لاہور(پی پی آئی)افغانستان کے باشندوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کے اقدام پر شہری خیال نورو اور دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرملکیوں کو ملک سے واپس بھیجنا آئین پاکستان کیخلاف ہے،لاہور ہائیکورٹ آفس نے غیرقانونی مقیم افراد کی ملک بدری کا نوٹیفکیشن نہ لگانے کا اعتراض لگایاگیا، جسٹس علی باقر نجفی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پال جی ایلن نے دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والے جاپانی جنگی بحری جہاز موساشی کا پتہ لگا لیا
اورل-بی (ر) نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں نئی ایپ ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی
انٹرپرائز نئی شراکت داری کے ذریعے ڈنمارک میں دستیاب
کیپ ویئر (ر)نے ڈیٹا مینجمنٹ کو موثر بنانے اور بینڈڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کے لیے پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کردیا
یو بی ایم انڈیا نے بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم 2015ء کا اعلان کردیا
مفت کال کی انقلابی ایپ – nanu – نے نئی آئی او ایس ایپ اور بہتر اینڈرائیڈ ورژن کے ساتھ خدمات میں توسیع کردی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف اندرون سندھ کریک ڈاؤن،گندم،کھاد کی بوریاں برآمد
کراچی (پی پی آئی)سندھ میں گندم،کھاداور چینی و دیگر اشیا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اوباڑو کے گودام میں چھپائی گئی 6 ہزار سے زائد گندم کے بیگ اور 2 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو نے بتایاکہ حساس اداروں کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی، گودام کو بھی سیل کردیا گیاہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا
کراچی (پی پی آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق گھی فی کلو 7 روپے، کوکنگ آئل فی لیٹر7 روپے سستا کردیا ہے،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ سب سے زیادہ کراچی زون کے صارفین کو ہوگا،کراچی زون کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی۔
پنجاب کی 27 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے عہدے خالی
لاہور(پی پی آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز، ریکٹرز کی تقرری پر پابندی ختم کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ایچ ای سی نے بھرتیوں کا مراسلہ جاری کر دیا،پی پی آئی کے مطابق ایچ ای سی نے یونیورسٹی سربراہوں کی تقرری پرپابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی، چیئرمین الیکشن کمیشن کی جانب سے ایچ ای سی کی درخواست کو منظور کر لیا گیا۔ ایچ ای سی کے مطابق نئی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے، پنجاب کی 27 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے عہدے خالی ہیں، یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلرز اور عارضی وائس چانسلرز کو عہدوں کا چارج دیا گیا، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث یونیورسٹیاں انتظامی بحران سے دوچار ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں وائس چانسلرز تقرری پر عدالت میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
پال جی ایلن نے دوسری جنگ عظیم میں غرق ہونے والے جاپانی جنگی بحری جہاز موساشی کا پتہ لگا لیا
(March 5, 2015)
لپائنز، 4 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت اور کاروباری منتظم پال جی ایلن نے بحریہ کی تاریخ کے دو سب سے بڑے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین بحری جنگی جہازوں میں سے ایک موساشی کا پتہ لگا لیا ہے۔ یہ سال دوسری جنگ عظیم کے اختتام کے 70 سال مکمل ہونے کا ہے، اور اس بحری جہاز کی تلاش بحری تاریخ کے سرگزشت میں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179451 تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150304/179452 جناب ایلن اور ان کی محققین کی ٹیم نے آٹھ سال سے بھی پہلے موساشی کی تلاش شروع کی تھی۔ چار ممالک کے تاریخی ریکارڈز، زیر سمندر تفصیلی مقام نگاری کے ڈیٹا اور اپنی کشتی، ایم/وائے اوکٹوپس، پر نصب جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے جناب ایلن اور ان کی ٹیم نے یکم مارچ 2015ء کو بحیرۂ سبویان میں بحری جہاز کا پتہ چلایا۔ عینی شاہدین کے متعدد بیانات کے باوجود جہاز کا درست مقام معلوم نہیں تھا۔ جناب ایلن نے ایک مقام نگاری کے اندازے کے لیے فرشِ سمندر کے ہپسومیٹرک بیتھی میٹرک جائزے کا حکم دیا۔ یہ ڈیٹا تلاش کرنے والی ٹیموں کے لیے بڑے علاقوں کے اخراج میں استعمال کیا گیا تھا اور بحیرۂ سبویان کی سطح کی پانچ نئی جغرافیائی خصوصیات پر منتج ہوا۔ فروری 2015ء میں ٹیم نے بلوفن-12 خودمختار زیر آب گاڑی (اے یو وی) استعمال کرتے ہوئے تلاش کا حتمی مرحلہ شروع کیا۔ کیونکہ تلاش کا علاقہ جائزے کی وجہ سے بہت مختصر ہوچکا تھا، اس لیے اے یو وی نے صرف تیسرے غوطے میں ہی موساشی کا ملبہ تلاش کرلیا۔ ایک ہائی-ڈیفی نیشن کیمرے سے لیس ریموٹ کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑی (آر او وی) نے موساشی کے ملبے کی شناخت کی تصدیق کی۔ جناب ایلن نے کہا کہ “اپنی نوجوانی سے میں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا بہت گرویدہ تھا، اور امریکی بری افواج میں اپنی والد کی خدمات سے متاثر تھا۔ موساشی حقیقتاً انجینئرنگ کا ایک شاہکار تھا، اور دل کی گہرائیوں سے ایک انجینئر ہونے کی حیثیت سے، میں اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور کوششوں سے بہت متاثر ہوا۔ مجھے بحری تاریخ کے اس اہم جہاز کی تلاش کا حصہ بننے پر فخر ہے اور اس جہاز پر خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی ناقابل فراموش بہادری کا احترام کرتا ہوں۔” 1942ء میں مکمل ہونے والا موساشی بحری تاریخ کا سب سے بڑا جہاز تھا، جس کا مکمل وزن 73,000 ٹن تھا۔ اس میں 18 انچ کی زرہ بکتر تھی اور یہ 18 انچ کی نو گنوں سے لیس تھا، جو کسی بھی جنگی جہاز بھی لگائی گئی سب سے بڑی تھیں۔ تعمیر کے دوران ناگاساکی کے جہاز سازی کے کارخانے میں انتہائی رازداری سے کام کیا گیا تھا؛ جہاز کی کل لمبائی کو نظر سے پوشیدہ رکھا گیا تھا تاکہ اس کی تعمیر سے اتحادی افواج کو کچھ سیکھنے سے روکا جائے۔ معرکہ بحیرۂ فلپائن سمیت متعدد جنگوں میں حصہ لینے والا موساشی بالآخر 24 اکتوبر 1944ء کو کو معرکہ خلیج لیتے سے قبل تقریباً 19 تارپیڈو اور 17 بموں کے ہاتھوں ڈوبا۔
اورل-بی (ر) نے موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں نئی ایپ ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی
(March 2, 2015)
– انقلابی اورل-بی بلوٹوتھ سے لیس ٹوتھ برش اور ایپ منہ کی دیکھ بھال کے طرز عمل کو بدلنے میں مدد دے رہے ہیں سنسناٹی، 2 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان- منہ کی دیکھ بھال میں عالمی رہنما ادارے اورل-بی نے بارسلونا، اسپین میں 2015ء سالانہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس میں اپنی ایپ میں بہتریوں کی رونمائی کی ہے جو برش کرنے کے معمولات کو ہموار کرکے اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے ذریعے اس کے اعلیٰ ترین کارکردگی دکھانے والے برشوں سے منسلک ہوتی ہے۔ اورل-بی مسلسل دانتوں کی دیکھ بھال کے سفر اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے ساتھ اورل-بی ایپ کو جدید تر اور شخصی بنا رہا ہے، جو پہلے ہی بلوٹوتھ-منسلک ٹوتھ برش کو استعمال کرتے ہوئے منہ کی دیکھ بھال کے رویوں کو تبدیل کررہی ہے۔ مزید برآں، اورل-بی اکتوبر 2015ء میں اورل-بی ایپ کا ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) اور سافٹویئر ڈیولپمنٹ کٹ (ایس ڈی کے) شروع کرنے کا فخریہ اعلان کرتا ہے، جو صارفین کے لیے تیسرے فریق کے ساتھ کام کے ذریعے منہ کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تجربے کا حصہ بننا ممکن بنائے گا۔ گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں اسمارٹ سیریز اور اورل-بی ایپ کے اجراء کے بعد سے ابتدائی نتائج نے مختلف پیمانوں پر منہ کی دیکھ بھال کے رویوں میں عالمی سطح پر بہتری کے اشارے دیے ہیں۔ ایپ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ اورل-بی برقی ٹوتھ برش صارفین اب اوسطاً 2:24 تک برش کررہے ہیں۔ یہ عام ٹوتھ برش کے ساتھ 60 سیکنڈز سے بھی کم وقت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے[1]۔ مزید برآں، ریکارڈ شدہ برش کرنے کے نصف سے زیادہ واقعات میں خلال کرنا، غرارے کرنا اور زبان کی صفائی بھی شامل رہے۔ ان اعدادوشمار اور صارفین کے جوابات کے ملاپ کے ذریعے اورل-بی حقیقی ردعمل کے ساتھ نتیجہ نکال سکتا ہے کہ صارفین کی زیادہ دیر تک برش کرنے، کم طاقت لگانے اور اپنے ماہرین دندان کی ماہرانہ آراء کے عین مطابق دانتوں کی صفائی کرنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ اورل-بی اسمارٹ سیریز اور ایپ استعمال سے حاصل ہونے والے منہ کی صفائی کے اعدادوشمار [2] برش کرنے کے دورانیوں میں سے کل 83 فیصد دو منٹ سے زیادہ کے تھے، جبکہ برش کرنے کا عالمی دورانیہ 2:24 رہا۔ اورل-بی ایپ اجراء کے بعد سے تقریباً 300,000 بار ڈاؤنلوڈ کی جاچکی ہے؛ جس میں دسمبر 2014ء میں 87 فیصد متحرک صارفین تھے۔ منہ کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کو معمول بنانے کے لیے اندازاً 60 فیصد برش دورانیے غراروں، خلال اور زبان کی صفائی کی ایپ یاددہانیوں پر بھروسہ کرے ہیں۔ اورل-بی اسمارٹ سیریز مع اورل-بی ایپ صارفین کو منہ کے چہار گوشوں میں جامع انداز میں برش کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پی اینڈ جی کے گلوبل برانڈ ڈائریکٹر اسٹیفن اسکوئیر نے کہا کہ “منہ کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے اپنی ایپ کی صلاحیت کے حوالے سے صارفین کے ردعمل اور اعدادوشمار سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور ہم نے اسے اس شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری اورجدت طرازی کے لیے
انٹرپرائز نئی شراکت داری کے ذریعے ڈنمارک میں دستیاب
(February 25, 2015)
لندن، 24 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — یورپ میں توسیع کو جاری رکھتے ہوئے انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے دو انتہائی مستحکم ڈینش کاروباری اداروں کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبے کے تحت ڈنمارک میں اجراء کیا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-h ڈانسک بینک کی ملکیت نورڈینیا لیزنگ اور ڈنمارک کے سب سے بڑے گاڑیاں کرائے پر دینے والے خدمات پیش کرنے والے ادارے سیملر گروپ نے کرائے پر گاڑیاں دینے کے نئے کاروبار کی تخلیق کے لیے قوتیں مجتمع کی ہیں، جو ڈنمارک بھر میں انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کا نیٹ ورک چلائے گا۔ ادارے نے ایک شاخ 17 فروری کو کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر کھولی، اور جوٹلینڈ بیلونڈ ہوائی اڈے پر صارفین کے لیے ایک مقام پہلے ہی تجویز کرلیا گیا ہے اور ملک بھر میں مزید مقامات کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کی ڈنمارک میں مجوزہ شاخیں اہم ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے مراکز پر دیکھی جائیں گی تاکہ کاروباری و تفریحی مسافروں کی ضروریات پوری کریں۔ شاخیں سیملر گروپ کی ملک بھر میں پھیلے موجودہ بیوپاروں پر بھی کھلیں گ تاکہ مقامی برادریوں کے صارفین کو خدمات دے سکیں۔ نورڈینیا لیزنگ اور سیملر گروپ کا مشترکہ منصوبہ ڈنمارک کے دو کامیاب اداروں کے تعاون کو دیکھتا ہے، جو پہلے ہی اپنی بہترین صارفی دیکھ بھال اور کاروباروں اور صارفین کے لیے نقل و حمل کی ضروریات کی سمجھ کی وجہ سے تسلیم کیے جاتے ہیں۔ انٹرپرائز کے بین الاقوامی شراکت دار صارفی خدمات سے اپنی وابستگی کے لیے منتخب کیے گئے۔ نورڈینیا لیزنگ میں سیلز کے شعبے کے سربراہ اور ایگزیکٹو بورڈ کے رکن ہینرک رومان-سونڈربی نے کہا کہ “اس شراکت داری کے ذریعے ہم ڈنمارک میں کرائے کے لیے گاڑی دیکھنے والے ہر فرد کے لیے ایک حقیقی نیا انتخاب پیش کرنے کے موقع پر یقین رکھتے ہیں۔ عالمی انٹرپرائز پرچم تلے ہم ڈنمارک کے آٹوموٹو تجربے کو صارفی خدمات کی عالمی معروف ثقافت کے ساتھ جوڑے گا۔” “ہم ملک بھر میں کرائے پر گاڑیاں حاصل کرنے کی طلب میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، کیونکہ لوگ مختلف طریقوں سے گاڑیوں تک رسائی میں زیادہ لچک اور صلاحیت چاہتے ہیں۔ انٹرپرائز کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے ہمارا ماننا ہے کہ ہم اس شعبے میں اہم ادارے کی حیثیت سے درست مدد رکھتے ہیں۔” انٹرپرائز میں نائب صدر گلوبل فرنچائزنگ پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “ڈنمارک میں برانڈ کا قیام بہت اہم ہے کیونکہ یہ یورپ میں آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں انٹرپرائز اب تک موجود نہیں تھا۔ سیملر اور نورڈینیا دونوں ایک مضبوط نظریہ اور ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ رکھتے ہیں تاکہ ترقی کے لیے ایک واضح کاروباری منصوبے پر عملدرآمد کرسکیں۔” “انٹرپرائز صارف کے اطمینان پر قائم ادارہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ورثے کو جاری رکھنے کے لیے درست شراکت داروں کا انتخاب کیا ہے۔ ہماری نظریں اس انتہائی متحرک اورکامیاب ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ انٹرپرائز کے کاروبار کو دنیا بھر میں پھیلانا جاری رکھا جائے، صارفین کو پسند کے زیادہ مواقع دیے جائیں اور – بلاشبہ—غیر معمولی خدمات فراہم کی
کیپ ویئر (ر)نے ڈیٹا مینجمنٹ کو موثر بنانے اور بینڈڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کے لیے پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کو اپڈیٹ کردیا
(February 25, 2015)
– کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.17 نے نئی شیڈولر پلگ-اِن متعارف اور مقامی ہسٹورین پلگ-اِن اور ای ایف ایم سویٹ کو اپڈیٹ کردیا پورٹ لینڈ، مین، 24 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — خودکارسازی کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ مرکوز رکھنے والے سافٹویئر ساز ادارے کیپ ویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ پرچم بردار کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کی کلیدی بہتریوں میں نئی شیڈولر پلگ-ان کی شمولیت اور لوکل ہسٹورین پلگ-ان اور ای ایف ایم سویٹ کی بہتری شامل ہیں۔ یہ اجراء تیل و گیس، پانی اور نکاسی اور بجلی سمیت ان صنعتوں کے لیے کیپ ویئر کی مصنوعاتی پیشکشوں کو بڑھاتا ہے جنہیں دور دراز رابطوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150223/177148 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO نئی شیڈولر پلگ-ان صارفین کے لیے محدود بینڈوڈتھ کے دیٹ ورکس کے لیے ڈیوائس کمیونی کیشنز کو بہتر بنانے کے لیے صارف سے سرور تک ڈیٹا گزارشات کی شیڈولنگ کو چلانا ممکن بناتا ہے۔ اس کی مرکزی شیڈولنگ کارگزاری صارفین کو شیڈولز کو ترجیح دینا اور تعین کرنا ممکن بناتی ہے کہ کب اور کون سی خاص ڈیٹا کو داخل کیا جائے – یوں نیٹ ورک استعمال کی مکمل گرفت اور اس کی نگرانی فراہم کررہی ہے۔ یہ اہم ایپلی کیشنز کے لیے دستیاب بینڈوڈتھ کو ہائی جیک کرنے والے “بدمعاش” صارفین سے تحفظ دے کر نیٹ ورک کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ کیپ ویئر کا ای ایف ایم سویٹ برائے کیپ سرور ای ایکس ڈرائیورز اور الیکٹرانک فلو میژرمنٹ (ای ایف ایم) برآمدکنندگان کا ایک مجموعہ ہے جو تیل اور گیس کے اداروں کو فوری اور تاریخی ای ایف ایم ڈیٹا کو پائپ لائن بہاؤ کمپیوٹروں اور آر ٹی یوز سے منتخب کرنا ممکن بناتی ہے۔ جبکہ ای ایف ایم سویٹ ہمیشہ فلوکل سی ایف ایکس فائلوں کو سپورٹ کرتا ہے، کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.17 صارفین کو گیس ای ایف ایم ڈیٹا کو فلوکل کے اوریکل ڈیٹابیس میں فلوکل ٹرانسیکشن کیو کے ذریعے درآمد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے تربیت، توضیع، مدد اور دیکھ بھال کو سادہ بناتی ہے جو فلوکل اور کیپ ویئر کے ای ایف ایم سویٹ استعمال کرتے ہیں۔ آپریشنل موثریت کو بہتر بنانے اور نیٹ ورک بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیپ ویئر نے لوکل ہسٹورین پلگ-ان کو اپڈیٹ کیا ہے تاکہ اسے او پی سی ہسٹاریکل ڈیٹا ایکسس (ایچ ڈی اے) پروسس شدہ گزارشات کو پڑھنے میں مدد ملے۔ پروسس شدہ گزارشات سے بھاری ڈیٹا کمپیوٹیشن کا بوجھ کلائنٹ سے ہسٹورین کے سرور پر منتقل ہوجائے گا جو ہر گزآرش پر نیٹ ورک بوجھ کو کم سے کم کرے گا۔ “ایسے وقت میں جب ادارے ڈیٹا کی بہت بڑی مقدار بنا رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ ڈیٹا اسی وقت کارآمد ہوتا ہےاگر اس تک فوری اور موثر رسائی ملے۔” ٹونی پین، سی ای او، کیپ ویئر نے کہا۔ “کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.17 ہمارے صارفین کو زیادہ موثر انداز میں ڈیٹا کو منظم کرنے اور بینڈوڈتھ استعمال کو ترجیح دینے کی صلاحیت
یو بی ایم انڈیا نے بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم 2015ء کا اعلان کردیا
(February 24, 2015)
کولمبو، 23 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان – کولمبو، سری لنکا میں اولین فورم ملک میں سالانہ رینیویبل انرجی انڈیا (REI) میلے کے میزبان یو بی ایم انڈیا نے اولین بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم کا اعلان کیا ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں میں موجود کاروباری مواقع کو ظاہر کیا جائے۔ (لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130226/599595-c) سیلون چیمبر آف کامرس کی خاص حمایت کے تحت یہ ایک روزہ اجلاس 11 مارچ کو گلاداری ہوٹل، کولمبو میں ہوگا اور صدر سری لنکا کے حالیہ دورے اور 13 مارچ کو بھارتی وزیراعظم شری نریندر مودی کے دورۂ سری لنکا کی روشنی میں مزید اہمیت حاصل کرتا ہے۔ قابل تجدید توانائی کا شعبہ نئی بھارتی حکومت کی سرفہرست ترجیح رکھنے والے شعبوں میں سے ایک ہے جس میں بھارت نے سال 2022ء تک 100 گیگاواٹ شمسی توانائی اور 60 گیگاواٹ ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کا زبردست ہدف مقرر کر رکھا ہے، اور امکان ہے کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو تحریک دینے کے لیے 200 ارب امریکی ڈالرز آئے گی۔ بھارت-سری لنکا رینیویبل انرجی گروتھ فورم کا مقصد اس صنعت میں بھارتی کاروباروں کو ترقی کے موزوں مواقع پیش کرکے سری لنکا میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ معروف صنعتی ماہرین، مصنوعات تیار کرنے والے، سسٹم تکمیل کار اس شعبے میں دونوں ملکوں کے مل کر کام کرنے کے امکانات پر روشنی ڈالیں گے، کہ وہ کاروباری تحریک کے نئے معیارات حاصل کرنے کے لیے اختتام پر استعمال کی ایپلی کیشنز اور منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائیں۔ اجلاس سسٹم تکمیل کاروں، تقسیم کاروں، چینل شراکت داروں، مشیروں اور کاروباری منتظمین کو جدید رحجانات، بہترین طریقوں اور جدید حلوں پر کلیدی فیصلہ سازوں اور اداروں کے ساتھ ملنے اور بات کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ معروف ماہرین توانائی حفاظت اور اقتصادی ترقی کے لیے قابل تجدید توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے لیے پالیسی، ٹیکنالوجی، مالیات اور دیگر اہم محرکات پر خطاب کریں گے۔ اعلان کے موقع پر جوجی جارج،، ایم ڈی، یو بی ایم انڈیا نے کہا کہ “سری لنکا قابل تجدید توانائی وسائل کے لیے بہت صلاحیتیں رکھنے والی مارکیٹ ہے، لیکن ان وسائل کو استعمال کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کی ترقی کے منصوبوں کو ترتیب دینے اور نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ کاروباری آغاز کے ساتھ یو بی ایم انڈیا شمسی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بنیاد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حل تلاش کیے جائیں اور ایک ایسے وقت میں دونوں ملکوں کے لیے توانائی حفاظت کو بہتر بنایا جائے جب عالمی موسمیاتی تبدیلی کے خدشات پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔ مل جل کر ہم تعاون اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے خطے میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو تیز کرسکتے ہیں۔” گفتگو کے کلیدی موضوعات میں شامل ہوں گے: صاف توانائی کا منظرنامہ: توانائی حفاظۃ کا حصول اور فوسل ایندھن پر انحصار میں کمی کاروباری ترقی اور ٹیکنالوجی کا نقشہ راہ – تعاون اور
مفت کال کی انقلابی ایپ – nanu – نے نئی آئی او ایس ایپ اور بہتر اینڈرائیڈ ورژن کے ساتھ خدمات میں توسیع کردی
(February 24, 2015)
بہتر اینڈرائیڈ ورژن صارفین کو لامحدود مفت کالز کرنے کا طریقہ دیتا ہے، یہاں تک ان کو بھی کہ جو nanu کے صارف نہیں ہیں سنگاپور، 23 فروری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مفت کال کی مقبول ایپ nanu نے ہر کسی کے لیے ہر جگہ، یہاں تک کہ 2جی پر بھی، مفت کال کرنے کے ہدف میں اگلے قدم کے طور پر آئی او ایس کے لیے باضابطہ اجراء اور ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ کا بہتر ورژن بھی جاری کیا ہے۔ نیا اینڈرائیڈ ورژن ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اعلیٰ معیار کی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (“VoIP”) مستحکم کالز کی فراہمی کے گوناگوں مسئلے سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے، جہاں ناقص کنیکٹیوٹی عام ہے۔ ڈینیل نائیگٹ، سی ٹی او nanu، نے کہا کہ “روایتی وی او آئی پی ایپس کے مقابلے میں nanuابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے لیے پہلی بار وی او آئی پی لاتا ہے۔ لیکن تکنیکی و ثقافتی طور پر کئی ایسی رکاوٹیں ہیں جنہیں عبور کرنا ہے۔ اجراء کے بعد سے اب تک صارفین کے بیش بہا ردعمل کی بنیاد پر، ہم ان مسائل سے نمٹے ہیں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں وی او آئی پی سروسز فراہم کرنے میں کئی رکاوٹوں کو حل کیا ہے۔ مزید برآں، کئی صارفین nanu سے ایسے صارفین کو کالز کرنا چاہتے ہیں جو nanu استعمال نہیں کرتے اور ہم نے ایک جدید اور دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے جس کے ذریعے وہ اینڈرائیڈ فونز پر تیسرے فریق کی ایپس ڈاؤنلوڈ کرتے ہوئے مفت منٹ حاصل کرکے بغیر کسی خرچ کے دنیا بھر میں 48 ممالک میں nanu استعمال نہ کرنے والی لینڈ لائن اور موبائل فونز پر کال کرسکتے ہیں۔” nanu کے آئی او ایس ورژن کے اجراء پر مارٹن نائیگٹ، سی ای او nanu، نے کہا کہ “ہم آئی او ایس کے لیے nanu کے اجراء پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس کا بہت سے صارفین نے مطالبہ کر رکھا تھا –یہ ظاہر کرے گا کہ nanuموجودہ وی او آئی پی ایپس پر ، مستعدی اورلاگت سمیت، متعدد برتریاں رکھتا ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں 3جی اور 4جی میں کام کرتی ہیں۔” اگست 2014ء میں اپنے اجراء کے بعد سے اب تک nanuکی ترقی نمایاں رہی ہے اور nanuاب بھارت، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ جیسی بڑی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر خاص توجہ کے ساتھ 200 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو تقویت دے رہا ہے جہاں 2جی جیسے کم بینڈوڈتھ ماحول برقرار رہنے کا امکان ہے۔ nanu ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے جائیے http://bit.ly/nanuplay (اینڈرائیڈ)اور http://bit.ly/nanuios (آئی او ایس) nanu کے بارے مزید معلومات کے لیے – www.hellonanu.com https://www.facebook.com/nanusocial https://twitter.com/nanusocial nanu کے بارے میں nanu ایک انقلابی موبائل کال ایپ ہے جو انتہائی کم بینڈوڈتھ کی ملکیتی وی او آئی پی ٹیکنالوجی اور ایک اشتہار سے لیس مفت کال کاروباری نمونہ پیش کرتی ہے جو ہر کسی کو ہر جگہ یہاں تک کہ 2 جی پر بھی اعلیٰ معیار کی مفت کالز فراہم کرتی ہے۔

