اسلام آباد(پی پی آئی)سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی
پیرس ماسٹرز: اعصام الحق جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
واٹمور بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے : چوہدری ذکاءاشرف
بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا
مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے
پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے
تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
شیریں مزاری ای سی ایل کیس: آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔2 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا، 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا بھی عدالت نے منظور کی، 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا۔عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئی جی انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ انکوائری کر کے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا، جس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی
کراچی(پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی، طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔
پنجاب انتخابات کیس: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل مسترد
اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل مسترد کر دی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ کا حصہ تھے۔سماعت کے آغاز پر وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں۔وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اختیارات میں انتخابات کی تاریخ دینے کی حد تک اضافہ کیا گیا ہے، جس پر جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا اس سب کا نظر ثانی کیس سے تعلق نہیں بنتا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیں تاکہ دلائل تیار کر سکوں۔جسٹس منیب نے ریمارکس دیئے کہ جو فیصلہ آیا وہ کیس ختم ہو چکا۔چیف جسٹس پاکستان نے وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ آپ اپنا جواب ابھی عدالت میں ہمارے ساتھ ہی پڑھیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا سیکشن 58،57 میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔
جسٹس منیب اختر نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ وکیل صاحب ذہن میں رکھیں یہ نظر ثانی ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کی ذمہ داری دیتا ہے اختیار نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے متعلق واضح ہے۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ 3 بار بتا چکے کہ الیکشن کمیشن کے پاس طاقت نہیں ذمہ داری ہے اب آگے چلیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ آگے نہیں بڑھا سکتا، آپ نظر ثانی کیس میں ہمارے سامنے آئے ہیں دوبارہ سے دلائل مت دیں۔جسٹس منیب اختر کا وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ہی دائرے کے گرد گھومنا بند کریں، آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا، آئین پر عملدرآمد میں مشکل ہو تو عدالت جانا چاہیے۔فاضل جج نے مزید کہا کہ عدالت نے متعدد بار پوچھا الیکشن کمیشن کو پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز اور سکیورٹی دی جائے تو انتخابات کرائیں گے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا فنڈز اور سکیورٹی ملے تو انتخابات کرا دیں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جب بھی آئینی خلاف ورزی ہوگی عدالت مداخلت کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

پیرس ماسٹرز: اعصام الحق جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
(November 3, 2013)
پیرس: قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ اعصام الحق نے اپنے ڈچ ساتھی جولین روجر کے امریکا کے برائن برادرز کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے ۔پہلے سیٹ میں اعصام الحق جوڑی کو کامیابی حاصل ہوئی لیکن اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن برادرز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔واضح رہے کہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود اعصام الحق نے مسلسل تیسرے سال اے ٹی پی فائنل ماسٹرز ٹینس چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔قانون کے مطابق ہر سال ٹینس سیزن کے اختتام پر رینکنگ میں سنگل کھیلنے والے ٹاپ 8کھلاڑی اور جبکہ ڈبلز میں ٹاپ8ٹیمیں اے ٹی پی کے سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کے لئے کوالیفائی کرتی ہیں ۔

واٹمور بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے : چوہدری ذکاءاشرف
(November 3, 2013)
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے معطل چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور اپنی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ذکاءاشرف نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ واٹمور کو انہوں نے ذاتی طور پر کوچ مقر رکیا تھا ۔ ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ واٹمور کو انہوں نے کرکٹ کمیٹی کے سفارشات پر ٹیم کا کوچ مقر ر کیا تھا اور اس کمیٹی میں انتخاب عالم اور ظہیر خان جیسے ماہر کھلاڑی موجود تھے ۔ ذکاءاشر ف نے یہ بھی کہا کہ واٹمور اپنی کارکردگی دکھانے میںمکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔پی سی بی کو چاہیئے کہ وہ کوچ کے ساتھ بیٹھ کر کارکردگی کے حوالے سے غور وفکر کرے ۔ واضح رہے کہ ذکاءاشرف کو رواں سال مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کی چیئرمین شپ سے معطل کردیا تھا ۔اور پی سی بی میں دوبارہ االیکشن کرانے کاحکم دیا تھا ۔

بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا
(November 2, 2013)
دبئی: دوسرے ون ڈے میں بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا۔ دبئی میں کھیلے جانیو الے میں دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنرعمران طاہرشاہد آفریدی کی گیند پرعمراکمل کے ہاتھوں اسٹمپ ہوئے۔ جبکہ شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں عمران طاہر نے شاہد آفریدی کو اپنی جادو گری کا نشانہ بنایا تھا۔ عمران طاہر کی شارٹ پچ بال پر آفریدی چھکا مارنے کی خواہش میں باونڈر کے قریب دیوڈ ملر کوکیچ دے بیٹھے تھے۔

مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے
(November 2, 2013)
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کلینڈرائیرمیں ایک ہزاررنزمکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے جبکہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق نے جیسے ہی اپنے انفرادی اسکور میں چودہ رنز کا اضافہ کیا تو وہ کلینڈائیرمیں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔کلینڈائیر میں ایک ہزار چورانوے رنز کے ساتھ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی پہلے نمبرپر ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے جو ایک ہزار تینتیس رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سترہ رنز کے ساتھ مصباح الحق دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ مصباح الحق کو رواں سال ایک ہزاررنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے
(November 2, 2013)
پیرس: سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال سے سامنا ہوگا۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں روجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا ۔ فیڈرر نے ڈیل پوٹرو کو تین سیٹس میں 6-3,4-6اور6-3کے سکور سے شکست دیدی ۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا ۔ اس سے قبل رافیل نڈال نے سوئس کے سٹینسلس وورینکا کو کوارٹر فائنل مقابلے میں 6-1اور6-4سے ہر ا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔روجر فیڈر ر اگر پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کے کیریئر کا 22واں ٹائٹل ہوگا۔

تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد
(November 2, 2013)
تلہار: تلہار کے رائس ملز مالکان کی جانب سے دھان کی سرکاری قیمت کومستردکر دیا گیا ۔ سندھ کی حکومت کی جانب سے مقرر کر دھا ن کی قیمت کو تلہا ر کے رائس ملز مالکان نے مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں ، رائس ملز مالکا ن آباد گاروں سے دھام فی من 800روپے میں خرید تے ہیں جبکہ فی من تین کلو کی کٹوتی کی جاتی ہے ، دوسری جانب آباد گاروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہاہے کہ مل مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کا نقصان ہو رہا ہے ، آباد گاروں کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے دھان کی سر کاری قیمت 1200روپے مقرر کی تو آباد گار سخت احتجاج کریں گے ۔
