دبئی/لاہور(پی پی آئی)ن لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلسہ میں دبئی سے پاکستان جانے کیلئے اسپیشل طیارہ بْک کرا لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا، اسپیشل فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی، نواز شریف لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے، نواز شریف دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔
وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کرائیں: ڈاکٹر عبدالصمد
آسٹریلیا میں طیا رہ گر کر تباہ ، پانچ افراد جاںبحق
ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
مچل جونسن کے پاﺅں کاانفیکشن مزید پھیل گیا
ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی
ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بروقت انتخابات کے معاملے پرن لیگ اور جے یو آئی میں اختلافات
لاہور(پی پی آئی)انتخابات کے بروقت ہونے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پرمولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024 میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔ نواز شریف انتخابات جنوری یا فروری میں ہی کرانے کے حامی ہیں۔
عمران نے امریکا کیخلاف چورن بیچنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، فضل الرحمان
ملتان(پی پی آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف چورن بیچنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابہام کیوں پیدا کئے جارہے ہیں، الیکشن کل کرا دیں تو ہم کل بھی تیار ہیں، الیکشن تو ہوں گے ہی ہوں گے، الیکشن جنوری کے اواخر میں ہوں گے تو آدھے ملک میں تو برفباری ہورہی ہوگی، طالبان نے نئی نئی حکومت سنبھالی ہے، ہمارے ہاں بڑا تجربہ ہے، ہمیں اپنے طریقے سے معاملات طے کرنے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا میں یہ اچھا نہیں سمجھتا کہ کسی کیلئے ماحول کچھ ہو اور کسی کیلئے کچھ اور، سب کیلئے الیکشن میں ایک جیسا ماحول ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک غیر ضروری کاغذ اٹھا کر ایک مسئلہ بنایا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اس وقت تھا جب خطرہ تھا، جب دشمن کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں اور میرے ہاتھ کھلے ہوئے ہوں تو لڑائی کا مزا نہیں آتا، جی ایچ کیو، کور کمانڈرہاؤس، فوج کے قلعوں پر حملہ کیا گیا، پورے ملک میں 9 مئی کو منظم حملے کئے گئے، لیڈرشپ ذمہ دار ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہاسلامی دنیا کو ایک جسم بن کر اپنا مؤقف واضح کرنا چاہئے، دو جنگوں میں پاکستان کی فوج وہاں لڑی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ بڑے واضح مؤقف کے ساتھ ہمیں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
لبرٹی چوک میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عظیم اللہ خان نے دائر کی، درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی، پر امن جلسہ کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لبرٹی چوک پر 15 اکتوبر کو شام 7 بجے جلسہ کرنے کا حکم دے، عدالت جلسے کیلئے سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کیلئے بھی حکم جاری کرے۔
تلاش کریں
خبریں

وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کرائیں: ڈاکٹر عبدالصمد
حیدرآباد: ٹی بی ایسوسی ایشن سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالصمد نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم ٹی بی کے مریضوں کے لیے ‘فوڈ سپورٹ‘ پروگرام شروع کرائیں۔صدر ڈاکٹر عبدالصمد نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کے لیے بہترین ماحول اور ادویات کے ساتھ ساتھ متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میں انسانی خدمت کا جذبہ موجود ہے،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہدایت کریں کہ ہر صوبہ میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے تاکہ اس مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے کیونکہ مقومی غذا سے مریض میں قوتِ مدافعت پیدا ہو تی ہے، انھوں نے کہاکہ 24مارچ کو عالمی یومِ تپِ دق کے حوالے سے حیدرآباد میںسیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ہے واک پیر 24مارچ کو صبح 9بجے پاکستان چوک جم خانہ سے شروع ہو کر حیدرآباد پریس کلب پر اختتام ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ ٹی بی کا مرض اب لاعلاج نہیں ہے تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 17لاکھ افراد اس مرض سے عدم واقفیت اور پرہیز نہ کرنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں جبکہ ایک سروے کے مطابق ہر سال 90لاکھ افراد ٹی بی کے نئے مریض بن جاتے ہیں ان میں17لاکھ ہلاک ہو جاتے ہیں پاکستان میں ہر سال5لاکھ افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہو تے ہیںاور ان میں 68ہزار مختلف وجوہات کی بناءپر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی بی کی بیماری میں پاکستان کا دنیا میں 7واں نمبر ہے ٹی بی کا ایک مریض ہر سال دس سے پندرہ نئے مریض پیدا کردیتا ہے ان کی عمر یں زیادہ تر15سال سے40سال کے درمیان ہو تی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ٹی بی ایسوسی ایشن سندھ اس مرض پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے حیدرآباد میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مریضوں کو ادویات گلوبل فنڈ سے فراہم کی جارہی ہیں اس میں حکومتِ پاکستان کی کارکردگی خراجِ تحسین کے لائق ہے انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی آر کے مریض کا ادویات پردوسال خرچ 12لاکھ روپے بنتا ہے کیونکہ یہ ادویات 2سال تک بلاناغہ لازمی کھانا پڑتی ہیں جبکہ غذا کے اخراجات الگ ہیں جو غریب مریض برداشت نہیں کرسکتے ۔

آسٹریلیا میں طیا رہ گر کر تباہ ، پانچ افراد جاںبحق
کینبرا: آسٹریلیا کی اسٹیٹ کوئنز لینڈ میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ ہوا بازی کے لیے استعمال کیا جانے والاطیارہ کیزنا206اڑتے ہی کیبولچر کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار پانچوں افراد جاں بحق ہو گئے۔آسٹریلوی حکومت اس حادثے کی تحقیقا ت کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
ریوڈی جینرو: ورلڈ کپ فٹ با ل 2014کے شروع ہونے میں محض تین ماہ رہ گئے ہیں،برازیلی حکومت ابھی تک تین اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل نہیں کر سکی۔ برازیل کے 12ا سٹیڈیمز ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جن میں سے ساﺅپالو، کیوری ٹیبا اور کیووابا ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔ افتتاحی میچ میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں ساﺅ پالو اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ برازیل کے اسٹیڈیم کا افتتاح 15 اپریل کو کیا جائے گا اگرچہ یہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو گا۔ گزشتہ ماہ فیفا نے کیوری ٹیبا کو کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی کو واپس لے لیا تھا اور اس کے نتیجے میںا سٹیڈیم میں کام مکمل کرنے کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ فیفا چاہتی تھی کہ دسمبر تک تمام 12 سٹیڈیمز مکمل کر لئے جائیں۔ فیفا نے اپریل کے آخر میںفیفا سیکرٹری والکے کے آئندہ دورے کے دوران کچھ ا سٹیڈیمز کے معائنے کا شیڈول طے کر رکھا ہے۔ والکے 24 سے 27 مارچ کو دورہ کر رہے ہیں ، میچوں کی میزبانی کرنیوالے ا سٹیڈیمز میں پریس رومز اور ایکسرے سکیورٹی سہولیات کے لئے عمارات کی تعمیر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تاخیر پر فیفا کوتشویش لاحق ہے۔

مچل جونسن کے پاﺅں کاانفیکشن مزید پھیل گیا
سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انجری مزید پھیل گئی ۔ کر کٹ آسٹریلیاکے مطابق فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انگوٹھے کے متاثرہ حصے کی انفیکشن دائیں ٹانگ تک پھیل گئی ہے اور انھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ جونسن رواں مہینے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران تیسرے ٹیسٹ میں انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ فاسٹ باﺅلر بولنجر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڑ کا کہنا ہے کہ جونسن کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجا ب کی نمائندگی کریں گے لیکن یہ ان کی جلد صحت یابی پر منحصرہے کہ وہ کتنے جلدی فٹ ہو جاتے ہیں، جونسن کے لیے پچھلے کچھ مہینے بڑے مشقت طلب گزرے ہیں ، انھوںنے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو 5-0کی فتح میں اہم کر دار کیا تھا بعد ازاں جنوبی افریقا کے خلا ف 2-1کی فتح میں ان کا بڑا کر دار بنیادی تھا ۔

ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی
کراچی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے انٹرنیشنل میچ کا دورانیہ کم کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اب ہر میچ 70 کی بجائے 60 منٹ کا ہوگا۔ جس میں اب 15,15 منٹ کے چار ہاف ہونگے۔ اس سے قبل 35,35 منٹ کے دو ہاف کھیلے جاتے تھے۔ نئے فیصلے کے مطابق ہر گول اور پنلٹی کارنر کے بعد 40 سیکنڈ کا ٹائم آﺅٹ بھی دیا جائے گا نئے قانون کا اطلاق دسمبر میں چیمپئنز ٹرافی سے ہوگا۔

ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست
ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔سلہٹ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں یو اے ای ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔سواپنل پٹیل نے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 3 ، سکندر رضا اور چتارا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کر لیا۔ایلٹن چیگمبرا نے 53 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔
