: امریکی میٹ کچا ر کی کامیابی

کیرولینا: امریکا میں منعقدہ آر بی سی ہیریٹج گالف ٹورنامنٹ میزبان میٹ کچار نے جیت لی۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہونیوالے گالف ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امریکہ کے میٹ کچار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری سے فتح اپنے نام کی۔ امریکی گالفر نے فائنل مرحلے میں برطانیہ کے لیوک ڈونلڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن امریکا کے بین مارٹن کے حصے میں آئی۔

مزید پڑھیں

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیماروچ ٹریفک حادثے میں زخمی

برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کیمارواچ اپنے آبائی شہر برج ٹاﺅن میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔بارش میں ان کی بی ایم ڈبلیوکار پھسل گئی اور گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ،کیماروچ کے سر میں شدید چھوٹیں آئیںانھیں زخمی حالت میںبار باڈوس کے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔حادثے کے کچھ گھنٹوں بعد انھوں نے ٹیوٹر پرخاندان ، دوستوں اورمداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اس وقت خیریت سے اور جلدی سے روبہ صحت ہوں۔فاسٹ بولر کیما روچ نے 23ٹیسٹ اور 61ایک روزہ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جبکہ انجری کے باعث وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیم سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں

بی سی سی آئی اپنی تاریخ کے متنازعہ ترین دور سے گزر رہا ہے : منوہر

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڑ کے سابق صدر شاش نک منوہر نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی 80سالہ تاریخ کے متنازعہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر منوہر کے مطابق میچ فکسنگ کے لیے تشکیل کر دہ کمیٹی کے بعد ان کے خدشات دور ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتوار کو ہونے والی میٹنگ میںان کی شرکت کا مقصد اس گھمبیر صور حال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل بنانا تھا ، میٹنگ میںآر کے راگھوان ، جے این پٹیل اور روی شاستری پر مشتمل کمیٹی کے تین ناموں کے فیصلے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا ، ان کا کہنا ہے بورڑ اس وقت اپنی 80سالہ تاریخ کے انتہائی متنازعہ ترین دور سے گزر رہاہے۔ منوہر نے پچھلے ایک سال کے دورا ن آئی پی ایل فکسنگ کیس کو جس انداز میں چلا یاگیا اس پر شدید تنقید کی اور کہاکہ بورڑ اپنے چیئر مین کے خلاف تحقیقات کرنے سے قاصر رہا ، ان کا کہنا تھا سری نواسن کا صدارت کی کرسی سے چمٹے رہنا شرمنا ک فعل تھا۔

مزید پڑھیں

مونٹی کارلو ٹینس:فائنل میںواورنیکا کے ہاتھو ںراجر فیڈرر کو شکست

مونٹی کارلو:  مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کے فائنل میں اسٹینسلس واورنیکا ہم وطن راجرفیڈرر کو ہرا کر کیریئر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا۔سوئس کھلاڑی اسٹینسلس واورنیکانے سنگلز فائنل میںہم وطن اور سابق عالمی نمبرون راجرفیڈرر کو 4-6،7-6،7-5 اور 6-2 سےشکست دے دی ۔فیڈرر کے خلاف کیریئر کے 15 باہمی مقابلوں میں واورنیکا کی یہ محض دوسری جیت ہے،اس کامیابی کے بعد واورنیکا اپنی عالمی نمبر 3 پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں