کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف عالمی دن 29اگست کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات سے نسل انسانی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور ماحول کوآلودگی سے بچانے سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوں گی جس میں ماہرین ایٹمی ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیلی لیکچر دیں گے۔
لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
حیدر آباد: پی پی پی رہنماﺅںکا بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خوشی اورقیادت بھر پور اعتماد کا اظہار
سیہون: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سمیت پندرہ اداروں کی بجلی معطل
جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ
اسلام آباد (پی پی آئی)ملکی سلامتی کے سداروں اورسرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پرپی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے،پی پی آئی کے مطابق مقدمہ میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ نامزدملزم قرار،علی زیدی، فواد چودھری، اعظم سواتی کے نام شامل بتائے جاتے ہیں۔ سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف جھوٹی مہم چلائی تھی انھیں وضاحت کیلئے طلب کیا تھا، ایف آئی اے نے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں سیالقاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتار
لاہور(پی پی آئی)لاہور سے القاعدہ کے دو اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد گرفتارکرلئے گئے،سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے آٹھ دہشتگردوں کو تحویل میں لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہورسے القاعدہ کے دواہم کمانڈرکاشان اورحسن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد،ہینڈگرنیڈ،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
نگران حکومت اور پی ڈی ایم کادور ایک ہی سکے کے دو رخ، سراج الحق
لاہور (پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مہنگائی کو عروج پر پہنچایا، اب نگران حکومت بھی انہی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، غریب مہنگائی سے تنگ ہیں اور خود کشیاں کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے مہنگائی عروج پر پہنچائی، نگرانوں نے بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا، عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے 3 دن قبل انڈیا نے چاند پر قدم رکھا ان کا مشن چاند کے زمین پر ایک ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں پہلے کوئی نہیں پہنچا تھا، ساری دنیا کے اخبارات نے یہ خبر دنیا کے ہر انسان تک پہنچائی کہ بالاخر انڈیا نے چاند کے زمین پر قدم رکھا، دوسری طرف ہمارے حکمران سیاسی انتقام میں لگے ہوئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ توشہ خانہ کیس اکیلے چیئرمین تحریک انصاف پر نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی جو ہیں ان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے، حکمرانوں اور عدلیہ نے عوام کو کوئی انصاف نہیں دیا۔
تلاش کریں
خبریں

لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی مختلف مقدمات میں مطلوب 14ملزمان گرفتار
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

لاڑکانہ: اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر ہو گی ، پہلے مرحلے میں ایک ہزار بھرتیا ں ہوں گی : نثار کھوڑو
(September 21, 2013)
لاڑکانہ: سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی،پہلے مرحلے میں ایک ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیںگے۔یہ بات انھوں نے پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ میں اساتذہ کی این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ۵۴ ایچ ایس ٹی کامیاب امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، انھوںنے مزید کہا کہ سندہ میں جے ایس ٹی کے سات ہزار اساتذ ہ جبکہ پی ایس ٹی کے بارہ ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائےں گے، یہ سلسلہ ضلع بینظیرآباد سے شروع کیا گیا ہے،جو کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب ہے۔انھوںنے ایچ ایس ٹی کے ۵۴ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں نے بہت محنت کی ہے۔اور میرٹ پہ پوزیشن حاصل کی ہے۔ انھوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ تعلیم کے معیار کو ترجیحی بنیادوںپربڑھایا جائے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اسپیشل سیکریٹری پرویز احمد سیہڑ ڈائریکٹر اسکول،کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید منگنیجواور دوسرے تعلیمی افسران اور پارٹی رہنما موجود تھے۔

شہداد پور:سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
(September 21, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے محلہ اسلام آباد میں سات سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گھر کی چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے سات سالہ فیصل آرائیں گر کر جاں بحق ہو گیا ، بچی والدہ خبر سن بے ہوشی کے شدید دورے پڑنے لگے ۔

حیدر آباد: پی پی پی رہنماﺅںکا بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر خوشی اورقیادت بھر پور اعتماد کا اظہار
(September 21, 2013)
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے رہنماوؤں اور کارکنان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سر پرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر خوشی اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پی پی پی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری فیاض حسین شاہ کے رہائش گاہ پر منعقدہ سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے ضلعی صدر زاہد علی بھرگڑی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بہادر جرائت مند رہنما ثابت ہونگے اور رب پاک سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیںلمبی عمر عطا کرے تاکہ وہ ملک اور قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ان کا پختہ یقین ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والدین کی طرح ملک اور قوم کی غریب عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امان اللہ سیال ، آفتاب احمد خانزادہ ، جبار خان ،علی محمد سہتو ، رجب خاصخیلی ، قاضی بابو عبد اللہ اور دیگر نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی رہنمائی میں جس طرح غریب عوام کی خدمت کی گئی ہے اسی طرح سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھی اس عمل کو جاری رکھا جائے گا، تقریب میں 25پاوؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

سیہون: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر واٹر سپلائی سمیت پندرہ اداروں کی بجلی معطل
(September 20, 2013)
سہون: سیہون میں حیسکو کی جانب سے سرکاری محکموں ،ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے دفتر اور واٹر سپلائی کا محکمہ سمیت پندرہ سرکاری اداروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسن حیسکو واپڈا کوٹری کے حکم پر ایس ڈی او واپڈا سیہون شریف ایم ابراہیم کیریو نے ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف سمیت پندرہ دیگر سرکاری اداروں کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے جن پر لاکھوں کے بقایاجات بتائے جاتے ہیں،دوسری جانب ٹاﺅن کمیٹی سیہون شریف کے تمام بجلی کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں جن سے واٹر سپلائی، اسٹریٹ لائیٹ اور دیگر شہری ادارے متاثر ہوگئے ہیں۔ واٹر سپلائی کا نظام معطل ہوجانے سے شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ،اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ٹاﺅن کمیٹی سے رابطہ کیاگیا تو انھوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صرف تنخواہوں کی مد میں ادائیگی کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے دیگر کاموں کو چلانے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
(September 20, 2013)
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ سوم سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق 1315امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 316امیدوار فرسٹ کلاس اور 571سیکنڈ کلاس میں پاس قرار دیے گئے ہیں تاہم 353 امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق54 امیداروںکے نتائج مختلف اسباب کے باعث روک لیے گئے اور21 امیدوارامتحان میں غیر حاضر رہے۔ تاہم ایل ایل
