کراچی (پی پی آئی)کراچی کا پوش علاقہ کلفٹن بھی نشہ کے عادی افراد سے محفوظ نہیں رہا۔ پی پی آئی کے مطابق تین تلوار،شون اور دوتلوا ر چورنگی ہی نہیں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے سامنے برج کے نیچے اور باتھ آئی لینڈ کے پوش علاقہ میں بھی منہ پر چادرڈال کر نشئی نشہ کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔کلفٹن پولیس اپنی حدود میں نشہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں ناکام نظر آتی ہے۔
جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ملک میں نئی موبائل فون سروس ”اونک“ کا چرچا،پی ٹی اینے تردید کردی
کراچی (پی پی آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چند ہفتوں سے چہ مگوئیوں میں رہنے والی نئی موبائل فون سروس ”اونک“ متعارف کرا دی گئی ہے۔ مذکورہ کمپنی پی ٹی ایم ایل پاکستان کی پہلی فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے لیس کمپنی ہوگی۔ اونک کو خصوصی طور پر انٹرنیٹ پیکیجز کیلئے متعارف کرایا گیا ہے اور یہ برانڈ خصوصی طور پر انٹرنیٹ ڈیٹا کا کام کرے گا۔ یہ بموجودہ موبائل سمز کی طرح ہوگا اور اس سے کالز بھی کی جا سکیں گی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے کسی نئی کمپنی کو سیلولر کا لائسنس جاری نہیں کیا۔ پی ٹی اے کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ملک میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی نئی سروس ”اونک (ONIC)“ کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں غلط ہیں، پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسنس نہیں دیا گیا۔
بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ,احتجاجی ریلیاں
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) بھارت کے یوم آزادی پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں آبادکشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،مظفرآباد میں کشمیر لبریشن سیل اور پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام یوم سیاہ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق لبریشن سیل کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت وزیر حکومت چودھری رشید کر رہے ہیں، ختم نبوت چوک چھتر میں سینکڑوں شہریوں کی یوم سیاہ ریلی میں شرکت،بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور منانے کیلئے شہریوں نے مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا، بھارتی فوجی قبضے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،”بھارتی غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو“ ”ہندوستانی قابضو کشمیر ہمارا چھوڑ دو“ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ وزیر حکومت چودھری رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا یوم آزادی ریاستی عوام کیلئے یوم سیاہ ہے،عْزیر احمد غزالی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی سلب کرکے خود کس منہ سے یوم آزادی منا رہا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر پر قابض، اس کا یوم آزادی کشمیریوں کیلئے یوم احتجاج ہے، ہندوستان نے دس لاکھ قابض فوجیوں کے ذریعے جموں کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے۔
نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی کل منائی جائے گی
کراچی (پی پی آئی) عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی 17 اگست کو منائی جائیگی، اس سلسلے میں شوبز حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، نصرت فتح علی خان کا انتقال 17اگست 1997کو ہوا، وہ 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔
تلاش کریں
خبریں

جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
(September 20, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ سوم سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق 1315امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 316امیدوار فرسٹ کلاس اور 571سیکنڈ کلاس میں پاس قرار دیے گئے ہیں تاہم 353 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق54 امیداروںکے نتائج مختلف اسباب کے باعث روک لیے گئے اور21 امیدوارامتحان میں غیر حاضر رہے۔ تاہم ایل ایل

سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج
(September 20, 2013)
سہون: سیہون کے قریب گاﺅں عمر رودرانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ،دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے بیس کلو میٹر دور یونین کونسل بوبک کے قریبی گاﺅں عمر رودرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پرپولیس اے ایس پی سیہون طارق ولایت کی سربراہی میں علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرلی،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی جا کے جوا ب میں فائرنگ سے ایک ملز م ایوب رودرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسر ی جانب علاقہ مکینوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اے سی پی سیہون نے بلاجواز ہمارے گاﺅں پرحملہ کرکے بے گناہ نوجوان کو قتل کر دیا ہے ، مقامی لو گوں نے لال باغ کے قریب انڈس ہائی وے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو ہائی وے پر رکھ کر دھر نا دیا،جس سے حیدر آباد اور داود کے درمیان ٹریفک معطل ہو گئی ،مظاہرین کا کہناہے کہ مقتول ایک شریف انسان تھا پولیس نے بلا جواز ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے ،متاثرین نے مطالبہ کیا کہ اے ایس پی سیہون طارق ولایت،ایس ایچ او بھان سعید آبد پیر ممتاز علی اور اے ایس آئی اسحاق سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ داخل کیا جائے ،جب تک مقدمہ درج نہیںہوتا تب تک انڈس ہائی وے پر ہمارا دھر نا جاری رہے گا۔ ایس پی سیہون شریف نے صحا فیوں کو بتایا کہ ملزم ضلع دادو اور ٹنڈو جام پولیس کواغوا اور لوٹ مار کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
(September 12, 2013)
نئی دہلی: بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی اور سیکورٹی کے نام پر پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کیلئے ویزے جاری کرنے سے ہی انکار کردیا۔چیمپئنزلیگ کے لئے بھی بھارتی حکومت نے پاکستانی چیمپئن ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت سیکورٹی نہیں دے سکتی۔سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک چار ٹیموں میں فیصل آباد وولفز بھی شامل تھی۔بھارتی حکومت کی جانب سے انکار کے بعد ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے حکومت پر ٹیم کو ویزا جاری نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔

امید ہے پاک بھارت کرکٹ رابطے جلد بحال ہونگے:وسیم اکرم
(September 12, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دوررکھنا چاہیے، وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط جلد بحال ہوں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ شنیراتھامسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں۔۔ پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔کھیلوں کو سیاست میں کبھی شامل نہیں کرنا چاہیے امید ہے دونوں ممالک جلد اکٹھے ہوں گے اور کرکٹ کھیلیں گے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لاہور بہت اچھا لگا۔جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گھومنے جائیں گے۔ اس موقع شنیراتھامسن نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے اورمہمان نوازہیں۔وسیم اکرم نے گزشتہ ماہ لاہور میں شنیرا تھامسن سے نکاح کیا تھا۔

لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2014میں پہنچا دیا
(September 11, 2013)
پیراگوئے: ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں پیراگوئے کو 5-2سے شکست دیدی ۔ارجنٹائن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے دوگو ل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے بعد ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ 2014کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ارجنٹائن کی طرف سے دیگر تین گول سرگیو ایگیورو، اینجل دیماریا اور میکسی نے کیے ۔

ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی
(September 11, 2013)
لند: برطانوی ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے ذاتی مینجمنٹ کمپنی قائم کردی ۔برطانیہ نے ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل 77سال کے بعد جیتا اسی مناسبت سے اینڈ ی مرے نے اپنی کمپنی کانام 77رکھا ہے ۔اینڈی مرے نے سات جولائی کو سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل کے لئے برطانیہ کا طویل انتظار ختم کیا ۔اینڈی مرے نے اس کمپنی کو اپنے منیجر سائمن فُلر کے ساتھ مل کر قائم کی ہے ۔