اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کے بطور چیف جسٹس پاکستان آخری کیس میں سماعت کے اختتام پر وکیل میاں بلال نے چیف جسٹس سے کہا کہ جب ہائی کورٹ میں آپ کا پہلا کیس تھا تو بھی میں ہی آپ کے سامنے پیش ہوا، آج سپریم کورٹ میں آپ کا آخری کیس ہے تب بھی پیش ہو رہا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے کہا کہ آپ کا کیس تو غیر موثر ہو گیا ہے لیکن اگر دلائل دیں گے تو دل کو خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔وکیل میاں بلال نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ تحمل سے ہمیں سنا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جواب دیا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ سب کو تحمل سے سنیں، بار کی طرف سے ہمیشہ تعاون اور سیکھنے کو ملا ہے۔
سچن ٹنڈولکر 4فروری کو ’بھارت رتنا ‘ایوارڈ وصول کریں گے
وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیرعالمی ٹی 20کپ کھیلنے سے محروم
کورے اینڈرسن اور نیشام کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی کیوی ٹیم کا اعلان
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے کلین چٹ دیدی
سڈنی تھنڈر نے ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی: چیف جسٹس
اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال نے کہا ہے کہ شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آخری کیس میں وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “گڈ ٹوسی یو آل مائی فرینڈز”۔چیف جسٹس نے کہا کہ کالا کوٹ پہن کر ہم خود کو بار کا حصہ سمجھتے ہیں، جسٹس ساحر علی کہا کرتے تھے کہ بار تو ہماری ماں ہے، ان شااللّٰہ بار روم میں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے مستعد رکھا، میڈیا کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، میڈیا فیصلوں پر تنقید ضرور کرے لیکن ججز پر نہ کرے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تنقید کے جواب میں ججز اپنا دفاع نہیں کر سکتے، جج پر تنقید سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ سچ پر مبنی ہے یا قیاس آرائیوں پر، ججز پر تنقید جھوٹ کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی، اللّٰہ کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا۔
سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے نیب کیسز دوبارہ بحال
اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد عوامی عہدے رکھنے والی بہت سی شخصیات کے کیسز بحال ہوگئے ہیں، ان میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف تمام ریفرنسز بھی شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، شہبازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کا توشہ خانہ کیس جبکہ آصف زرداری کیخلاف پنک ریزیڈنسی ریفرنس بھی بحال ہوگیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی کیس سپیشل جج سینٹرل سے احتساب عدالت کو واپس منتقل ہوگا۔اسی طرح سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمات بھی دوبارہ کھل جائینگے۔سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہل ریفرنس اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔مراد علی شاہ کے خلاف نیب ریفرنس بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیسز بھی بحال ہوں گے۔لاہور کی احتساب عدالتوں میں متعدد کیسزبھی بحال ہوگئے ہیں، جن میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ ریفرنس بھی بحال ہوگیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 شقوں کو کالعدم قرار دے دیا سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عوامی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف کیسز بحال کر دیئے جبکہ نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا بڑا فیصلہ کرلیا،سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 18ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے،رجسٹرار آفس کی جانب سے وفاقی حکومت، وزارت قانون،سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 18ستمبر کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف ا?ئینی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بنچ نے حکم امتناع دیا تھا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے،پی پی آئی کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا بھی امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں

سچن ٹنڈولکر 4فروری کو ’بھارت رتنا ‘ایوارڈ وصول کریں گے
(January 18, 2014)
نئی دہلی: بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو آئندہ ماہ 4فروری کو بھارت کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ ”بھارت رتنا “ سے نوازا جائے گا ۔ بھارت کے صدر ڈاکٹر پراناب مکھرجی سچن ٹنڈولکر کو ایوارڈ پیش کریں گے ۔ لٹل ماسٹر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پہلے اسپورٹس پرس بن جائیں گے ۔

وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیرعالمی ٹی 20کپ کھیلنے سے محروم
(January 18, 2014)
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ کپ ٹی 20کے لئے ممکنہ 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیرکا نام کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے ۔اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شیکھر دھون،کرن شرما، پارتھیوپٹیل ،شہباز ندیم ،ویرن ایرون ،اجنکیا رہانے ،ویرات کوہلی ،روہت شرما،سریش رائنا،امباتی رائیڈو،مہندر سنگھ دھونی ،دینش کارتک ،رویندر جدیجا،روی چندرن ایشون ،بھونیشور کمار ،محمد شامی ،اشانت شرما،ونے کمار ،اسٹوارٹ بنی ،موہت شرما ،کیدار جادیو،یوراج سنگھ ،امیت مشرا،رجات بھاٹیا ،سنچو سمسن ،ایشور پانڈے ،امیش یادیو،انمکت چند،مندیب سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے نام شامل ہیں ۔

کورے اینڈرسن اور نیشام کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
(January 18, 2014)
آکلینڈ: کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن اور جمی نیشام کی بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کورے اینڈرسن کو تھکاوٹ کے باعث آرام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لیوک رونچی کی حالیہ پرفارمنس پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی کیوی ٹیم کا اعلان
(January 16, 2014)
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 13رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔اعلان کردہ ٹیم میں برینڈن میکولم(کپتان )،کورے جے اینڈرسن ،مارٹن گپٹل ،مچل میک گلیشن ،نیتھن میک کولم کائل ملز ،ایڈم ملینے ،جمیز مشن ،لیوک رونچی (وکٹ کیپر )جیسی رائیڈر ،ٹم ساﺅتھی ،راس ٹیلراور کین ولیم سن شامل ہیں ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے کلین چٹ دیدی
(January 16, 2014)
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی جائزے کے بعد اپنی ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول دورئہ بنگلہ دیشن کیلئے کلین چٹ دے دی ۔ سلہٹ کو سیریز کے وینیو سے باہر کردیا گیا ۔ سیکریٹر ی ایس ایل سی سی نشانتھا رانا ٹنگا نے بتایا کہ ہم بنگلہ میں سیریز کھیلنے کے لئے مثبت سوچ رکھتے ہیں ۔

سڈنی تھنڈر نے ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی
(January 16, 2014)
سڈنی: سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی پیش کش کردی گئی ۔سڈنی تھنڈرز نے پرکشش معاوضے کے عوض جاری ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لٹل ماسٹر سے رابطہ کیا ہے ۔ کرکٹ نیو ساﺅتھ ویلز کے حکام نے ریاستی حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ معاہدہ کرانے میں مدد فراہم کرے ۔

