کراچی (پی پی آئی)رواں ماہ ملک بھر کے تمام صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، بنوں، پشین اور چمن سمیت 7 شہروں میں 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پشاور میں 4 اور کراچی میں 2 جبکہ دیگر پانچ شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک ایک پولیو وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔حالیہ کیسز کے بعد ملک کے مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال اب تک 4 لوگوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ حالیہ مثبت نمونوں کا پرانے یا پچھلے مثبت نمونوں سے مخصوص جینیاتی تعلق ہے۔
روم ماسٹر ٹینس: رافیل نڈال،جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جادوگر اسپنروں کی ضرورت نہیں:مرلی دھرن
انگلینڈ بورڑ کومیچ فکسنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: ای ین بیل
رمضان سے قبل ہی منافع کور میدان میں ،دالوں کی قیمتوں میں اضافہ
پی ایم اے کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کے قتل اور دھمکیوں کے خلاف اجلاس
کیلیفورنیا سائیکل ریس:چھٹے مرحلے میں کولمبیئن ایسٹیبان کی کامیابی
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کے ذریعے دائر کی گئیں۔درخواست میں یاددہانی کروائی گئی کہ لندن میں قیام طویل ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جون 2021 میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں۔درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے کبھی ضمانت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، وہ تمام مقدمات میں ضمانت پر تھے، متعلقہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی عدالت سے غیر حاضری جان بوجھ کر یا بدنیتی کے سبب نہیں تھی، نواز شریف طبی بنیادوں پر عدالت پیش نہیں ہوئے، کورونا وبا کے باعث علاج میں تاخیر ہوئی۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ نواز شریف بیماری سے مکمل ریکور نہیں ہوئے ہیں لیکن ملک کے بدتر معاشی حالات اور مختلف محاذوں پر درپیش چیلنجز کو دیکھ واپس آنے کا فیصلہ کیا۔نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ جان بوجھ کر پیش نہ ہونے کا مفروضہ نواز شریف کے سابقہ ٹریک ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا، اْن کا عدالتوں میں پیش ہونے سے متعلق ٹریک ریکارڈ مثالی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں، انہوں نے بیرون ملک سے واپس آ کر ٹرائل کا سامنا کیا، اْن کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی، انہوں نے قانون کی حکمرانی کا پاس رکھتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آکر گرفتاری دی۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں گزشتہ عدالتی کارروائی کے ساتھ بحال کی جائیں، اْن کی سزا کے خلاف اپیلوں پر قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔
بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
کراچی(پی پی آئی)پیپلز پارٹی کیجانب سے ملک بھر میں مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر منعقدہ تقاریب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقمقررین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف آمریت کو للکارا بلکہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں بے پناہ سختیاں بھی برداشت کیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیوں کی مرہون منت ہے
نگران وزیراعلیٰ کا ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور)پی پی آ ئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔محسن نقوی کی زیر صدارت ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس اور مشینری کی خریداری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔اُنہوں نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جو کہ اتھارٹی کے امور کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری عمارت کا 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی، اُنہوں نے لیبارٹریوں کیلئے خریدے آلات دیکھے اور اُنہیں سول ورک معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، صحت، اطلاعات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تلاش کریں
خبریں

روم ماسٹر ٹینس: رافیل نڈال،جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
(May 17, 2014)
روم: عالمی نمبرایک رافیل نڈال اور سربیا کے نواک جوکووچ روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔اٹلی کے شہر روم میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نڈال کا مقابلہ برطانوی اسٹار اینڈی مرے سے ہوا۔ کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور سخت مقابلے کے بعد میچ میں1-6۔ 6-3 اور7-5 سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے کوارٹرفائنل میں برتھ ڈے بوائے بلغاریہ کے گریگو ڈیمیٹوروجرمنی کے ٹامی ہاس کے انجری کے باعث فاتح قرار پائے اور کیک سے فتح کا جشن منایا۔ایک اور کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر دو نواک جوکووچ نے اسپینش حریف ڈیوڈ فیرر کو سخت مقابلے کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جوکووچ کی فتح کا اسکور7-5، 4-6 اور6-3 رہا۔کینیڈا کے کھلاڑی نمبر8سیڈ میلوس راﺅنک نے فرانس کے جیری شارڈے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا، عالمی نمبر نڈال کامقابلہ گریگوڈیمیٹو سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جادوگر اسپنروں کی ضرورت نہیں:مرلی دھرن
(May 17, 2014)
بنگلور: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر مرلی دھرن کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںجادوئی اسپنروں کی ضرورت نہیں۔مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میںدرمیانی درجے کے اسپنرز بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بولر کو وکٹیں حاصل کرنی پڑتی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بیٹسمین اپنے جارحانہ کھیل سے خودوکٹ دے جاتا ہے۔ انھوں نے کہا اسپن بولنگ میںمہارت ٹیسٹ کرکٹ میں ضروری ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں اس کی ضرورت نہیں۔

انگلینڈ بورڑ کومیچ فکسنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے: ای ین بیل
(May 17, 2014)
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین ای ین بیل نے کھلاڑیوں کے بک میکر سے براہ راست رابطوں کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڑ کو میچ فکسنگ کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لوونسنٹ نے انکشاف کیا تھا کہ دنیاکے پانچ بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ جس میں انھوں نے شرکت کی ان میں بڑے پیمانے پر فکسنگ ہوتی ہے جبکہ کاﺅنٹی کرکٹ کو سب سے ذیادہ فکسنگ کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے ۔بیل نے کہا کہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر فکسنگ کے کینسر کے خلاف کئے جانے والے اقدامات میں بڑا خلاہے جس کے خاتمے کے لیے دونوں سطحوں پرہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کاﺅنٹی سطح پر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے کہ میچ سے ایک دن قبل موبائل فون انتظامیہ کے حوالے کر دیں۔ تاہم ای سی بی نے اپناموقف واضح کیا کہ ہم فکسنگ کے خلاف سرگرم ہیںاور موبائل فون اورلیپ ٹاپ سے کھلاڑیوں کو باز رکھنے فکسنگ پر کوئی اثر پڑے گا۔

رمضان سے قبل ہی منافع کور میدان میں ،دالوں کی قیمتوں میں اضافہ
(May 17, 2014)
کراچی: رمضان کی آمد سے قبل ہی دالوں کی قیمت میں 10روپے فی کلو تک اضافہ کردیاگیا۔عالمی مارکیٹ میں روپے کی قدرمستحکم ہونے سے درآمدی دالوں کی ہول سیل سطح پر تو قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن ریٹیل سطح پر دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باوجود مقامی رٹیل مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ رمضان سے قبل ہی منافع خوروں نے مصنوعی قلت کو جواز بناتے ہوئے مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، مونگ کی دال 10 روپے اضافہ سے 165 روپے کلو کردی گئی،ماش کی دال 8 روپے اضافے سے 128 روپے کلو ہو گئی ہے ،اس کے علاوہ مسور کی دال 5 روپے مہنگی ہوکر 105 روپے کلو جبکہ چنے کی دال 4 روپے اضافہ سے 70 روپے کلو ہوگئی جس کے سبب عوام کیلئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

پی ایم اے کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کے قتل اور دھمکیوں کے خلاف اجلاس
(May 17, 2014)
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میںڈاکٹروں کے قتل اور ان کو دی جانے والی دھمکیوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پی ایم اے کراچی میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹر ی صحت سندھ اقبال درانی ، اسپشل سیکریٹریز صحت سید منصور عباس ، ڈاکٹر سریش کمار، ڈی آئی جی پولیس اے ڈی سلطان خواجہ ، رینجرز کے نمائندے بریگیڈیئر عبدالباسط ، کرنل الیاس اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا علی اظہر، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد ، کراچی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قاضی ایم واثق اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر منظور میمن کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیااور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر سیکریٹر ی ہیلتھ اقبال درانی نے اعلان کیا کہ مرحوم کے ورثاءکو 50لاکھ معاوضہ دیا جائے گا ۔اور ان کے بیٹے کو سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا یا ان کے تعلیمی اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ اور ان کے دوسرے بیٹے کو سرکاری ملازمت دی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سندھ سلطان خواجہ نے کہا کہ تمام ایم ایل اوز کو جناح ہسپتال ، عباسی شہید ہسپتال ، سول ہسپتال اور دیگر سینٹر میں پک اینڈ ڈراپ سروس دی جائے گی ساتھ ہی پولیس گارڈ فراہم کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کو اسلحہ کے حصول میں ہماری بھرپور مدد ہو گی۔ جبکہ رینجرز کے برگیڈیئر عبدالباسط نے کہا کہ ڈاکٹروں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جائے گی۔ میڈیکو لیگل ڈائریکٹوریٹ اور دیگر مسائل، ہیلتھ بل کمیشن کے حوالے سے آئندہ اجلاس پیر 19مئی کو سیکریٹری ہیلتھ کے ساتھ سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کے بعد تمام شرکانے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ڈاکٹر منظور میمن کے گھر جا کر ان کے ورثاءسے تعزیت کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کیلیفورنیا سائیکل ریس:چھٹے مرحلے میں کولمبیئن ایسٹیبان کی کامیابی
(May 17, 2014)
کیلیفورنیا: ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں کولمبیا کے سائیکلسٹ ایسٹیبیان شاوز نے میدان مار لیا جبکہ برطانیہ کے بریڈلے وگنز مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چھٹے مرحلے کی ریس 147کلومیٹر پر مشتمل تھی جسے شاوز نے 4گھنٹے 9منٹ اور13سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی ،اسپین کے ڈیوڈی لاکروز چند سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ۔ 2012کے ٹور دی فرانس چمپیئن برطانیہ کے بریڈلے ووگنز ریس میں مجموعی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں جبکہ مجموعی برتری میں آسٹریلیا کے سائیکلسٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔