سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے

جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل

سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے موبائیل ایپ تیار کرلیا

سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار

یوسین بولٹ لندن چمپینزشپ2017کے بعد ریٹائرہوجائیں گے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سوئس اسٹار واورینکانے روٹرڈیم ورلڈٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روٹرڈیم:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اسٹین واورینکانے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ کو ورلڈٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبرسات واورینکانے بریڈیچ کو فائنل میں 6-4،3-6اور4-6سے زیر کرکے نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں اپنا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔2015میںواورینکا کا یہ دوسراٹائٹل جبکہ اے ٹی پی مقابلوں میں یہ نواں ٹائٹل ہے،واورینکانے گزشتہ ماہ چنائی اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی۔واورینکانے اپنی کامیابی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں ٹورنامنٹ کی اہمیت کو جانچنے کے لیے بڑے ناموں کو دیکھتاہوں جس سے ٹورنامنٹ کی اہمیت کی تصدیق ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

یونس خان ورلڈکپ کے بعد انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کی نمائندگی کریں گے

لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان انگلش کاﺅنٹی کے 2015سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔ یارکشائر نے اعلان کیاکہ یونس خان سیزن کے ابتدائی مقابلوں میں کلب کی دوبارہ نمائندگی کرنے آئیں گے ،وہ اسے قبل 2007 میں یارکشائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ یارکشائر نے یونس خان کا بیان جاری کیاہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ ہیڈنگلے واپسی اور یارکشائر کی جانب سے کھیلنا میرے لیے فخر کی بات ہے،یہ دنیا میں کرکٹ کے بہترین کلبوں میں سے ایک ہے، اور مجھے امیدہے کہ میرے تجربے سے کلب اپنی پوزیشن برقراررکھنے میں کامیاب ہوگا۔یونس خان ورلڈکپ سے فارغ ہونے کے بعد آسٹریلیاسے یارکشائر جائیں گے۔

مزید پڑھیں

جیکب آباد میں رشتے کے تنازعے پر ماموں اوربھانجے کا قتل

جیکب آباد:جیکب آباد کے علاقے داﺅجھان پور میں دیرینہ تنازعے پر ماموںبھانجاکو قتل کردیاگیا۔داﺅ جہان پور کے قریب تھانہ تاجو دیرو کی حدود چھٹل آباد میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے رشتے پر چلنے والے دیرینہ تنازعے پر داﺅ سے اپنے گھر تھارو خان کھوسہ جانے والے دو افراد ماموں55سالہ مٹھار علی عرف ٹھارو خان اور30سالہ بھانجا محمد ایوب کو قتل کر کے فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کھوسہ قبائل کے دو گروپوں میں 2010سے رشتے کے تنازعے پر تصادم چل رہا ہے جس پر پہلے بھی مقتول منٹھار علی کھوسہ کے بیٹے کو قتل کیا گیا تھا اور کل منٹھار کو بھانجے ایوب کے ہمراہ قتل کر دیا گیا مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں

سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے مداحوں کے لیے موبائیل ایپ تیار کرلیا

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکرنے مداحوں کو ورلڈکپ میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایم آر ایف کمپنی کے تعاون سے نیاموبائل ایپ تیار کردیا۔ٹنڈولکرکاتیارکردہ موبائل ایبپ رائیڈالانگ کرکٹ فین اینڈرائیڈاور آئی اوایس نظام دونوں میںکارآمد ہوگا۔ موبائیل ایپ کی مدد سے بھارتی ٹیم کے مداح کہیں سے بھی میچ براہ راست دیکھ سکیں گے۔ ایم آر ایف کے نائب صدر کاکہناہے کہ گزشتہ ورلڈکپ میں بھارتی شائقین کو ہوم گراﺅنڈ میں یہ سہولت حاصل نہیںتھی جس کے باعث کئی اہم میچ براہ راست دیکھ نہیں پائے تھے۔

مزید پڑھیں

سرینا ویلمزاور یوگینی بوچارڑ دبئی ٹینس چمپینزشپ سے دست بردار

دبئی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سریناویلمزاور یوگینی بوچارڑدبئی ٹینس چمپینزشپ سے باہر ہوگئیں۔دبئی ٹینس چمپینزشپ کی انتظامیے نے کہاہے کہ آسٹریلین اوپن چمپین ا مریکا کی سریناویلمزاور کینیڈا کی یوگینی بوچارڑ ایونٹ سے دست بردار ہوگئی ہیں،سریناویلمز مسلسل چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن کی کامیابی کے بعد گزشتہ ہفتے کھانسی کے فیڈکپ سے بھی دست بردارہوگئی تھیں تاہم یوگینی بوچارڑ نے دست برداری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیاہے۔سریناکی بہن وینس ویلمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی ۔ دبئی ٹینس چمپینزشپ 15سے21 فروری تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں

یوسین بولٹ لندن چمپینزشپ2017کے بعد ریٹائرہوجائیں گے

جمیکا:جمیکا کے مشہور اتھیلیٹ یوسین بولٹ لندن ورلڈچمپینزشپ2017کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔28سالہ یوسین بولٹ نے اسے قبل 2016ریواولمپک کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیاتھا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرا بنیادی طورپر یہی فیصلہ تھا لیکن میرے اسپانسر نے مجھے ایک سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے لیے تیارکیااور میں سو میٹرکاایونٹ میں حصہ لوں گا،یوسین بولٹ نے کہاکہ انھوں نے اپنے کوچ سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تاکہ میں اپنی توجہ اس طرف مرکوز کرسکوں اور بحیثیت چمپین ریٹائرمنٹ لے سکوں۔یوسین بولٹ چھے دفعہ اولمپک گولڈمیڈل چمپیئن ہیں،وہ لندن چمپینزشپ کے ایک ہفتے بعد 31ویں سالگرہ منائیں گے۔

مزید پڑھیں