دبئی/لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔پی پی آئی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی دیں۔
ملک کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوناپڑے گا: ذونل انچارج ایم کیو ایم
حیدر آبادمیں قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے : ایم کیو ایم حیدر آباد
مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرے: صاحبزادہ ابوالخیر
حیدر آبا د کے اسپتالوں میںسہولیات ناکافی ہیں: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی طاہر راجپوت
کام کے لیے آنے والوں کوسندھ میں پرمٹ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے: سندھ نےشنل پارٹی
صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں: سماجی رہنما
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی پی والے کہتے تھے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے، اب ڈیل کا الزام لگارہے ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ’جنوری میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ مارچ کے فورا بعد انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔‘پی پی آئی کے مطابق لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنما پہلے شرطیں لگایا کرتے تھے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے، اب وہی لوگ نواز شریف کی واپسی کا سن کر ڈیل کا الزام لگارہے ہیں۔ ’پرویز خٹک اور محمود خان دونوں سابق وزرائے اعلٰی رہ چکے ہیں مگر صوبے میں آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں تو آپ کو کچھ نظر نہیں آئے گا، امیر مقام نے مزید کہا کہ ’مسلم لیگ ن کا کسی سے اتحاد کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہے کیونکہ قائد محمد نواز شریف کے واپسی کے بعد اس پر مشاورت ہوگی۔ متعدد سیاسی رہنما ہماری پارٹی میں شمولیت کے منتظر ہیں ’میاں محمد نواز شریف نے جن رہنماؤں کو سب سے زیادہ نوازا انہوں نے پارٹی کو بدلے میں کیا دیا، یہ سوال ان سے ہونا چاہیے؟ جو لوگ آج پارٹی سے گلے شکوے کر رہے ہیں انہوں نے مشکل حالات میں خود کو پارٹی سے الگ کیا اب ایسے لوگوں کو کیوں اہمیت دی جائے۔‘
مراد سعید کا چیف جسٹس کے نام خط، اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا نوٹس لینے کی استدعا
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیف جسٹس پاکستان سے جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔چیف جسٹس کے نام خط میں مراد سعید نے لکھا کہ اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر سابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال اور صدر مملکت کو بھی متعدد خطوط ارسال کیے جنہیں بدقسمتی سے نظر انداز کر دیا گیا۔خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے لکھا کہ وہ ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں لیکن اپریل 2022 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے، جن میں دہشت گردی اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خط میں پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا کہ پولیس کی جانب سے میرے اہلخانہ کو تضحیک اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کا فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیا توڑ دی گئیں، میری اہلیہ اور رشتہ داروں کو بغیر کسی مقدمے کے بلاجواز انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے چیف جسٹس کو لکھا کہ 9 مئی کے بعد سے پارٹی کے دیگر قائدین کی طرح ان پر بھی بغیر کسی ثبوت کے انتشار اور جلاو گھیراومیں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ وہ عدالت عظمیٰ کے روبرو جان کو لاحق خطرات اور قتل کے منصوبے کے خدشات کا برملا اظہار کر چکے ہیں۔
سابق وزیر اور عمران خان کاقریبی ساتھی کامران بنگش گرفتار
پشاور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر برائے تعلیم خیبر پختونخوا کامران بنگش کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق کے پی کے پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو چمکنی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، دوسری جانب پولیس نے کامران بنگش کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا،کامران بنگش کے خلاف 9 اور 10 مئی واقعات سے متعلق اور کرپشن الزامات کے تحت اینٹی کرپشن نے مختلف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

ملک کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوناپڑے گا: ذونل انچارج ایم کیو ایم
(May 7, 2014)
حیدر آباد: ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ ایم کیوایم کے منشور کا حصہ ہے اور ایم کیوایم قائدِ تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنے قیام ہی سے ملک میں رائج فرسودہ نظامِ حکمرانی کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے گزشتہ روز ایم کیوایم زونل آفس پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کے ضلعی رہنمایونس القادری اورشہزاد احمد کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارجز راشد ممتاز ، عابد غوری ، اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی دلاور قریشی اور راشد خلجی بھی موجود تھے ۔انھوں نے مزید کہاکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی ملک سے فرسود ہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی بدولت ملک مضبوط ہو گا ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں میں سے ایک رکاوٹ کرپٹ نظامِ انتخابات ہیں جس کی بنا پر ملک میں کرپٹ ،راشی لوگ ملک کے اعلی ایوانوں میں منتخب ہوکرآتے ہیں اور ملکی دولت اور وقار کو تباہ برباد کردیتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ملک کے تحفظ کے لیے محب وطن قوتوں کو ایک پلٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا اور ملک سے فرسودہ نظام کے خاتمے میں اپنے عملی کردار کو مزید تیز ترکر نا ہوگا ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماﺅں نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے ذمہ داران کو عوامی تحریک کے زیر ِاہتما م حیدرآباد میں منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

حیدر آبادمیں قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے : ایم کیو ایم حیدر آباد
(May 7, 2014)
حیدر آباد: حیدرآباد کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور سرکاری زمینوں سمیت عوامی رہائشی اسکیموں میں عوام کے پلاٹوں پر ناجائز قابضین کا خاتمہ کیا جائے۔انھوں نے کہاکہ لطیف آباد ،کوہسار ،سائٹ و د یگر علاقوں میں قبضہ مافیا سرگرم ہے اور ان کے خلاف کسی بھی سطح پر قانونی کارروائی نظر نہیں آرہی ہے جو حکومت کی جانب سے عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑنے کا عملی ثبوت ہے ۔انھوں نے کہاکہ حق پرست قیادت عوامی و سرکاری زمینوں پر قبضے کے خاتمے کےلئے ہر سطح پرآواز بلند کریگی اور حیدرآبادکو ان جرائم پیشہ افراد سے پاک کرکے ہی دم لے گی۔ انھوںں نے کہاکہ انتظامیہ کی آشیر باد کے بنا یہ ممکن نہیں کہ جرائم پیشہ افراد عوامی و سرکاری زمینوں پر قبضہ کریںاس لیے انتظامیہ میں موجود کرپٹ افسران کو چاہئیے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریںاور جلد سے جلد قبضہ مافیا کی سرپرستی بند کریں۔

مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرے: صاحبزادہ ابوالخیر
(May 7, 2014)
حیدر آباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریںگے۔ مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی مکروہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جذبہ عشق رسول ﷺ سے سرشار عاشقان مصطفی ہر وقت تیار ہیں ہمارے قائد علامہ شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مقام مصطفی ﷺ کا تحفظ کیاوہ محافظ ختم نبوت ﷺ پاکستان کے مرکزی امیر علامہ محمد اعظم علی نعیمی کی قیادت میں لاہور سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کررہے تھے، وفد میں محمد عثمان غنی قادری ،محمد نوشاد بھی شامل تھے۔صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ 7ستمبر1974ءکو پاکستان کی پارلیمنٹ نے مشترکہ طور پر عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کا بل منظور کر کے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا بیرونی ایجنڈے پر قادیانی فتنہ آج بھی اپنی تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے حکومت پاکستان قادیانیوں کی غیرآئینی سرگرمیوں کا نوٹس لے کیونکہ وہ اسلامی شعاعر کو استعمال کر کے مسلمانوں کو دھوکہ دے کر اپنے مکروہ نظریات کو فروغ دے رہے ہیںاس کافوری سدباب کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حضور ﷺ ساری کائنات کے نبی ہیں آپ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے جھوٹے نبوت کے دیدار کذابوں کے خلاف عاشقان مصطفی ﷺ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان کی مکروہ تبلیغ سرگرمیوںاور لٹریچر پر پابندی عائد کی جائے اگر حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں کسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو پاکستان کے غلامان رسول ﷺ سر سے کفن باندھ کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔ محافظ ختم نبوت ﷺ پاکستان کے امیر نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو 6سمبر کو لاہورمیں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی دعوت دی ۔

حیدر آبا د کے اسپتالوں میںسہولیات ناکافی ہیں: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی طاہر راجپوت
(May 7, 2014)
حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے کہاہے کہ حےدرآبادکے تمام سرکاری اسپتال حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کرپشن مےں ملوث ہےں ۔مریضوں کومختص بجٹ کے مطابق بھی سہولیات میسر نہیں ہےں ۔سِول اسپتال ،بھٹائی اسپتال ،نورانی بستی پریٹ آباد،پھلیلی ودیگر اسپتال اورڈسپنسریوں مےں مریضوں کے لیے سہولیات ناکافی ہےں۔متعلقہ طبی آلات،ادویات ، پینے کاپانی ،واش روم ،بستراوربینچوں کی کمی ہے بعض ضروری مشینری وآلات سرے سے موجودہی نہیں ہے۔ سرکاری اسپتالوں کوشعبہ صحت کی جانب سے بجٹ کم ملتاہے اور ان اسپتالوں کے لیے مختص فنڈزکاایک بڑاحصہ خردبرداور کرپشن کی نذرہوجاتاہے ، چیک اینڈ بیلنس اور آڈٹ نہ ہونے کے سبب کرپشن پھل پھول رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام مقامی سرکاری اسپتالوں مےں مریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ڈاکٹر جو نسخے مریضوں کوتجویزکرتے ہےں اس کے مطابق مریضوں کوادویات اور سہولت نہیں دی جاتی ۔سِول اسپتال مےںآنے والے مریض نہ صرف حےدرآبادسے تعلق رکھتے ہےں بلکہ اندرون سندھ سے بھی سول اسپتال سے رجوع کرتے ہےںلیکن یہاں ان کے لیے بنیادی سہولت تک نہیں دی جاتی ہے۔انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری اسپتالوں کی حالت زار کانوٹس لے ،فنڈزاور عملے کی کمی دورکرے اور مختص فنڈزکاآڈٹ کرایاجائے تاکہ شہریوں کوسرکاری اسپتالوں سے مناسب ریلیف مل سکے۔

کام کے لیے آنے والوں کوسندھ میں پرمٹ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیا جائے: سندھ نےشنل پارٹی
(May 7, 2014)
حیدر آباد: سندھ نےشنل پارٹی کے چےئرمےن امےر بھنبھرونے کہا ہے کہ سندھ مےں خراب حالات کی ذمہ دارتارکےن وطن اور دےگر صوبوں سے آنے والے لوگ ہےں اگر پنجاب پولےو کو جواز بناکر دےگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کو پولےو وےکسےنےشن سرٹےفےکٹ کے بغےر پنجاب داخلے پر پابندی عائد کرسکتا ہے تو سندھ حکومت بھی امن وامان اور روزگار کو موجودہ صورتحال کو دےکھ کر دےگر صوبوں کے لوگوں کی سندھ مےں داخلے پر پابندی لگائے اور کام کی نےت سے آنے والے لوگوں کو ورک پرمٹ کے بغےر سندھ مےں داخل نہ ہونے دےاجائے۔سندھ نےشنل پارٹی کے چےئرمےن امےر بھنبھرو،مرکزی رہنماءاشرف نوناری دلشاد بھٹو،ڈاکٹر عظمی جوکھےوودےگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پولےو وےکسےنےشن سرٹےفکےٹ کے بغےر دےگر صوبوں کے لوگوں کی پنجاب داخلے پر پابندی لگانے سے ظاہر ہوگےا کہ پنجاب چھوٹے صوبوں کے عوام کو کچھ نہےں سمجھتا ،وہ کل بھی مظلوم قوموں پر مسلط تھا اور آج بھی ہے ،پنجاب کی بالادستی ملک کو تباہ کردے گی۔ انھوں نے کہاکہ سندھ مےں سب سے بڑا مسئلہ تارکےن وطن کی بڑھتی ہوئی آباد کاری کا ہے۔ سندھ مےں غےر سندھےوں کی ےلغار سے سندھ دنےا کا بےن الااقوامی ےتےم خانہ بناہواہے،جہاں کروڈوں سے زائد تارکےن وطن غےر قانونی پر مقےم ہےں،جن کی وجہ سے سندھ مےں بدامنی ،منشےات اور اسلحے کے کاروبار مےں اضافہ ہوا ہے ، تارکےن وطن کی آبادی کی وجہ سے سندھی قوم اپنی ہی دھرتی پر اقلےت مےں تبدےل ہورہی ہے حکومت سندھ فوری طور پر سندھ مےں امن وامان کی بحالی اور سندھ کے وسائل پر سندھےوں کی ملکیت کی خاطر سندھ مےں رہنے والے بہارےوں،بنگالےوں ، برمےوں،افغانےوں سمےت دےگر صوبوں کے لوگوں کو سندھ سے نکالے اور سندھ مےں کام کی نےت سے آنے والے لوگوں کو ورک پرمٹ جاری کرے جس سے نہ صرف سندھ مےں نہ صرف امن وامان بحال ہوگا بلکہ سندھی قوم اپنے وسال کو بہتر استعمال کرسکتی ہے ۔

صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں: سماجی رہنما
(May 7, 2014)
حیدر آباد: ٹنڈو محمد خان میں ثقافتی کھیلوں سے آنے والے وقتوں میں اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آرگنائزر سماجی رہنما اصغر علی بھٹی نے آل سند ھ کوڈی کوڈی کیمپیٹشن کے اختتام پرٹنڈو غلام حیدر میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صوبائی مشیر کھیل عادل صدیقی اور سیکریٹری اسپورٹس ڈپارٹمنٹ لیق احمدکی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ ثقافتی کھیلوں کو فروغ حاصل ہواور اچھے کھلاڑی سامنے آئیں اگر ایسوسی ایشن کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو ٹنڈو محمد خان میں دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ،اس موقع پراحمد نواز ، سند ھ اسپورٹس بورڈ کے مظہر خاصخیلی ، عامر کفایت ، سندھ ملھ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری علی نواز پھنور کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ،آخر میں مہمان خصوصی اصغر علی بھٹی ،عقیل احمد، نے ونر ٹرافی او رنقد انعا م ٹنڈو غلام حیدر کے لالو خاصخیلی ،رنر ٹرافی نقد انعام ٹنڈ محمد خان کی ٹیم کے کپتان یحیی کو کو،تھرڈ پوزیشن بلڑی شاہ کریم کی ٹیم نے حاصل کی۔