اسلام آباد (پی پی آئی) خیر پور میں کمسن فاطمہ کی بااثر پیر کے ہاتھوں ہلاکت اور اسلام آباد میں جج کی بیوی کے ہاتھوں کم عمر ملازمہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کے تناظر میں قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے کمسن ملازماوں پر گھریلو تشدد‘ تعلیمی اداروں او دفاتر میں جنسی ہراسانی کے خاتمے سے متعلق نگراں وزیراعظم کو تجاویز پیش کی ہیں اوران پر عملدرآمد میں مدد کی درخواست کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے وفاقی وزیر داخلہ‘ وفاقی سیکرٹری داخلہ‘ چیف سیکرٹریز‘ گورنرز‘ وزرائے اعلیٰ‘ اسلام آباد سمیت تمام صوبائی آئی جیز کو بھی اس نوع کے خطوط لکھے ہیں
ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسلام آباد کی اہم شاہراہکو ڈاکٹر روتھ فاوسے منسوب کرنے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کو جرمن نژاد پاکستانی ڈاکٹر روتھ فاو کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں میری ایڈ لپروسی سینٹر کے ذریعہ جذام کے پاکستانی مریضوں کاانھوں نے تادم وفات علاج کیا 55 سال سے زیادہ عرصہ پاکستانیوں کی خدمت پر کراچی کے سول اسپتال کو ان سے پہلے ہی موسوم کیا جاچکا ہے اور کئی سرکاری اعزازات سے بھی نوزا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق میری ایڈ لپروسی سینٹرانتظامیہ سرکاری طور پر بھی اس فیصلہ سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
پی پی کااعتراض سر آنکھوں پر،نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (پی پی آئی) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو معلوم ہونا چاہیے کہ نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا اعتراض سر آنکھوں پر ہے تاہم مردم شماری جب نوٹیفائی ہوجائے تو حلقہ بندیاں اسی حساب سے ہوتی ہیں، آئینی تقاضہ ہیکہ 2018 کے بعد الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوگا، کیا ہم یہ سمجھیں کہ پیپلزپارٹی کو آرٹیکل 51کلاز فائیو کا معلوم نہیں تھا، مردم شماری کو اتفاق رائے سے نوٹیفائی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 6 سال سے مردم شماری کا معاملہ چل رہا تھا،سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی، میں اس بات کا حامی تھا کہ الیکشن 90 روز کے بجائے 60 روز میں ہونے چاہئیں، اگر پچھلی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرایا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا، الیکشن فروری میں ہوں گے۔
سعودی معاون وزیرِ خزانہ عبدالمحسن الخلف سے گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد کی ملاقات
ریاض (پی پی آئی) سعودی معاون وزیرِ خزانہ برائے مالیاتی پالیسی عبدالمحسن الخلف سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمدنے ملاقات کی۔پی پی آئی کے مطابق عبدالمحسن الخلف اور جمیل احمد نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مالیاتی و اقتصادی تعاون کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا.
تلاش کریں
خبریں

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا
(October 31, 2013)
نیویارک: بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ کارل ایریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دوران جاپان میں سرگرم ایک ایسے جنگجو گروپ کی ہے جس میں شامل ایک نوجوان کو اپنے ماسٹر کو انصاف دلانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بنی اس فلم میں بہادر جنگجو کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکار کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ٹیڈانو بو، رِنکو کیکوچی اور ہیرو یوکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 175 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی
(October 31, 2013)
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار احمد نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے پرکام کرنے سے روکا،،نجم سیٹھی نے سوشل ویب سائٹ پرخود کوچیئرمین کہا،نجم سیٹھی نے جان بوجھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،،نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں عدالتی حکم نامے کے خلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔سوشل ویب سائٹ پرنجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر مجھے چیئرمین پی سی بی کے طور پرکام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،،جسٹس شوکت عزیزصدیقی آج (جمعہ )درخواست کی سماعت کریں گے۔

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان
(October 31, 2013)
کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔

کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کاعبوری حکم نامہ جاری
(October 31, 2013)
اسلام آباد: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا ۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی عمل درآمد کیس میں عبوری حکم جاری کرتے ہوئے گزشتہ تین سال کے دوران کراچی پورٹ اورڈرائی پورٹ پرآنے والے اسلحے کی رپورٹ طلب کرلی ہے،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کل تک رپورٹ پیش کرے کہ کتنے کنٹینرغائب ہوئے اوراس میں کتنا اسلحہ تھا ،حکم میں کہا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر نے شعیب سڈل کمیشن کے باوجود اسلحے کی روک تھام کیلئے اقدام نہیں کئے، کراچی کو اسلحے سے پاک کئے بغیرامن ومان سے متعلق اقدامات کو برقراررکھا ناممکن ہوگا، اسلحے سے علاوہ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے پیٹرول ایران سے لایا جاتا ہے، اسمگل شدہ اشیاءسندھ اوربلوچستان کی مارکیٹوں میں کم قیمت پردستیاب ہیں۔عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس افسرمحمد ریاض نے تسلیم کیا کہ شہرمیں اسلحہ موجود ہے،شہرمیں غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی،کالے دھن سے حاصل ہونے رقم بدامنی میں استعمال ہوتی ہے۔

پاسپورٹ کی مدت دس سال کی جائے : کراچی چیمبر آف کامرس
(October 31, 2013)
کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر عبداللہ ذکی نے وفاقی وزارت داخلہ کو تجویز دی ہے کہ پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے دس سال کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے دوران درپیش مشکلات سے تاجر برادری اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے، پاسپورٹ کی مدت مدت ختم ہونے کے بعد تجدید میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مدت پانچ سے بڑھا کر دس سال کی، لیکن موجودہ حکومت نے اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی مدت میں اضافے سے شہریوں اور تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی
(October 31, 2013)
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈیڈ لائن گزرگئی، پی اواے کی یاد دہانی کے باوجود پی ایچ ایف نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ سال ستمبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمزمیں ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن گزرگئی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ پی اواے حکام کے مطابق انہوں نے پی ایچ ایف کویاددہانی کیلئے دومرتبہ خط بھیجے لیکن فیڈریشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کی دفاعی چیمپئین ہے۔ پاکستان نے دوہزارآٹھ کے ایشین گیمزمیں ملائیشیا کوشکست دیکرگولڈ میڈل جیتا تھا۔ آئی اوسی کی تسلیم شدہ پی اواے اورحکومتی پی اواے کے درمیان جاری تنازع کے باعث قومی ٹیم 2014کے کامن ویلتھ گیمزسے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔