کراچی (پی پی آئی)بھارت کے علاوہ دیگر 5 ممالک بھی 15 اگست کو یوم آزادی منائیں گے۔افریقی ملک ری پبلک آف کانگو نے 15 اگست 1960 کو فرانس سے آزادی حاصل کی تھی، اس کا شمار بھی 15 اگست کو یوم آزادی منانے والے ممالک میں ہوتا ہے۔اسی طرح ایشیائی ممالک جنوبی اور شمالی کوریا بھی یوم آزادی منائیں گے، جزیرہ نما کوریا کو 15 اگست 1945 کو جاپانی حکمرانی سے آزاد کرایا گیا تھا۔لیپی پی آئی کے مطابق فٹنسٹائن یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جو سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان ہے، اس نے بھی 15 اگست 1866 کو جرمن حکمرانی سے آزادی حاصل کی تھی تاہم اس ملک نے 1940 تک سرکاری طور پر 15 اگست کو قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اب وہاں بھی 15اگست کو یوم آزادی منایا جاتا ہے۔





