میرپور خاص میں 14سے 16اپریل تک انسداد پولیو مہم

جے یو آئی (ف )میرپور خاص کا خالد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی مذمت

سچن ٹنڈولکر کی تفریح ،محکمہ جنگلات کی شامت آگئی

کھلاڑیو ں کے مراعات کار کردگی سے مشروط کیے جائیں: سابق کر کٹرز

وفاقی حکومت کا حنیف محمد کو50لاکھ امداد

مارکوس نارتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

میرپور خاص میں 14سے 16اپریل تک انسداد پولیو مہم

میرپورخاص: میر پور خاص میں تین روزہ انسداد پولیو مہم ڈپٹی کمشنرکے زیر نگرانی 14سے 16اپریل تک جاری رہے گی ۔ ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ نے کہا کہ پولیو وائرس پورے ملک کا اہم مسئلہ ہے ، انسدادِپولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انھوںنے انسدادِپولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دربارہال میںمنعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ ضلعے بھر میں اب تک پولیو کا کوئی بھی کیس رجسٹر نہیں ہوا ہے ۔پیدائش سے لے کر 5سال کی عمر تک کے 271973بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے اس مقصد کیلئے 750ٹیمیں کام کررہی ہیں جس میں 566موبائل ٹیمیں،110فکسڈ پوائنٹ،74آمدورفت کے پوائنٹ شامل ہیںجبکہ مسنگ بچوں کی تعداد 3219ہے جبکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے روینیو،پولیس،سوشل ویلفیئر،ڈبلیوایچ او،روٹری کلب اور دیگر ادارے مکمل تعاون کررہے ہیں۔اجلاس میں متعلقہ افسران اورعلماءکرام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

جے یو آئی (ف )میرپور خاص کا خالد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی مذمت

میرپورخاص:  جمعیت علماءاسلام میرپورخاص نے علامہ خالد محمود سومرو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔جمعیت علما اسلام میرپور خاص کے ضلعی صدر مولانا حفیظ الرحمن ،ضلعی انفارمیشن سیکریٹری مولانا ڈاکٹر محمد اکرم خان مستوئی ،مولانا عنائت اللہ قاری ،عبدالخالق اور دیگر نے ایک اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ خالد محمودسومرو پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں علماءکرام کی حفاظت کے انتظامات سخت کئے جائیں اگر علماءکرام کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ پر ہو گی ۔

مزید پڑھیں

سچن ٹنڈولکر کی تفریح ،محکمہ جنگلات کی شامت آگئی

جوناگڑھ: کرکٹ لیجنڈسچن ٹنڈولکر کا سیاحتی دورہ جونا گڑھ محکمہ جنگلات کے آفیسروں کے لیے وبال جان بن گیا، قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ بھارتی ریاست جوناگڑھ کی تنظیم رائٹ ٹو انفارمیشن کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور اس کے بچوں کو گجرات کے سفاری میںسیاحت کے دوران جنگلات کے آفیسروں نے غیر قانونی طور پرٹنڈولکر او ر ان کی فیملی کو ایسی جگہوں تک لے گئے جہاں قانونی طور پرمنع تھا ،درخواست میں کہا گیاہے کہ ان تمام آفیسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس دورے کے دوران ٹنڈولکر ، ان کی فیملی اوردوست 15ایسی جگہوں پر گئے تھے جہاں پر شیر کسی بھی وقت حاضر ہو سکتا تھا۔

مزید پڑھیں

کھلاڑیو ں کے مراعات کار کردگی سے مشروط کیے جائیں: سابق کر کٹرز

لاہور:  سابق کرکٹرز نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر پاکستان ٹیم میں آپریشن کلین اپ اور کرکٹرز کی سنٹرل کنٹریکٹ سمیت تمام مراعات کارکردگی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کی کارکردگی گلی کوچوں کے کرکٹرز سے بھی کم دکھائی دی۔آخری اوورز میں باولرز کی پٹائی کے بعد بلے باز کالی آندھی کے اسپینرز کے سامنے بھیگی بلی بن گئے۔اس شکست کے ذمے داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی کے مطابق پورے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کا کوئی گیم پلان دکھائی نہیں دیا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ذمہ دار تمام کھلاڑی اور انتظامیہ ہے،ان سب کا احتساب کیا جائے۔ کرکٹرز نے میگا ایونٹ کیلئے ٹیم کی سلیکشن کو بھی غلط قرار دیا۔

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا حنیف محمد کو50لاکھ امداد

کراچی: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کرکٹ لیجنڈحنیف محمد کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ کرکٹ لیجنڈ حنیف محمد گزشتہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انھوں نے کئی بار علاج کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کراچی میں حنیف محمد سے ان کے گھرپرملاقات کی اورانھیں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کوحنیف خان کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے جبکہ اس میں کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے کہا کہ وہ کینسر کے علاج کے باعث قرض میں ڈوب گئے تھے، اس رقم سے انھیں قرض سے نجات مل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اسپورٹس لورہیں اور انھیں کرکٹ سے خاص لگاﺅہے۔ حنیف محمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ان کی فریاد سنی جس پر وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں

مارکوس نارتھ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شیفلڈ شیلڈ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین مارکوس نارتھ نے ڈومیسٹک اور بین الاقومی کر کٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔34سالہ نارتھ نے آسٹریلیا کی ڈومیسٹک چمپیئن ٹیم شیفلڈشیلڈ کے کپتان بنائے جانے کے فوری بعد حیران کن طور پر ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ نارتھ نے ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی کا مظا ہرہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں