ؒلاہور(پی پی آئی) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی گیم چینجز ثابت ہوگا،سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔بدھ کے روز لاہور میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے دوران ”اے پی پی ”سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چائینز قونصل جنرل نے کہا کہ پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں اور چین پاکستان کی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور معاشی استحکام سمیت ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں پر مبنی تعلقات ہیں جو آئندہ نسلوں کو منتقل ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی،تحقیقی اور کاروباری شعبوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات اس بات کے ضامن ہیں کہ آنے والے وقت میں ان کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید متحرک اور مضبوط کیا ہے،چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستانی صنعتوں کو استحکام مل رہا ہے اور اس کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر اس وقت تک 25ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی غرض کے بغیر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں تا کہ اس کے ثمرات دونوں ممالک کی عوام تک براہ راست پہنچ سکیں۔ظہرانے میں سینئر صحافی جاوید فاروقی، الفت مغل، عاصم نذیر بھٹی اورپاک چین امور کے ماہر محمد ضمیر اسد ی سمیت چینی سفارتخانے کے افسران نے شرکت کی۔
پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے: چیف جسٹس
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دیے کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔کیس کی سماعت کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ ضرورپڑھیں:سائفر کیس، عمران خان کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیعدوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے مقدمات واپس لے لیے،کس قانون کے تحت یہ تفریق بنائی گئی ہے؟ اس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نظام کا محافظ نیب ہے۔ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ احتساب کے قوانین میں سب سے سخت قانون نیب کا ہی ہے، نیب کے دائرے سے نکلنے والیکسی اورقانون کے تحت احتساب کے عمل میں شامل ہوں گے، کیا 50 کروڑ کی حد اس لیے مقررکی گئی کہ بڑی مچھلی کو پکڑا جائے؟ کیا 50 کروڑ سے کم کی کرپشن کرنے والوں کی عزت افزائی کی جارہی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب ٹرائل کی رفتاربہت سست ہوتی ہے، نیب ترامیم 2022 میں انکوائری کے وقت ملزم کی گرفتاری کو نکالا گیا، جولائی2023 میں نیب قانون میں دوبارہ انکوائری سطح پرگرفتاری کوشامل کیا گیا، نیب کیسز میں انکوائری کی سطح پرگرفتاری کے نقص کونکال کردوبارہ شامل کیا گیا، انکوائری سطح پرگرفتاری نیب کی گرفت اور سیاستدانوں کیگردگھیرا تنگ کرنے کے لیے کی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔
پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر پہنچ گیا
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان 18 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ اکنامکس کی جانب سے مہنگائی سے متاثر ہونے والے ممالک کی لسٹ جاری کی گئی ہے، لسٹ کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں اٹھارویں نمبر پر ہے،اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاؤس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی،پام آئل 5.40فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں6.82فیصد کی کمی ہوگئی، پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کیمطابق جولائی میں پام آئل کی درآمدات میں 5.40فیصد اورسویابین آئل کی درآمدات میں6.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 میں 12575 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا جس پر 14.595 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔ گزشتہ سال جولائی میں 11000میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیاگیا تھا جس پر 15.809 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اسی طرح جولائی میں 277801 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد ریکارڈکی گئیں جس پر 278.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا،گزشتہ سال جولائی میں 194081 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیاگیا جس پر 299.39 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 18.13 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں: نگران وزیر خزانہ
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں۔کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگران حکومت کو ملک کے غریب عوام کا بھرپور احساس ہے، نگران حکومت غریب طبقے کو مزید مشکلات سے دو چار نہیں کر سکتی۔شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے گزشتہ حکومتوں نے کیے، آئی ایم ایف کے معاہدوں میں سبسڈیز دینا پہلے سے طے شدہ ہے، معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں۔نگران وزیر خانہ نے کہا کہ نگران حکومت معیشت کے استحکام کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ایسے اقدامات کریں گے جن سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کا ریٹ مستحکم ہو۔
تلاش کریں
خبریں

پی سی بی عامر کے بجائے بیگناہ کنیریا کے لئے آواز بلند کرے : عارف عباسی
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹوعارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرم محمد عامر کو سپورٹ کے بجائے ان کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔فاسٹ بالرمحمد عامر کی پانچ سالہ پابندی کی سزا میں کمی کی کوششوں کو سابق چیف ایگزیکٹو نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں انٹرنیشنل گالفر علی حئی کے دعوت ولیمہ میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف علی خان عباسی کہتے ہیں ملک اور قوم کو دھوکا دینے والوں کے لئے نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہے۔سابق چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پی سی بی سزا یافتہ مجرموں کے لیے آواز اٹھانے کے بجائے دانش کنیریا جیسے کھلاڑیوں کے لیے آواز اٹھائے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی وکیل کے ذریعے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد محمد عامر کی سزا میں کمی کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد :قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا 25اکتوبر سے آغاز ہوگا ۔ چیمپئن شپ کے تمام میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میںکھیلیں جائیں گے ۔پی ایف ایف حکام کے مطابق میگا ایونٹ میں ملک بھر کی 16ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی
اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹین پی باﺅلنگ چیمپئن شپ 22اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ ایونٹ میں ملک بھر کے 300سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ کھلاڑیوں کے بابین سنگلز، ڈبلز امیجور، ٹیم کیٹگریز اور ماسٹرز کے مقابلے ہوں گے ۔ ایونٹ کے لئے دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔سات روزہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 27اکتوبر کو کھیلیں جائیں گے ۔

چین میں منعقد عالمی ا ملٹری پیراشوٹنگ مشقوں میں پاکستان کی شرکت
بیجنگ: چین میں پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بین الاقوامی میلے میں پاکستانی ٹیم بھی اپنے جوہر دکھائے گی ۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف زمان ان مشقوں میں سات رکنی پاکستانی دستے کی قیادت کررہے ہیں ۔ 37ویں عالمی ملٹری پیرا شوٹنگ چیمپئن شپ چین کے صوبہ سچوان کے علاقے شیاﺅن گلائی میں منعقد ہورہی ہے ۔چیمپئن شپ میں چین کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات ،فرانس ، انڈونیشیا ، نیدرلینڈ ، روس ،سلوانیا ، سری لنکا، چاڈ ،جمہوریہ چیک ،زمبابوے ،پاکستان اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے 31ممالک کے 370شرکاءحصہ لیں گے ۔

کریملن کپ : سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو فائنل میں شکست دیدی
ماسکو: رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے سمانتھاسٹوسر کو کریملن کپ کے فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سیمونا ہالیپ نے اپنے ٹینس سیزن کا یہ پانچوں ٹائٹل جیتا ہے ۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری کریملن کپ کے فائنل میں سیمونا ہالیپ کا مقابلہ سابقہ یوایس اوپن چیمپئن سمانتھا سٹوسر کے ساتھ ہوا ۔ سیمونا نے سٹوسر کو دو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیدی ۔ سیمونا کی فتح کا اسکور 7-6(1)اور6-2رہا ۔سیمونا نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی اعصام الحق اور بھارتی روہن بوپاراپھر ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں
نئی دہلی: دوسال کی علیحدگی کے بعد پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس سٹار روہن بوپارا ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں ۔حریف ملکوں کے دونوں کھلاڑی 2014کا سیزن ایک ساتھ کھیلیں گے ۔ دونوں کھلاڑیوں کی جوڑی 2011گیارہ میں اُس وقت ٹوٹ گئی جب روہن بوپارہ نے اعصام الحق سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن مہیش بوپتی کے ساتھ جوڑی بنانے فیصلہ کیا۔اعصام الحق اور پوبارا کی جوڑی نے آخری مرتبہ اے ٹی پی ورلڈ ٹورز فائنلز کے ایونٹ میں حصہ لیا تھا ۔روہن بوپارا نے اعصام الحق کے ساتھ دوبارہ جوڑی بنانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعصام جیسے ساتھی کی ضرورت ہمیشہ محسوس ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جوڑی آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔بوپارا اے ٹی پی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔اعصام الحق نے اپنے سیزن ڈچ کھلاڑی جولین روجر کے ساتھ کھیلے لیکن سوائے میامی ماسٹرز کے یہ جوڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

