لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب حکومت نے مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو اس حوالے سے ضروری اہداف سونپ دیئے گئے، اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے۔
عامر خان رواں برس ایک دفعہ پھر رنگ میں اتریں گے
فئیر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک کی میرپور خاص میں بدامنی اور لاقانونیت کی بھر پور مزمت
میرپور کے رہائشی خاندان کا محکمہ ریونیو کے افسران پر رشوت کے الزامات
میرپورخاص میں مضر صحت لسی پینے سے 10افراد کی حالت غیر
پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا
طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دے کر خود میں قابلیت پیدا کریں: جسٹس ریٹائر ڈ زاہد قربان علوی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن
لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پوری عمارت کا 100فیصدکام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی مختلف فلور پر گئے اور قائم شعبوں میں فنشنگ کے کاموں کامعائنہ کیا، لیبز کیلئے خریدے گئے آلات دیکھے، آڈیٹوریم اور عمارت کے تمام فلور کاجائزہ لیا اور عمارت کے سول ورک کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس و مشینری کی خریداری کے امور بارے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سول ورک بارے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، کمیٹی اتھارٹی کے امور کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے گی۔
طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری
کرا چی(پی پی آ ئی)ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ سمندری طوفان تیج تیزی سے یمن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ الرٹ کے مطابق سلالہ سے جنوب مشرق 530کلومیٹر کے فاصلے پر، گوادر کے جنوب مغرب میں 1600 کلومیٹر اور کراچی کے جنوب مغرب میں 1830 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے گرد ہوائیں 150 سے 160 فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ سمندری طوفان یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں میں 4 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کا نام تیج رکھا گیا ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ”رفتار“ ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بیجنگ میں چین کے سفارت کاری کے اصولوں پر بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کریں گے
اسلام آباد(پی پی آ ئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر بیجنگ میں چین کے سفارت کاری کے اصولوں پر بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کریں گے۔چیئرمین سینیٹ سفارت کاری کے اصولوں پر بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور ”مہمان خصوصی” شرکت کریں گے۔سینٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ سمپوزیم چین کی ہمسایہ ممالک سے متعلق خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال اور غور کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ڈپلومیسی سمپوزیم کیلئے بیجنگ میں متعدد عالمی رہنما اکٹھے ہونگے۔چیئرمین سینیٹ 24 اکتوبر کو چین کے سفارت کاری کے اصولوں کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کریں گے۔اپنے خطاب میں چیئرمین سینیٹ چین کے سفارت کاری فورم پر پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے۔دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ چین میں اپنے ہم منصب نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے اور مختلف چینی سرکاری کمپنیوں کے سربراہان جس میں مائننگ کمپنی کے سربراہ اور چائنہ ایڈ کے حکام بھی شامل ہیں، سے ملاقاتیں کریں گے۔سمپوزیم میں چیئرمین سینیٹ کو مدعو کرنا اور خطاب پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
تلاش کریں
خبریں

عامر خان رواں برس ایک دفعہ پھر رنگ میں اتریں گے
(May 17, 2014)
کراچی: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامرخان اس سال نومبر یا دسمبر میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔ ان کے متوقع حریف ڈیون الیگزینڈر یا رابرٹ گوریرو ہوں گے۔27سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ ماہ لاس ویگاس میں امریکی باکسر لویس کولازو کے خلاف ویلٹر ویٹ ڈویژن میں فاتحانہ قدم رکھ چکے ہیں۔ عامرخان ڈبلیوبی اے اور ڈبلیوبی سی کے عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن فلائیڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جو پانچ مختلف وزن کیٹیگریز کا عالمی چیمپئن بنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔عامرخان کے مشیروں کے مطابق وہ اس سال نومبریادسمبر میں رنگ میں اتریں گے۔فائٹ میں ان کے متوقع حریف ڈیون الیکذنڈر یارابرٹ گوریرو ہوں گے۔ جن سے مقابلے کی بات چیت جاری ہے۔

فئیر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک کی میرپور خاص میں بدامنی اور لاقانونیت کی بھر پور مزمت
(May 16, 2014)
میرپورخاص: میرپورخاص ضلع میں بڑھتی ہوئی بد امنی لاقانونیت اور شہروں میں غلاظت کے ڈھیروں اور گندے پانی کے جوہڑ قائم ہونے اور انتظامیہ کی بے حسی کی ڈی جی جی گروپ نے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں۔ فیئر اینڈ فری الیکشن نیٹ ورک کے تحت قائم ہونے والے ڈسٹرکٹ گورنرز گروپ کا ماہانہ اجلاس کنوینر مقصود احمد آرائیں کی صدارت میں ہوا جس میں انجم شہزادی ،تاج بلوچ ،امداد سراج اور دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بد امنی لاقانونیت اور جرائم کی وارداتوں سمیت شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے شدید فقدان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے ،لوٹ مار کرنے والوں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے ،جبکہ بلدیاتی ادارے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں ،اس موقع پر امن و امان کی بحالی صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے افسران سے ملاقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ عوام کو تحفظ کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں ۔

میرپور کے رہائشی خاندان کا محکمہ ریونیو کے افسران پر رشوت کے الزامات
(May 16, 2014)
میرپورخاص: میرپورخاص کے رہائشی کی جانب سے محکمہ ریونینو کے افسران پر رشوت کے عوض غریب کسانوں کی 6 ایکڑ زرعی زمین کے کھاتے با اثر شخص کے نام منتقل کر نے دوبارہ کھاتے تبدیل کرنے پر 4 لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگادیا۔ تفصیلات کے مطابق دیہہ 136 جھڑبی تعلقہ سندھڑ ی کے رہائشی مسمات رخسانہ ،مسمات جانزادی ،مسمات زبیدہ ،محمد عاشق ،محمد ہاشن ،مسمات باگ بھری نے میرپورخاص پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیہہ 136 جھڑبی میں ہماری 6 ایکڑ زرعی زمین ہے جو ہمارے آباﺅں اجداد سے چلی آرہی ہے ،لیکن اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سندھڑی حفیظ لغاری ،مختیار کار سندھڑی ،بابو چانگ اور تپیدار وریام نے جعل سازی کرتے ہوئے ہماری زمینوں کے کھاتے با اثر شخص نبی بخش کے نام پر منتقل کر دیئے جو کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے ،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے اور اب مذکورہ افسران ہماری زمینوں کے کھاتے بنانے کے لیے ہم سے 4 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں ،جس پر ہم نے رشوت دینے سے انکار کیا تو ہمیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،انھوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،صدر پاکستان ، وزیر اعظم ،گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی ،مختیار کار اور تپیدار کو معطل کر کے کسی ایماندار افسر سے انکوائری کرا کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

میرپورخاص میں مضر صحت لسی پینے سے 10افراد کی حالت غیر
(May 16, 2014)
میرپورخاص: میرپارخاص میں مضر صحت لسی پینے سے 7 خواتین سمیت 10افراد کی حالت غیر ہو گئی ،متاثرہ افراد کو سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔میرپورخاص کے قریب گوٹھ سہراب خان مری میں مضر صحت لسی پینے کی وجہ سے 17 سالہ عینی مری ،دلشاد احمد ،مسمات فاطمہ ،نازو ،آنی ،وسنتی ،سورزی ،شرفی سمیت 10 افراد کی حالت خراب ہو گئی ،جنھیں بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال میرپورخاص میں داخل کر دیا گیا ،اسپتال میں متاثرہ افراد کے ورثا محمد عثمان اور جمعہ مری نے بتایا کہ لسی ایک دن پرانی تھی اور گرمی کی شدت سے مضر صحت ہو چکی تھی ،جس کا علم ہمیں نہ ہو سکا اور پینے سے حالت غیر ہو گئی۔

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا
(May 16, 2014)
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم 2اگست کو سری لنکا پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیزیر میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ دوٹیسٹ میچوںکی سیریز کا پہلا میچ 6سے 10 اگست تک گالف کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 اگست تک کولمبو میںکھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23گست کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا دوسرے ایک روزہ میچ میں دونوں ٹیمیں 27 اگست کو پالی کیلے میں مد مقابل ہوں گے جبکہ سیریز کے تیسرے اورآخری میچ میںدونوںٹیمیں30اگست کو کولمبو میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔

طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دے کر خود میں قابلیت پیدا کریں: جسٹس ریٹائر ڈ زاہد قربان علوی
(May 16, 2014)
حیدرآباد: زکوٰة کونسل سندھ کے چیرمین جسٹس ریٹائرزاہد قربان علوی نے گورنمنٹ بوائزہائی اسکول ہٹڑی کے 50 طالب علموں میں زکوٰة فنڈ سے مفت یونیفارم تقسیم کرنے کے موقع پر طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کریں بلکہ خود میں قابلیت بھی پیدا کریں ۔انھوں نے ہٹڑی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں مفت یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰة فنڈ سے اہل طالب علموں کو میرٹ اور مورا اسکالر شپ کی مد میں امداد دی جارہی ہے جس کا مقصد سندھ کے ذہین اور مستحق طالب علموں کو مزید علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرے سے ہی ترقی ممکن ہے انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طالب علموں کی تربیت اپنی اولاد کی طرح کریں تاکہ طالب علم کسی منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور وہ معاشرے کے کارآمد اور باشعور فرد بن کر قوم اور ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انھوں نے والدین کو اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کسی منفی سرگرمی میں مبتلا نہ ہوں اور اپنے والدین کی مثبت خواہشات کے مطابق تعلیم حاصل کریں ۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے اسکول کو زکوٰة فنڈ سے تین واٹر کولر اور تین پنگھے بھی دیے ۔ تقریب سے ضلعی زکوٰة کمیٹی کے چیرمین شیر محمد پیر زادہ نے زکوٰة فنڈ میں سے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج اور بے سہارا اور مستحق خواتین کو ملنے والی زکوٰة کے حوالے سے تفصیلی عداد وشمار پیش کیے تقریب میں سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن آفتاب میمن ، ڈی او سیکنڈری اسکول غلام فارق لغاری ، پی پی پی سندھ کے سینیر رہنما ملابخش مشوری کے علاوہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی موجود تھے ۔