انٹرپرائز نئی شراکت داری کے ذریعے ڈنمارک میں دستیاب

لندن، 24 فروری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — یورپ میں توسیع کو جاری رکھتے ہوئے انٹرپرائز رینٹ-اے-کار نے دو انتہائی مستحکم ڈینش کاروباری اداروں کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبے کے تحت ڈنمارک میں اجراء کیا ہے۔

Enterprise%20Holdings انٹرپرائز نئی شراکت داری کے ذریعے ڈنمارک میں دستیاب

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130730/MM55552LOGO-h

ڈانسک بینک کی ملکیت نورڈینیا لیزنگ اور ڈنمارک کے سب سے بڑے گاڑیاں کرائے پر دینے والے خدمات پیش کرنے والے ادارے سیملر گروپ نے کرائے پر گاڑیاں دینے کے نئے کاروبار کی تخلیق کے لیے قوتیں مجتمع کی ہیں، جو ڈنمارک بھر میں انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کا نیٹ ورک چلائے گا۔

ادارے نے ایک شاخ 17 فروری کو کوپن ہیگن ہوائی اڈے پر کھولی، اور جوٹلینڈ بیلونڈ ہوائی اڈے پر صارفین کے لیے ایک مقام پہلے ہی تجویز کرلیا گیا ہے اور ملک بھر میں مزید مقامات کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کی ڈنمارک میں مجوزہ شاخیں اہم ہوائی اڈوں اور نقل و حمل کے مراکز پر دیکھی جائیں گی تاکہ کاروباری و تفریحی مسافروں کی ضروریات پوری کریں۔ شاخیں سیملر گروپ کی ملک بھر میں پھیلے موجودہ بیوپاروں پر بھی کھلیں گ تاکہ مقامی برادریوں کے صارفین کو خدمات دے سکیں۔

نورڈینیا لیزنگ اور سیملر گروپ کا مشترکہ منصوبہ ڈنمارک کے دو کامیاب اداروں کے تعاون کو دیکھتا ہے، جو پہلے ہی اپنی بہترین صارفی دیکھ بھال اور کاروباروں اور صارفین کے لیے نقل و حمل کی ضروریات کی سمجھ کی وجہ سے تسلیم کیے جاتے ہیں۔ انٹرپرائز کے بین الاقوامی شراکت دار صارفی خدمات سے اپنی وابستگی کے لیے منتخب کیے گئے۔

نورڈینیا لیزنگ میں سیلز کے شعبے کے سربراہ اور ایگزیکٹو بورڈ کے رکن ہینرک رومان-سونڈربی نے کہا کہ “اس شراکت داری کے ذریعے ہم ڈنمارک میں کرائے کے لیے گاڑی دیکھنے والے ہر فرد کے لیے ایک حقیقی نیا انتخاب پیش کرنے کے موقع پر یقین رکھتے ہیں۔ عالمی انٹرپرائز پرچم تلے ہم ڈنمارک کے آٹوموٹو تجربے کو صارفی خدمات کی عالمی معروف ثقافت کے ساتھ جوڑے گا۔”

“ہم ملک بھر میں کرائے پر گاڑیاں حاصل کرنے کی طلب میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، کیونکہ لوگ مختلف طریقوں سے گاڑیوں تک رسائی میں زیادہ لچک اور صلاحیت چاہتے ہیں۔ انٹرپرائز کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے ہمارا ماننا ہے کہ ہم اس شعبے میں اہم ادارے کی حیثیت سے درست مدد رکھتے ہیں۔”

انٹرپرائز میں نائب صدر گلوبل فرنچائزنگ پیٹر اے اسمتھ نے کہا کہ “ڈنمارک میں برانڈ کا قیام بہت اہم ہے کیونکہ یہ یورپ میں آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں انٹرپرائز اب تک موجود نہیں تھا۔ سیملر اور نورڈینیا دونوں ایک مضبوط نظریہ اور ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ رکھتے ہیں تاکہ ترقی کے لیے ایک واضح کاروباری منصوبے پر عملدرآمد کرسکیں۔”

“انٹرپرائز صارف کے اطمینان پر قائم ادارہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ورثے کو جاری رکھنے کے لیے درست شراکت داروں کا انتخاب کیا ہے۔ ہماری نظریں اس انتہائی متحرک اورکامیاب ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ انٹرپرائز کے کاروبار کو دنیا بھر میں پھیلانا جاری رکھا جائے، صارفین کو پسند کے زیادہ مواقع دیے جائیں اور – بلاشبہ—غیر معمولی خدمات فراہم کی جائیں۔”

نورڈینیا لیزنگ انفرادی شخصیات اور نجی اداروں کو گاڑیوں اور ساتھ ساتھ وین، ٹرک، مشینری، آلات اور اداروں کے لیے املاک کے لیے مالیات کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ مکمل طورپر وقف 200 ملازمین رکھتا ہے اور مضبوط کاروباری انتظام اور صارفی سپورٹ کا طویل ریکارڈ رکھتا ہے۔

سیملر گروپ ڈنمارک میں سب سے بڑا آٹوموٹو گروپ ہے جو گاڑیوں کی درآمد اور فروخت میں 100 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے۔ ادارہ 1,600 سے زیادہ ملازمین اور ڈنمارک بھر میں 50 سے زیادہ بیوپاریوں کا جال رکھتا ہے۔ ان میں سے کئی انٹرپرائز رینٹ-اے-کار کے مقامات بنیں گے جہاں روایتی کار ڈیلرشپ کے ساتھ ساتھ کار اور وین کرائے پر حاصل کرنے کی مکمل سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

گزشتہ دو سالوں میں بین الاقوامی توسیع کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے کہ انٹرپرائز نیٹ ورک تقریبا ہر یورپی ملک میں ترقی پارہا ہے۔

ڈنمارک کی شمولیت سے انٹرپرائز رینٹ-اے-کار برانڈ اس وقت یورپ اور مشرق وسطی کے 32 ممالک میں دستیاب ہے۔ ان میں البانیا، آسٹریا، بیلجیئم، بوسنیا و ہرزیگووینا، بلغاریا، کروشیا، قبرص، چیک جمہوریہ، فرانس، جرمنی، یونان،ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، مقدونیہ، مونٹی نیگرو، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیا، سربیا، سلوواکیا، سلووینیا، اسپین، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ،  ترکی اور برطانیہ شامل ہیں۔

ادارہ آئندہ مہینوں میں ای ایم ای اے میں مزید ممالک میں کام کا آغاز کرے گا۔
دنیا بھر میں انٹرپرائز 70 سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے۔

انٹرپرائز ہولڈنگز کے بارے میں
انٹرپرائز رینٹ-اے-کار اپنے علاقائی ماتحت اداروں کے ذریعے 8,600 سے زیادہ علاقائی اور ہوائی اڈہ مقامات کے عالمی جال کے ذریعے دنیا بھر میں گاڑیوں کا سب سے بڑا بیڑہ رکھتا ہے، جو انٹرپرائز رینٹ-اے-کار، نیشنل کار رینٹل اور الامو رینٹ اے کار برانڈز کے تحت کام کرتے ہیں۔ دنیا میں کرائے پر گاڑیاں دینے والے سب سے بڑے ادارے انٹرپرائز ہولڈنگز اور اس کے ماتحت انٹرپرائز فلیٹ مینجمنٹ مل جل کر مکمل نقل و حمل کے حل پیش کرتے ہیں۔ مشترکہ طور پر اس کاروبار نے – جس میں کرائے پر گاڑیاں دینے کا جامع کاروبار اور کار-شیئرنگ خدمات، کرائے پر کمرشل ٹرکوں کی فراہمی، کارپوریٹ فلیٹ مینجمنٹ اور خوردہ کار فروخت شامل ہیں –مالی سال 2014ء میں 17.8 ارب آمدنی، 83,000 ملازمین اور 1.5 ملین گاڑیاں چلائیں۔ انٹرپرائز ہولڈنگز امریکہ میں سب سے بڑے نجی اداروں میں سے ایک ہے، اور اگر یہ پبلک کمپنی ہوتا، تو انٹرپرائز ہولڈنگز فورچیون 500 فہرست میں 159 ویں نمبر پر ہوتا۔ مزید برآں، انٹرپرائز ہولڈنگز کم ترین لیوریج اوسط رکھتا ہے اور امریکہ میں کرائے پر گاڑیاں دینے کی صنعت میں سرمایہ کاری درجے کا واحد ادارہ ہے۔

Latest from Blog