ریاض/ اسلام آباد (پی پی آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے سعودیہ میں منعقد ہونیوالی 4روزہ بین الاقوامی نمائش”سعودی بلٹ 2023“میں شرکت کیلئے 17اگست تک درخواستیں طلب کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سعودی دار الحکومت ریاض میں عالمی تجارتی نمائش 6 تا 9 نومبر منعقد ہو گی۔ نمائش میں تعمیراتی میٹیریل اورسنگ مر مر سے بنائی جانے والی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔ نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنیوالے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے علاوہ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
نیویارک کے معروف ٹینس سٹیڈیم میں خود کارچھت لگانے کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
راولپنڈی(پی پی آئی)ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نیب لاہور کی ٹیم کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کیا گیا تھا،چودھری پرویز الٰہی کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا،نیب نے عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی،ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،نیب ٹیم پرویز الٰہی کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)کی جانب سے سے چودھری پرویز الٰہی پر 23ارب کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے،گرفتاری سیکرٹری سہیل اصغر اعوان اور دیگر 2افسروں کے شواہد پر عمل میں لائی گئی ہے۔
پرویز الٰہی رہائی کے فورا بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار، لاہور منتقل
راولپنڈی (پی پی آئی)سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ نے نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہا کردیا تاہم چوہدری پرویز الہی جیسے ہی اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ سے باہر نکلے تو وہاں پہلے سے موجود نیب راولپنڈی و لاہور کی ٹیم موجود تھی جو چوہدری پرویز کو وہیں سے دوبارہ گرفتار کرکے لے گئی۔نیب ٹیم نے پرویز الہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی۔ڈیوٹی سول جج نے پرویز الٰہی کو ایک دن کے راہ داری ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا، جس کے بعد ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق ڈیوٹی جج نے راہ داری ریمانڈ میں حکم دیا کہ ملزم پرویز الٰہی کو کل منگل کو نیب لاہور کی مجاز عدالت پیش کیا جائیگا
100اور 1500روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی
کراچی (پی پی آئی)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کی زیرِ اہتمام 100اور 1500روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی منگل15اگست کوپشاور اور کراچی میں منعقد ہوگی،پی پی آئی کے مطابق 100روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 1000روپے کے 1199انعامات تقسیم کئے جائینگے۔اسی طرح 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30لاکھ‘ دوسرا انعام 10لاکھ روپے کے تین انعامات اور 18500روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
(August 16, 2013)
زمبابوے( پی پی آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ زمبابوین کرکٹرز نے میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کے کنڈیشننگ کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔ زمبابوین اخبارکے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے زمبابوین کرکٹرز کا کیمپ منگل سے شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں نے بقایا جات کی ادائیگی اور میچ فیس میں پانچ ہزار ڈالرز کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافے کے بعد ہی پاکستان کیخلاف سیریزمیں شرکت کریں گے۔ زمبابوین کرکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی میچ فیس میں پانچ ہزار جبکہ ون ڈے کی میچ فیس میں تین ہزار ڈالرز اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے گزشتہ ماہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کی تھی لیکن کھلاڑی مطالبات پورے ہونے تک نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جاری تنازعے کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
(August 16, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کر کے کلبوں کو دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کرکے کلبوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہی پنجاب گیمز بھی ہونگے۔

انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
(August 16, 2013)
لندن( پی پی آئی) انگلش کاﺅنٹی ایسیکس نے بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل کر لیں۔ گوتم گھمبیر کو نیوزی لینڈ کے ہمیش ردر فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی 20 اگست کو ایل وی کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔گوتھم گمبھیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسکس کی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
(August 16, 2013)
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔

افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
(August 16, 2013)
کابل( پی پی آئی)افغان حکومت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے دورہ کابل کی اجازت دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم بنگلہ دیش سے دو میچز کی سیریز منسوخ ہوچکی ہے ایسے میں اب صرف افغانستان کیخلاف کھیل کر گرین شرٹس کو میچ پریکٹس کا کچھ موقع مل سکے گا۔ افغانستان کیخلاف میچ بیس اگست کو کابل میں ہوگا۔

نیویارک کے معروف ٹینس سٹیڈیم میں خود کارچھت لگانے کا فیصلہ
(August 16, 2013)
نیویارک( پی پی آئی)یو ایس اوپن کے منتظمین نے نیویارک کے ساڑھے 22 ہزار نشستوں والے مین آرتھر ایشل سٹیڈیم میں خود کار چھت تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سٹیڈیم میں خراب موسم کی وجہ سے گرینڈ سلام ایونٹ کا مینز فائنل ماضی میں متاثر ہوچکا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن کے دوران سٹیڈیم کو کور کیا جاسکتا ہے جبکہ فرنچ اوپن کیلئے بھی 2018 تک خود کار چھت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
