ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیماروچ ٹریفک حادثے میں زخمی

برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کیمارواچ اپنے آبائی شہر برج ٹاﺅن میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔بارش میں ان کی بی ایم ڈبلیوکار پھسل گئی اور گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ،کیماروچ کے سر میں شدید چھوٹیں آئیںانھیں زخمی حالت میںبار باڈوس کے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔حادثے کے کچھ گھنٹوں بعد انھوں نے ٹیوٹر پرخاندان ، دوستوں اورمداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں اس وقت خیریت سے اور جلدی سے روبہ صحت ہوں۔فاسٹ بولر کیما روچ نے 23ٹیسٹ اور 61ایک روزہ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جبکہ انجری کے باعث وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیم سے باہر ہیں۔

Next Post

آر بی سی گالف: امریکی میٹ کچا ر کی کامیابی

Mon Apr 21 , 2014
کیرولینا: امریکا میں منعقدہ آر بی سی ہیریٹج گالف ٹورنامنٹ میزبان میٹ کچار نے جیت لی۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہونیوالے گالف ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ امریکہ کے میٹ کچار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک سٹروک کی برتری سے فتح اپنے نام کی۔ امریکی گالفر نے فائنل مرحلے میں برطانیہ […]